ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش تین دن بعد مل گئی۔۔ نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟


گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں پیش آنے والا کلاؤڈ برسٹ اب تک کئی خاندانوں پر قیامت بن کر ٹوٹ چکا ہے۔ بابوسر ٹاپ کے قریب تھک ڈاسر کے مقام پر گزشتہ شام ایک مقامی شخص نے نالے میں تیرتی ہوئی لاش دیکھی اور فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔ بعد ازاں جی بی اسکاؤٹس نے موقع پر پہنچ کر تین سالہ بچے کی لاش کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ یہ بچہ حالیہ ریلے میں جان گنوانے والی ڈاکٹر مشعال کا بیٹا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک سیلابی پانی سے 6 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو آپریشن انتہائی دشوار گزار حالات میں کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب لودھراں سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر مشعال اور ان کے دیور کی میتیں گزشتہ شب آبائی علاقے منتقل کی گئیں۔ اسلام میڈیکل کالج کی ڈائریکٹر ایڈمن کے مطابق نماز جنازہ شام ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی، جس کے بعد دونوں کو آدم واہن قبرستان میں دفنایا جائے گا۔ سانحہ کا سب سے دل خراش پہلو یہ ہے کہ ڈاکٹر مشعال کے والد بھی اسی حادثے میں زخمی ہوئے تھے، جب کہ ان کا تین سالہ نواسہ جو لاپتہ تھا، اب مردہ حالت میں ملا ہے۔ لودھراں سے آنے والی یہ فیملی تفریح کے لیے گلگت بلتستان گئی تھی، جہاں ان کی کوسٹر میں کل 19 افراد سوار تھے۔ خوش قسمتی سے باقی 16 افراد محفوظ رہے۔ گلگت بلتستان حکومت کے مطابق شاہراہ بابوسر پر سرچ آپریشن جاری ہے، جہاں سے ڈاکٹر سعد کے 3 سالہ بیٹے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جو کچھ دیر میں ان کے آبائی شہر روانہ کی جائے گی۔ اب تک مجموعی طور پر 6 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گزشتہ روز علاقے کا دورہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور سرچ آپریشن کی خود نگرانی بھی کی۔ یہ واقعہ صرف ایک قدرتی آفت نہیں بلکہ ایک یاد دہانی ہے کہ فطرت کے غضب سے نمٹنے کے لیے ہمیں نہ صرف بروقت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ہوگا بلکہ خطرے کی پیشگی اطلاع کے نظام کو بھی مؤثر بنانا ہوگا، تاکہ آئندہ کسی خاندان کو اپنے پیاروں کی لاشیں ڈھونڈنے کا صدمہ نہ سہنا پڑے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امداد نہیں تجارت کو مستقبل سمجھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں: پاکستانی وزیرِ خارجہ

پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیاحتی مقامات مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

کینیڈا کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 نوجوانوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ: ’پیسے نہ دیے تو منگنی نہیں ہو گی، میں نے دو ایکڑ زمین بیچ دی‘

سوشل میڈیا کمپنیاں دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بند کریں اور ڈیٹا شیئر کریں: وزیر مملکت برائے داخلہ

غزہ کی ’آنکھیں اور کان‘ بننے والے صحافی بھی بھوک کا شکار: ’زیادہ کام نہیں کر پاتا کیونکہ مجھے چکر آنے لگتے ہیں‘

لیاری کی مخدوش عمارتیں خطرہ بن گئیں ، خالی کرانے پر بھی 'قیمت' طے ہونے لگی

حکومتِ سندھ کا یومِ آزادی بھرپور اور تاریخی انداز میں منانے کا فیصلہ

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس پر برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سوٹی تھما کر جماعت میں بٹھا دیتے ہیں۔۔ سوات مدرسے میں طالب علم کا قتل ! مولانا طارق جمیل نے مذمت کرتے ہوئے کیا کہا؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعتراف ہمارے مؤقف کی تصدیق ہے خفیہ معاہدہ سامنے لایا جائے، ایمل ولی خان

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

میوزک کنسرٹ کی وائرل ویڈیو: کمپنی کے سربراہ کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون عہدیدار نے بھی استعفیٰ دے دیا

ازبکستان میں ’مقدس پھل‘ سے بھری ریشم کی وادی جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے

سرکاری رہائشی کوارٹرز کی الاٹمنٹ میں بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی