پاکستان میں مون سون کی شدید بارشیں، پنجاب میں مختلف حادثات کے دوران 33 اموات


پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مون سون کی بارشوں کے باعث حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے جبکہ 90 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔بدھ کو پنجاب ریسکیو کے ترجمان نے ایک بیان میں بارش کے باعث حادثات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 33 اموات میں سے 13 ہلاکتیں ضلع لاہور میں ہوئیں۔ریسکیو کے محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد میں 8، پاکپتن میں چار، ضلع شیخوپورہ اور ضلع اوکاڑہ میں تین، تین، اور ننکانہ صاحب اور ساہیوال میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی۔’سب سے زیادہ اموات لاہور کے مضافاتی گاؤں مرید وال میں پانچ ہوئیں جن میں دو معصوم بچے شامل ہیں۔‘لاہور کے علاقوں مومن پورہ، مشن کالونی رائیونڈ، کوٹ جمال پورہ اور شاہدرہ میں کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، اسلام آباد و راولپنڈی، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، ڈی جی خان، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، مری، گلیات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، صوابی، نوشہرہ اور مردان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ، پشاور، اسلام آباد و راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرِآب آنے کا اندیشہ ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی رات سے جمعرات تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ جبکہ آندھی اور جھکڑ چلنے کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مولانا خان زیب کی یاد میں ’مِنی لائبریریز‘، ’اپنی جان سے زیادہ اِن کی حفاظت کریں گے‘

پاکستان میں مون سون کی شدید بارشیں، پنجاب میں مختلف حادثات کے دوران 33 اموات

پنجاب میں ایک دن میں 33 ہلاکتیں، ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

لاہور سے بغیر پاسپورٹ اور ویزا سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی شہری کا ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بس پر فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت مل گئی: پی آئی اے کو اس پابندی سے کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

وفاق اور پنجاب میں نئی فورسز کا قیام، سکیورٹی پالیسی یا سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش؟

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا

پنجاب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، بدھ کو مزید 28 افراد ہلاک

پنجاب بھر میں آج بارش اور آندھی سے 28 افراد ہلاک، 90 زخمی

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 12 افراد ہلاک

'امریکا پاکستان پورٹس ویبینار' کے ذریعے بندرگاہوں کے شعبہ میں امریکی تجارتی خدمات کے نئے مواقع

پاک افغان تجارتی روٹ انگور اڈہ دو سال سے بند

گورنر خیبر پختونخوا کی سینیٹ انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کی پیشکش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی