پاکستان اور انڈین پنجاب سے منشیات کی سمگلنگ کے الزام پر تنقید: ’کنگنا جی، آپ یہ سوال مودی اور گجرات حکومت سے کریں‘


Getty Imagesبالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت فلموں میں نام بنانے اور نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد اب سیاست میں بھی اسی جوش و جذبے سے نام بنانے کی کوشش میں ہیں۔ لیکن ہر بار وہ کسی نئے تنازعے کو دعوت دے دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ فلموں سے زیادہ سیاست سے جڑے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے لگی ہیں۔ انڈین اداکارہ اور منڈی سے لوک سبھا کی رکن کنگنا رناوت کے ہماچل میں منشیات کے مسئلے اور اسے پنجاب سے جوڑنے کے بیان کے بعد، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے رہنماؤں نے کنگنا پر جوابی وار کیے ہیں۔ کانگریس کے ایم ایل اے پرگت سنگھ اور پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ نے کنگنا سے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات حکومت سے منشیات کے مسئلے پر سوال کرنے کی ہمت دکھائیں۔درحقیقت، بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے جمعے کو لوک سبھا کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی ریاست میں منشیات کے مسئلے کے بارے میں کہا کہ اس کی وجہ پاکستان سے پنجاب کے راستے منشیات کی سمگلنگ ہے۔ کنگنا رناوت نے کیا دعویٰ کیا؟خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق کنگنا رناوت نے ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا کے ’اُڑتا پنجاب‘ کے ریمارک پر بیان دیا تھا۔کنگنا نے کہا کہ ’ہماچل میں منشیات کا مسئلہ اتنا سنگین ہے کہ اگر جلد ہی سخت ایکشن نہ لیا گیا تو ہماری بھی صورتحال پنجاب کے بہت سے گاؤں جیسی ہو جائے گی جہاں صرف بیوائیں اور خواتین رہتی ہیں۔ پنجاب جیسی صورتحال ہماچل میں بھی ہو گی۔‘عرفی جاوید کے چہرے پر فِلر کے اثرات: ہونٹ، ناک یا گال کو ابھارنے والے انجیکشن اور ان کے خطرات کیا ہیں؟2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟ صاف گوئی کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کی کہانی جو اپنی پہلی فلم کی ریلیز پر اداس تھےڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایاگنگنا نے مزید کہا کہ ’ہماچل کے بچے بھولے اور سیدھے سادے ہیں۔ جو منشیات پنجاب اور پاکستان کے راستے پنجاب میں آ رہی ہیں وہ ہماچل پہنچ رہی ہیں۔ بچوں نے اپنے والدین کے زیورات بیچ دیے ہیں۔ بچوں نے کاریں چُرا کر بیچی ہیں۔‘’وہ خود کو کمروں میں بند کر لیتے ہیں، فرنیچر توڑتے ہیں، چیختے ہیں اور روتے ہیں۔ ان کی حالت موت سے بھی بدتر ہو جاتی ہے۔ گورنر نے اس بارے میں جو کہا ہے وہ ٹھیک ہے۔‘Getty Imagesہماچل کے گورنر نے کیا وارننگ دی؟پی ٹی آئی کے مطابق، جمعرات کو ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا نے خبردار کیا کہ اگر منشیات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی نہ کی گئی تو ہماچل پردیش اگلے پانچ سالوں میں ’اُڑتا پنجاب‘ بن جائے گا۔شملہ میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ این ڈی پی ایس (منشیات) کے معاملات 2012 میں 500 کے لگ بھگ سے 340 فیصد بڑھ کر 2023 میں تقریباً 2200 ہو گئے ہیں۔کانگریس ایم ایل اے پرگت سنگھ نے الزام لگایا کہ ’ہماچل میں منشیات کے لیے پنجاب پر الزام لگانا صرف جہالت نہیں ہے بلکہ یہ پنجابیوں اور سکھوں کو بدنام کرنے کے بی جے پی کے خطرناک ایجنڈے کو ظاہر کرتا ہے۔‘پرگت سنگھ نے ایکس پر لکھا کہ ’ایم پی کنگنا جی، پنجاب شکار ہے، ذریعہ نہیں۔ گجرات کی بندرگاہیں پنجاب اور ہماچل سمیت پورے انڈیا میں داخل ہونے والی منشیات کے لیے اہم سپلائی پوائنٹس ہیں۔ وہاں سے 21,000 کروڑ روپے کی منشیات پکڑی گئی ہیں۔‘انھوں نے کہا ’کیا آپ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات حکومت سے سوال کرنے کی ہمت ہے کہ گجرات کے ذریعے انڈیا کو منشیات سے بھر دیا گیا۔‘’پنجاب کے نمائندے کے طور پر، میں اس نفرت انگیز اور جھوٹے بیانیے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پنجاب کو بدنام کرنا بند کریں۔‘پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ نے بھی کنگنا پر تنقید کی۔ چیمہ نے کہا کہ ’پورا ملک جانتا ہے کہ وہ فلمی دنیا سے آئی ہیں اور فلمی سٹنٹ کرتی رہتی ہیں۔ وہ کچھ بھی کہیں وہ سوچتی ہیں کہ میں جو کچھ بھی کرتی ہوں وہ بکتا ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو انھیں لگام لگانی چاہیے یا انھیں پارٹی سے نکال دینا چاہیے۔‘’پورا ملک جانتا ہے کہ منشیات زیادہ تر گجرات سے آتی ہیں۔ گجرات میں ان کے اپنے بی جے پی ساتھیوں کی حکومت ہے۔ یہ عزت مآب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی حکومت ہے۔ انھیں پہلے وزیر اعظم سے بات کرنی چاہیے۔‘عرفی جاوید کے چہرے پر فِلر کے اثرات: ہونٹ، ناک یا گال کو ابھارنے والے انجیکشن اور ان کے خطرات کیا ہیں؟ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایاصاف گوئی کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کی کہانی جو اپنی پہلی فلم کی ریلیز پر اداس تھے2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟ عینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رو پڑتی تھی‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایک گھنٹے میں 23 کروڑ ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے غائب: انڈیا میں کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی چوری کا معمہ

اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8 مسافر جاں بحق، 18 زخمی

سکھر میں سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، ایف بی آر افسران ریکارڈ سمیت طلب

ٹانک میں سکیورٹی آپریشن کے دوران بچی کی ہلاکت: ’اگر جرگے کے 11 مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم احتجاج کریں گے‘

اورکزئی : کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

’وزیر اعظم کی طرف سے 50 لاکھ روپے انعام کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا‘: ایم ایم اے فائٹر شاہ زیب رند جن سے حکومت نے معافی مانگی

خیبر پختونخوا :11 ارب 61 کروڑ کے 21 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیلی رپورٹس طلب

پاکستان اور انڈین پنجاب سے منشیات کی سمگلنگ کے الزام پر تنقید: ’کنگنا جی، آپ یہ سوال مودی اور گجرات حکومت سے کریں‘

آپ کی صحت، خطرناک بیماریوں کے امکان میں کمی اور روزانہ صرف 7000 قدم چلنے کا سوال!

افغان فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں اضافہ لیکن ان سے ہونے والی لاکھوں ڈالر کی آمدن تک طالبان حکومت کو رسائی ہی نہیں۔۔۔

اسرائیل کا غزہ کے مختلف حصوں میں عسکری کارروائیوں میں وقفے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ کے مختلف حصوں میں عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان

گوادر : سمندر سے ماہی گیروں کی لاشیں نکالنے کا آپریشن مکمل، ایک کی کراچی میں تدفین

ایشیا کپ کا میزبان انڈیا مگر میچز یو اے ای میں: وہ اعلان جسے انڈیا میں ’حکومت اور کرکٹ بورڈ کی ناکامی‘ قرار دیا جا رہا ہے

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی