کلاؤڈ برسٹ کے بعد ناران میں ریسکیو آپریشن، سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا


ناران میں جھیل سیف الملوک جانے والی مرکزی شاہراہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث بند ہو گئی، جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں اور سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔ صورت حال کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کی نگرانی میں کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ٹورازم پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 500 سے زائد سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری نے فوری ملبہ ہٹا کر راستہ کلیئر کیا، جس کے بعد 117 سے زائد جیپوں کے لیے جھیل سیف الملوک کا راستہ بحال کر دیا گیا۔ سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت صوبے میں آنے والے سیاحوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہا ہے اور ہر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے سیاحوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ 2025: میزبان انڈیا مگر میچز متحدہ عرب امارات میں، انڈین شائقین نالاں

ایشیا کپ 2025: میزبان انڈیا مگر میچز متحدہ عرب امارات میں، شائقین کے ملے جلے تبصرے

کرنسی ڈیلرز نے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی: ’ڈالر کی سمگلنگ شروع ہو جائے تو اداروں کو حرکت میں آنا پڑتا ہے‘

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

موسلادھار بارش کے بعد کلدام گول نالے میں سیلابی ریلہ، دروش تا چترال روڈ بند

پاکستان میں ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لیے آئی ایس آئی سے مدد کیوں مانگی گئی؟

خیبرپختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

میری بیوی حافظہ بھی تھیں اور.. پل بھر میں کم سن بیٹے اور بیوی کو کھونے والے ڈاکٹر سعد اسلام جذباتی ہوگئے

کلاؤڈ برسٹ کے بعد ناران میں ریسکیو آپریشن، سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو

عرفی جاوید کے چہرے پر فِلر کے اثرات: ہونٹ، ناک یا گال کو ابھارنے والے انجیکشن اور ان کے خطرات کیا ہیں؟

’انڈیا آؤٹ‘ مہم سے ریڈ کارپٹ ویلکم تک: چین سے قربت رکھنے والے مالدیپ کو مودی کیوں نہیں کھونا چاہتے؟

بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج، انصاف کا مطالبہ

پشاور میں قومی امن جرگہ: اے این پی کا 28 نکاتی اعلامیہ جاری

پاکستان کی میزبانی میں علاقائی دفاعی سربراہان کانفرنس، خطے میں امن، تعاون اور استحکام پر زور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی