"امریکا پاکستان پورٹس ویبینار" کے ذریعے بندرگاہوں کے شعبہ میں امریکی تجارتی خدمات کے نئے مواقع


امریکی محکمہ تجارت کے انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن اور امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی وزارت بحری امور کے اشتراک سے ایک اہم ویبینار کا انعقاد کیا جس میں 65 سے زائد امریکی کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس ویبینار کا مقصد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم میں موجود تجارتی مواقع کو تلاش کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانا تھا۔ یہ ویبینار Gateways to Growth: South Asia Port Opportunities سیریز کا حصہ تھا جو امریکی کمپنیوں کو پاکستانی بندرگاہی حکام اور نجی آپریٹرز سے براہِ راست رابطے کے لیے ایک حکمتِ عملی پر مبنی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ وزارتِ بحری امور، پورٹ قاسم اتھارٹی، ابوظہبی پورٹس (جو کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ چلاتی ہے) اور دبئی پورٹس ورلڈ (جو قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل چلاتی ہے) کے سینئر نمائندگان نے پاکستان کی بندرگاہی بنیادی ڈھانچے، ریگولیٹری ماحول اور تجارتی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ [img2 اس موقع پر امریکا کے قونصل جنرل اسکاٹ اُربم نے کہا: "امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بندرگاہوں کے شعبے میں بھی ہم مل کر نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا،"ہم سمجھتے ہیں کہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم پاکستان کے بندرگاہی شعبے کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لاسکتے ہیں، امریکی کاروباروں کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں، اور پاکستان کی معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔"یہ ہائبرڈ ویبینار اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی کمپنیاں کس طرح پاکستان کے بندرگاہی ترقیاتی منصوبوں میں حصہ لے سکتی ہیں، تجارتی عمل کو مزید تیز کر سکتی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جدید سپلائی چین روابط قائم کر سکتی ہیں۔ یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے ڈائریکٹر برائے آئی سی ٹی اور انفراسٹرکچر پالیسی، ایان ہنڈلی نے کہا: "یہ اقدام امریکی کمپنیوں کو مقامی فیصلہ سازوں تک براہِ راست رسائی اور مارکیٹ انٹیلی جنس فراہم کرتا ہے جس سے انہیں جنوبی ایشیا میں بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے سے جڑے شعبہ جات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر ہونگے۔ "اگرچہ یہ گفتگو ایک کمپیوٹر اسکرین پر شروع ہوئی، لیکن اس کے اثرات آنے والے کئی سالوں تک تجارت اور کاروباری شراکت داریوں کے رخ بدلنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مولانا خان زیب کی یاد میں ’مِنی لائبریریز‘، ’اپنی جان سے زیادہ اِن کی حفاظت کریں گے‘

پاکستان میں مون سون کی شدید بارشیں، پنجاب میں مختلف حادثات کے دوران 33 اموات

پنجاب میں ایک دن میں 33 ہلاکتیں، ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

لاہور سے بغیر پاسپورٹ اور ویزا سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی شہری کا ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بس پر فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت مل گئی: پی آئی اے کو اس پابندی سے کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

وفاق اور پنجاب میں نئی فورسز کا قیام، سکیورٹی پالیسی یا سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش؟

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا

پنجاب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، بدھ کو مزید 28 افراد ہلاک

پنجاب بھر میں آج بارش اور آندھی سے 28 افراد ہلاک، 90 زخمی

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 12 افراد ہلاک

'امریکا پاکستان پورٹس ویبینار' کے ذریعے بندرگاہوں کے شعبہ میں امریکی تجارتی خدمات کے نئے مواقع

پاک افغان تجارتی روٹ انگور اڈہ دو سال سے بند

گورنر خیبر پختونخوا کی سینیٹ انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کی پیشکش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی