پشاور میں قومی امن جرگہ: اے این پی کا 28 نکاتی اعلامیہ جاری


باچا خان مرکز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت، قبائلی عمائدین اور سماجی نمائندوں نے شرکت کی۔ جرگے کے بعد اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے پریس کانفرنس کے دوران 28 نکاتی اعلامیہ جاری کیا، جو دہشت گردی کے خاتمے، پختونوں کے آئینی حقوق اور علاقائی امن کے حوالے سے اہم نکات پر مشتمل تھا۔ اعلامیے میں مولانا خانزیب کو پختون قوم اور دھرتی کا قومی شہید قرار دیتے ہوئے دس روز کے اندر سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ ان کے قتل کی تحقیقات کی جا سکیں۔ جرگہ میں پختونخوا اور سابقہ قبائلی اضلاع میں قیامِ امن کے لیے سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنانے کی تجویز دی گئی جو عسکری اسٹیبلشمنٹ سے سنجیدہ مذاکرات کرے۔ شرکا نے واضح کیا کہ پختون سرزمین کو مزید بدامنی اور بین الاقوامی جنگوں کا میدان بننے نہیں دیا جائے گا۔ اعلامیے میں اسلام آباد یا راولپنڈی میں بدامنی کے خلاف احتجاجی دھرنے کا عندیہ بھی دیا گیا۔ ساتھ ہی اٹھارہویں آئینی ترمیم پر مکمل عملدرآمد، این ایف سی ایوارڈ کے فوری اجرا، اور غیر آئینی مداخلت کا خاتمہ اہم مطالبات کے طور پر پیش کیے گئے۔ شرکا نے اچھے اور برے دہشت گرد کی تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے تمام پرتشدد تنظیموں کے مکمل خاتمے، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد، اور ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ اعلامیے میں جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے، لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کرنے، اور صوبے میں پولیس کو مکمل اختیارات دینے پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی پختون علاقوں میں جاری پراکسی وار کو مسترد کرتے ہوئے، دہشت گردی اور آپریشنز سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، انفراسٹرکچر کی تعمیر نو، اور بے دخل افراد کی واپسی پر بھی زور دیا گیا۔ مزید مطالبات میں صوبے کے بقایاجات، ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے، ہر ضلع میں یونیورسٹی، ٹیکس میں دس سال کی چھوٹ، خاصہ دار فورس کی بھرتی، خواتین کی تعلیم میں اضافہ، تھری جی و فور جی سروسز کی بحالی، چیک پوسٹوں کا خاتمہ اور زمینوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری پر خیبرپختونخوا کے عوام کا پہلا حق ہے اور اسے وفاق کے ماتحت کرنے کی کوششوں کو قبائلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیا گیا۔ شرکا نے کہا کہ پختون عوام مزید بدامنی برداشت نہیں کریں گے اور ریاست سے آئین، جمہوریت اور علاقائی امن کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اورکزئی : کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

خیبر پختونخوا :11 ارب 61 کروڑ کے 21 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیلی رپورٹس طلب

اسرائیل کا غزہ کے مختلف حصوں میں عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان

ایشیا کپ کا میزبان انڈیا مگر میچز یو اے ای میں: وہ اعلان جسے انڈیا میں ’حکومت اور کرکٹ بورڈ کی ناکامی‘ قرار دیا جا رہا ہے

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

مانچسٹر ٹیسٹ: ڈوبتی انڈین بیٹنگ کو راہل اور گِل کا سہارا، پانچویں روز ایک بار پھر کانٹے کا مقابلہ متوقع

انڈین کرپٹو ایکسچینج سے 23 کروڑ ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے کیسے چوری ہوئے اور اس کی تحقیقات اتنی پیچیدہ کیوں ہیں؟

ایشیا کپ 2025: میزبان انڈیا مگر میچز متحدہ عرب امارات میں، انڈین شائقین نالاں

ایشیا کپ 2025: میزبان انڈیا مگر میچز متحدہ عرب امارات میں، شائقین کے ملے جلے تبصرے

کرنسی ڈیلرز نے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی: ’ڈالر کی سمگلنگ شروع ہو جائے تو اداروں کو حرکت میں آنا پڑتا ہے‘

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

موسلادھار بارش کے بعد کلدام گول نالے میں سیلابی ریلہ، دروش تا چترال روڈ بند

پاکستان میں ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لیے آئی ایس آئی سے مدد کیوں مانگی گئی؟

خیبرپختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

میری بیوی حافظہ بھی تھیں اور.. پل بھر میں کم سن بیٹے اور بیوی کو کھونے والے ڈاکٹر سعد اسلام جذباتی ہوگئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی