بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘


بنگلہ دیش نے شیرِبنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں جیتنے کے لیے 110 رنز کا آسان ہدف دیا گیا تھا۔ میزبان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے کسی ٹی 20 میچ میں پاکستان کو آل آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا، انھوں نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔ بدقسمتی سے وہ رن آؤٹ ہو گئے جو اس میچ کا ایک انتہائی اہم موڑ بن گیا۔ ان کے علاوہ آل راؤنڈر عباس آفریدی نے تین چھکوں کی مدد سے 22 رنز سکور کیے۔ خوشدل شاہ نے 17 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین اور مستفیض الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بنگلہ دیش نے 110 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو میچ کے ابتدائی تین اوورز میں اُن کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ آؤٹ ہونے والوں میں تنزید حسن اور لٹن داس شامل تھے جن کی وکٹیں فاسٹ بالر سلمان مرزا نے حاصل کیں۔ ابتدائی اوورز میں دو کھلاڑیوں کے جلد آوّٹ ہونے کے بعد اوپنر پرویز حسین اور توحید ہردوئے کی جانب سے انتہائی محتاط اور ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔تاہم توحید ہردوئے میچ کے 13ویں اوور میں عباس آفریدی کی ایک اچھی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اوپنر پرویز حسین کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ انھوں نے 39 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ Getty Imagesپاکستان کی کرکٹ ٹیم گراؤنڈ میں ہو اور کچھ ایسا نہ ہو کہ فینز سوشل میڈیا پر اس بارے میں واویلا نہ کریں، ایسا بہت کم ہوا کرتا ہے۔اتوار کی شب بھی کُچھ ایسا ہی ہوا جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے ٹی 20 میچ میں بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں اُتری تو یکِ بعد دیگرے وکٹیں گنوانے لگی۔ ایک موقع پر پاکستان کے پانچ کھلاڑی 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے اور ایسے میں صرف فخر زمان ہی بنگلہ دیشی بولرز اور شیرِ بنگلہ سٹیڈیم کی پچ کو سمجھ پا رہے تھے۔ انھوں نے خوشدل شاہ کی مدد سے پاکستان کا سکور 70 رنز تک پہنچایا اور وہ خود اس وقت 44 رنز پر کھڑے تھے جب خوشدل شاہ نے دو رنز لینے کی ٹھانی۔پہلا رن تو دونوں نے ہی تیزی سے بھاگا لیکن دوسرے رن کے لیے پلٹتے ہوئے خوشدل شاہ نے آدھی کریز پر پہنچنے والے فخر زمان کو واپسی کی کال دے دی۔ فخر زمان واپس مڑتے ہوئے پھسل گئے اور واپس مڑنے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ بس جی پھر کیا ہونا تھا وہی ہوا کہ جس کا ہم نے ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی ذکر کیا کہ فینز نے خوشدل شاہ کو اس رن آؤٹ کا قصور وار قرار دینا شروع کیا اور میمز پر میمز اور تُند و تیز جُملوں میں خوشدل کا ذکر ہونے لگا۔کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیانہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کا 27 رنز پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ: ’مچل سٹارک کی 15 گیندوں پر پانچ وکٹیں، کوئی سرفراز نواز کو یاد نہیں کر رہا‘وکٹوں کی جانب سرکتی گیند اور محمد سراج کا غم: پانچ روزہ صبر آزما کرکٹ کے بعد انگلینڈ 22 رنز سے فاتحڈرامائی آخری اوور، تلخ کلامی اور وقت ضائع کرنے کے الزامات: ’اس ٹیسٹ میں ایکشن، ڈرامہ، تھیٹر اور ہر وہ چیز ہے جو آپ چاہتے ہیں‘Getty Imagesسوشل میڈیا پر فخر کے رن آؤٹ ہونے کے بعد آنے والا ردِ عملفخر کے رن آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ فینز نے خوشدل شاہ پر کڑی تنقید کی اور انھیں اس رن آؤٹ کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا۔حاشر نامی ایک کرکٹ فین نے ایکس پر لکھا کہ ’کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا ہوتا ہے۔ کون کھیلتا ہے۔ فخر زمان اپنی ٹیم میں سب سے اوپر ہیں اور ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ فخر کے ساتھ جو خوشدل نے کیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔‘حاشر کے بعد میدان میں آئے شہریار نامی ایک ایکس صارف نے بھی دل کی بھڑاس نکالی اور خوشدل پر غصہ اُتارا اور لکھا کہ ’فخر زمان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ خوشدل شاہ آپ نے یہ کیا کیا؟‘انھوں نے مزید لکھا کہ ’سب سے پہلے تو آپ نے خود رن لینے کے لیے فخر کو آواز دی۔۔۔ پھر جب فخر نکل پڑے تو درمیان سے ہی آپ خود واپس آ گئے اور فخر پھنس گئے۔ آپ نے فخر کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ خود غرضی سے کام لیا، فخر بہت کُچھ کر سکتے تھے۔‘فورتھ امپائر کے نام سے ایکس ہینڈل نے لکھا کہ ’خوشدل شاہ کی طرف سے ناقابلِ فہم رن لینے کی کوشش۔ انھیں فخر زمان کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی۔‘تاہم اس سب کے بعد کُچھ لوگوں نے جہاں فخر زمان کی سُست رفتار بیٹنگ پر تنقید کی تو کُچھ نے اُن کے اسی اننگز کے دوران ڈراپ ہو جانے والے دو کیچز کا بھی ذکر کیا۔اسی میچ سے جُڑی ایک اور دلچسپ بات یہ بھی رہی کہ پاکستان کے تین کھلاڑی رون آؤٹ ہوئے جن میں فخر زمان، محمد نواز اور سلمان مرزا شامل ہیں۔’ناقابل شکست‘ باووما: سیاہ فام ’کوٹہ کھلاڑی‘ جنھوں نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بنایااٹلی کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا: ’مطلب ہم ذہنی طور پر تیار رہیں؟‘ڈرامائی آخری اوور، تلخ کلامی اور وقت ضائع کرنے کے الزامات: ’اس ٹیسٹ میں ایکشن، ڈرامہ، تھیٹر اور ہر وہ چیز ہے جو آپ چاہتے ہیں‘وکٹوں کی جانب سرکتی گیند اور محمد سراج کا غم: پانچ روزہ صبر آزما کرکٹ کے بعد انگلینڈ 22 رنز سے فاتحویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کا 27 رنز پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ: ’مچل سٹارک کی 15 گیندوں پر پانچ وکٹیں، کوئی سرفراز نواز کو یاد نہیں کر رہا‘کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیانہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘

ماں کے پیٹ میں ہی فروخت ہو جانے والے بچے: انڈونیشیا جہاں ایک سال سے بھی کم عُمر بچے کروڑوں میں سمگل ہوتے ہیں

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے ایک دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے ’سفاکانہ قتل‘ کی مبینہ ویڈیو پر تحقیقات جاری: ’تعین کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کی ہے یا مستونگ کی‘

فوجی صدر کا قاتل غدار یا انقلابی؟ جب ایک انٹیلیجنس سربراہ کو پھانسی دیے جانے کے بعد بھی معاملہ سلجھ نہ سکا

خیبرپختونخوا اسمبلی حلف برداری کے بغیر ختم

اختر مینگل پر سفری پابندی۔۔ ایئرپورٹ پر آف لوڈ ! بی این پی نے حکومت سے کیا مطالبہ کردیا؟

پاکستان میں مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سمیت ایف بی آر کے وہ نئے اختیارات جن پر کاروباری افراد فکر مند ہیں

بلوچستان میں مرد و خاتون کے قتل کی ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ بگٹی نے نوٹس لے لیا ! ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

گورنر خیبر پختونخوا نے 25 مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لے لیا

بلوچستان میں مرد و عورت کا لرزہ خیز قتل۔۔ واقعہ کب پیش آیا؟ ترجمان حکومت بلوچستان کے انکشافات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی