قومی شناختی قوانین میں کون سی بڑی تبدیلیاں کردی گئیں؟ نادرا نے اہم معلومات جاری کریں


نادرا نے شناختی عمل کو مزید شفاف اور آسان بنانے کے لیے اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر میڈیا، سید شباہت علی کے مطابق، عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی شناختی نظام میں کئی نئی اصلاحات کی گئی ہیں تاکہ روزمرہ کے معاملات میں درپیش رکاوٹیں کم کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیدائش، موت، نکاح اور طلاق کے اندراج کے اختیارات بدستور یونین کونسل کے پاس ہوں گے، جبکہ اب بچوں کے بے فارم میں تصاویر شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تین سال سے کم عمر بچوں کے سرٹیفکیٹ پر تصویر نہیں ہوگی، لیکن تین سال سے بڑے بچوں کا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC) تصویر اور بائیومیٹرک تصدیق کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ یہ عمل دس سال کی عمر تک برقرار رہے گا، اور پھر دس سے اٹھارہ سال کی عمر کے بچوں کے لیے نیا فارم بھی انہی تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے گا۔ پرانے بے فارم بدستور قابلِ قبول ہوں گے، تاہم پاسپورٹ کے اجرا کے لیے اب نیا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ ہر بچے کو علیحدہ ب فارم جاری کیا جائے گا، اور نادرا کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شہری اپنی خاندانی معلومات باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) میں اگر کوئی غلطی ہو تو اسے درست کرایا جا سکتا ہے، اور جو افراد غلط طریقے سے شناختی کارڈ حاصل کر چکے ہیں، وہ رضاکارانہ طور پر اسے واپس کر سکتے ہیں، ایسے افراد کے خلاف فی الحال قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ایف آر سی کو اب باقاعدہ قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا ہے، اور اسے جائیداد کی تقسیم سمیت دیگر قانونی امور میں قابلِ قبول قرار دیا گیا ہے۔ اس میں خاندان کی مختلف اقسام کی تفصیلات شامل ہوں گی، جیسے والدین اور بہن بھائی، میاں بیوی اور بچے، یا ایک سے زائد بیویوں والے خاندان کے مکمل کوائف۔ شادی شدہ خواتین کے لیے بھی ایک بڑی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، اب وہ اپنی مرضی سے شناختی کارڈ پر والد یا شوہر کا نام درج کروا سکتی ہیں۔ سید شباہت علی نے یہ بھی بتایا کہ نادرا کے ڈیٹا بیس کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ادارے کے ریکارڈ سے متعلق کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ کرپشن میں ملوث سابق چیئرمین سمیت تمام اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اور ادارے میں بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قدیم مندر پر تنازع دو ممالک کی افواج کو کیسے آمنے سامنے لایا؟ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی متنازع سرحد پر فوجی جھڑپیں، 12 افراد ہلاک

سوات میں دینی مدرسے کا 12 سالہ طالبعلم اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاک: ’چہرے کے علاوہ پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے‘

ہمارا جو بگاڑ سکتے ہو بگاڑ کے دکھاؤ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

2 جوے چھلا ہوا لہسن لیں اور۔۔ دانتوں میں کیڑا اور منہ سے بدبو ! جانیں ان تکالیف اور شرمندگی سے بچنے کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

’سیارہ‘: سُپر سٹارز کے بغیر مگر ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 156 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اتنی کامیاب کیوں ثابت ہو رہی ہے؟

کراچی میں بادلوں کا بسیرا لیکن برسیں گے یا نہیں ؟

مدرسہ کیس میں نئے انکشافات: بچہ مدرسے کیوں نہیں جانا چاہتا تھا؟

ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش تین دن بعد مل گئی۔۔ نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟

خیالی ملک کے فرضی سفیر کا جعلی سفارتخانہ: ’ملزم اپنا تعارف نام نہاد ملک کے سفیر کے طور پر کرواتا تھا‘

دبئی کی قدیم گلیوں کے تعمیراتی راز جو شدید گرمی میں بھی ٹھنڈک برقرار رکھتے ہیں

’ڈیوڈ کوریڈور‘: کیا اسرائیل دروز اور کُرد آبادیوں کو متحد کرنے اور شام کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے مبینہ منصوبے پر عمل پیرا ہے؟

اسلام آباد میں بیٹی سمیت بہہ جانے والے باپ کی لاش برآمد: ’ریٹائرڈ کرنل کی لاش ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کو جوڑنے والے پُل کے نیچے سے ملی‘

شدید گرمی کو شکست دینے والی دبئی کی پرانی گلیاں اور ان کے تعمیراتی راز

اسلام آباد میں بیٹی سمیت بہہ جانے والے باپ کی لاش برآمد: ’کال آئی کہ ہم ڈوب رہے ہیں اور پھر فون بند ہو گیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی