میوزک کنسرٹ کی وائرل ویڈیو: کمپنی کے سربراہ کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون عہدیدار نے بھی استعفیٰ دے دیا


BBCجمعے کو کمپنی نے ایکس پر بتایا کہ سی ای او اینڈی بائرن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہےایک میوزک کنسرٹ کے دوران بڑی سکرین پر امریکی ٹیک کمپنی ’ایسٹرونومر‘ کے سربراہ کو بظاہر گلے لگاتے ہوئے نظر آنے والی خاتون نے بھی اپنے عہدے سے استعفعیٰ دے دیا ہے۔کرسٹن کوبوٹ نامی خاتون ’ایسٹرونومر‘ ہی میں بطور ’چیف پیپل آفیسر‘ کام کر رہی تھیں۔’ایسٹرونومر‘ نے بی بی سی کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کرسٹن کوبوٹ اب ان کی کمپنی کے ساتھ منسلک نہیں ہیں کیونکہ وہ مستعفی ہو چکی ہیں۔یاد رہے کہ کنسرٹ کے دوران بننے والی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) اینڈی بائرن مستعفی ہو گئے تھے۔ سی ای او اینڈی بائرن کے مستعفی ہونے کے بعد ایسٹرونومر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے، اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کے استعفے کوقبول کر لیا ہے۔‘یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹیکنالوجی کمپنی نے اینڈی بائرن کو چھٹی پر بھیج دیا تھا۔ اس واقعے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب گذشتہ دنوں کولڈ پلے نامی میوزک بینڈ کے کنسرٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک ہی کمپنی کے دو اعلی عہدیداران کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔یہ واقعہ امریکی ریاست میساچیوسٹس کے شہر فاکسبرو میں جیلٹ سٹیڈیم میں پیش آیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بغلگیر ہیں۔جب کیمرا اُن کی طرف آتا ہے تو ہزاروں لوگ اُن کے چہرے دیکھتے ہیں۔ اپنی ویڈیو کو سٹیڈیم میں نصب بڑی سکرین پر دیکھ کر مرد اور خاتون جلد ہی وہاں سے ہٹ جاتے ہیں اور کیمرے سے چھپنے لگتے ہیں۔بعد ازاں پتا چلا کہ یہ دونوں ایک ہی کمپنی ایسٹرونومر کے اعلیٰ عہدیداران ہیں اور ان کے بیچ افیئر کی افواہیں بینڈ لیڈر کے تبصرے کے بعد تیزی سے گردش کر رہی تھیں۔سیف علی خان کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد اور ’اینیمی پراپرٹی ایکٹ‘ کا تنازع: عدالت کا ایک سال کے اندر فیصلے کا حکم1100 روپے ادھار، ایک خواب اور فلم ’عاشقی‘ کے گانے جنھوں نے کلکتہ کے کیدار کو کمار سانو بنا دیاعینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رو پڑتی تھی‘’نمونوں میں کوئی نشہ آور یا زہریلی چیز نہیں پائی گئی‘: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے جڑے اہم سوالوں کے جوابگذشتہ ہفتے بدھ کی رات اس جوڑے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ جب بینڈ ’کولڈ پلے‘ کے لیڈ سنگر کرس مارٹن نے اس جوڑے کو چھپتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے ہجوم کو بتایا تھا کہ ’شاید ان کے بیچ افیئر چل رہا ہے، یا وہ بہت شرمیلے ہیں۔‘ابتدائی طور پر یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی جس پر لاکھوں ویوز آئے۔ پھر اسے کئی پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا اور اس پر مزاحیہ میمز بنائے گئے۔ جبکہ ٹی وی پروگرامز میں بھی اس واقعے کا مذاق اڑایا گیا۔جب یہ تبصرے انٹرنیٹ پر پھیل گئے تو کمپنی نے ویڈیو کا ذکر کیے بغیر معاملے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا تھا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ’ایسٹرونومر اپنی شروعات سے اِن اقدار اور تہذیب کے بارے میں پُرعزم ہے جنھوں نے ہمیں راستہ دکھایا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے سربراہان اپنے برتاؤ اور احتساب کے معیارات پر پورا اتریں گے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کی ہے اور ہم جلد اضافی تفصیلات شیئر کریں گے۔‘کمپنی کے شریک بانی اور چیف پراڈکٹ افسر پیٹ ڈیجوائے کو قائم مقام سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔اینڈی بائرن جولائی 2023 سے کمپنی کے سی ای او تھے اور ایسی اطلاعات زیرِ گردش ہیں کہ مذکورہ ویڈیو میں وہی نظر آ رہے ہیں۔ بائرن نے خود ویڈیو میں اپنی شناخت کی تصدیق نہیں کی۔ویڈیو میں موجود خاتون کمپنی کی چیف پیپل افسر کرسٹین کیبوٹ نومبر 2024 سے ایسٹرونومر کے ساتھ تھیں۔ انھوں نے بھی ویڈیو میں اپنی شناخت کی تصدیق نہیں کی تھی۔بی بی سی ویڈیو میں موجود افراد کی آزادنہ تصدیق نہیں کر سکا تپا۔ایسٹرونومر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بائرن نے تاحال ذاتی طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور اس حوالے سے موجود بعض اطلاعات غلط ہیں۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو میں کمپنی کا اور کوئی ملازم نہیں۔بائرن سے منسوب کیے گئے بعض جعلی بیانات جمعرات کو وائرل ہوئے تھے۔’نمونوں میں کوئی نشہ آور یا زہریلی چیز نہیں پائی گئی‘: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے جڑے اہم سوالوں کے جوابعینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رو پڑتی تھی‘’ایک کروڑ ڈالر‘: دنیا کے سب سے مہنگے اور اصلی ’برکن‘ ہینڈ بیگ میں ایسا کیا خاص ہے؟سیف علی خان کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد اور ’اینیمی پراپرٹی ایکٹ‘ کا تنازع: عدالت کا ایک سال کے اندر فیصلے کا حکم1100 روپے ادھار، ایک خواب اور فلم ’عاشقی‘ کے گانے جنھوں نے کلکتہ کے کیدار کو کمار سانو بنا دیا

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

موسلادھار بارش کے بعد کلدام گول نالے میں سیلابی ریلہ، دروش تا چترال روڈ بند

پاکستان میں ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لیے آئی ایس آئی سے مدد کیوں مانگی گئی؟

خیبرپختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

کلاؤڈ برسٹ کے بعد ناران میں ریسکیو آپریشن، سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو

عرفی جاوید کے چہرے پر فِلر کے اثرات: ہونٹ، ناک یا گال کو ابھارنے والے انجیکشن اور ان کے خطرات کیا ہیں؟

’انڈیا آؤٹ‘ مہم سے ریڈ کارپٹ ویلکم تک: چین سے قربت رکھنے والے مالدیپ کو مودی کیوں نہیں کھونا چاہتے؟

پاؤ بھاجی کی پلیٹ جس نے دو کروڑ روپے سے زائد کی پراسرار ڈکیتی کا سراغ لگانے میں مدد کی

مانچسٹر ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط: انڈین بولرز کی پھیکی بولنگ کے بعد گمبھیر پر تنقید، روٹ کو خراجِ تحسین

پاکستان میں قانون سازی کے ذریعے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنا کتنا مشکل ہے؟

تاج الدین احمد: بنگلہ دیش کے پہلے وزیر اعظم جنھوں نے موت سے قبل نماز پڑھنے کی اجازت مانگی

کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، ’فتنہ الہندوستان‘ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

غزہ میں تقریبا ایک تہائی لوگوں کو کئی دنوں سے کھانا نہیں ملا: اقوام متحدہ کے فوڈ پروگرام کا انتباہ

امداد نہیں تجارت کو مستقبل سمجھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں: پاکستانی وزیرِ خارجہ

پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیاحتی مقامات مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی