کوئٹہ : دہشت گردوں کو ہرحال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلی بلوچستان


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور ان کا تعاقب آخری حد تک کیا جائے گا۔ انھوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اور پولیس کو حدود سے بالاتر ہو کر فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرنی ہوگی ،دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر سخت ایکشن لیا جائے۔ میر سر فراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کے واقعات کے رسپانس میکنزم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور بلوچستان میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال خصوصاً سرہ ڈکئی واقعے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان نے سرہ ڈکئی واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پکنک منانے گیا اور جنازہ واپس آیا۔۔ ٹھٹھہ بس حادثے کا شکار ہونے والا یہ 30 سالہ نوجوان کون تھا؟

بلوچستان ، میاں بیوی قتل کیس میں 11 ملزمان گرفتار، سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں سزا پانے والے تمام ملزمان بری

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے امداد کے منتظر 93 افراد ہلاک، فلسطینی انتظامیہ

انڈیا کے وزیر خارجہ کا پانچ سال میں چین کا پہلا دورہ کیا پاکستان سمیت امریکہ اور روس کے لیے بھی ایک پیغام ہے؟

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے انتخاب آج ہو گا

سلمان اکرم راجہ اور ’غصے کی نئی فصل‘

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، 11 ملزمان گرفتار کیے جا چکے، وزیرِ اعلیٰ

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘

ماں کے پیٹ میں ہی فروخت ہو جانے والے بچے: انڈونیشیا جہاں ایک سال سے بھی کم عُمر بچے کروڑوں میں سمگل ہوتے ہیں

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے ایک دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے ’سفاکانہ قتل‘ کی مبینہ ویڈیو پر تحقیقات جاری: ’تعین کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کی ہے یا مستونگ کی‘

فوجی صدر کا قاتل غدار یا انقلابی؟ جب ایک انٹیلیجنس سربراہ کو پھانسی دیے جانے کے بعد بھی معاملہ سلجھ نہ سکا

خیبرپختونخوا اسمبلی حلف برداری کے بغیر ختم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی