برطانیہ کا پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے آج سے ای ویزے کی سہولت کا آغاز


برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والوں کے لیے آج سے ای ویزے کی نئی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔منگل کو برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے بیان کے مطابق برطانوی حکومت نے زیادہ تر طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ویزا کی فزیکل امیگریشن دستاویزات کی جگہ ڈیجیٹل امیگریشن سٹیٹس یعنی ای ویزا متعارف کرایا ہے۔ ای ویزا کسی فرد کی برطانیہ میں امیگریشن کی اجازت اور اس سے منسلک شرائط کا آن لائن ریکارڈ ہوتا ہے، جسے یو کے ویزا اینڈ امیگریشن (یو کے وی آئی) کے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ چھ ماہ سے زیادہ کی میعاد کے لیے اپلائی کرنے والے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی سہولت شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سہولت ویزے کے عمل کو سادہ اور محفوظ بنائے گی جبکہ اس دوران پاسپورٹ درخواست گزار کے پاس ہی رہے گا، یعنی جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج سے برطانیہ جانے کے خواہش مند طلبہ اور پیشہ ور افراد کو سٹیکر ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔بیان کے مطابق ای ویزا رکھنے والے افراد اپنی سفری دستاویز جیسے پاسپورٹ کو اپنے یو کے وی آئی اکاؤنٹ سے منسلک کر کے اپنے بیرونی سفر کو آسان بنا سکتے ہیں۔یو کے وی آئی اکاؤنٹ بنانے والے افراد ’ویو اینڈ پروو‘ سروس کے ذریعے انگلینڈ میں آجر یا مالک مکان کو اپنا امیگریشن سٹیٹس محفوظ طریقے سے دکھا سکیں گے۔ہائی کمیشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہت جلد یہ سہولت تمام ویزا کیٹیگریز پر نافذ کر دی جائے گی، جس سے برطانوی ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید محفوظ، آسان اور مؤثر ہو جائے گا۔ای ویزے کے بتائی گئی کیٹگریز میں طلبہ، گلوبل ٹیلنٹ، انٹرنیشنل سپورٹس پرسن، ہیلتھ اینڈ کیئر ورکرز اور چند دوسرے شعبے شامل ہیں۔برطانیہ ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں پاکستان سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طالب علم تعلیم کی غرض جاتے رہے ہیں تاہم مختلف ادوار میں اس کی ویزا پالیسی میں تبدیلی ہوتی رہی ہے، جبکہ صرف طلبہ ہی نہیں بلکہ ہر سال مختلف میدانوں سے متعلق رکھنے والے افراد بھی کام کی غرض سے برطانیہ جانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان میں مون سون کی شدید بارشیں، پنجاب میں مختلف حادثات کے دوران 33 اموات

پنجاب میں ایک دن میں 33 ہلاکتیں، ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

لاہور سے بغیر پاسپورٹ اور ویزا سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی شہری کا ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بس پر فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت مل گئی: پی آئی اے کو اس پابندی سے کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

وفاق اور پنجاب میں نئی فورسز کا قیام، سکیورٹی پالیسی یا سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش؟

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا

پنجاب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، بدھ کو مزید 28 افراد ہلاک

پنجاب بھر میں آج بارش اور آندھی سے 28 افراد ہلاک، 90 زخمی

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 12 افراد ہلاک

'امریکا پاکستان پورٹس ویبینار' کے ذریعے بندرگاہوں کے شعبہ میں امریکی تجارتی خدمات کے نئے مواقع

پاک افغان تجارتی روٹ انگور اڈہ دو سال سے بند

گورنر خیبر پختونخوا کی سینیٹ انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کی پیشکش

کوئٹہ: 12 سالہ مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم گرفتار، اعترافی بیان سامنے آگیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی