
ضلع اورکزئی میں کول مائنز حادثے کے نتیجے میں کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لوئر اورکزئی تھانہ کریز کے حدود میں کوئلے کی کان میں 3 مزدور جاں بحق ہوئے، بتایا گیا ہے کہ مزدور آکسیجن کی کمی کے باعث کان کے اندر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق جاں بحق مزدور رحیم اللہ ،اسلم خان اور شیر رحمان کا تعلق ضلع شانگلہ سوات سے ہے۔