’وزیر اعظم کی طرف سے 50 لاکھ روپے انعام کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا‘: ایم ایم اے فائٹر شاہ زیب رند جن سے حکومت نے معافی مانگی


19 جولائی کو کراٹے کامبیٹ کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپیئن شپ کے ٹائٹل میچ کا چوتھا راؤنڈ ختم ہونے میں 17 سیکنڈز باقی تھے جب پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر شاہزیب رند اپنے برازیلی حریف لوئس روچا کو ایک بار پھر ٹیک ڈاؤن کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ایک لمحے کے لیے تو ایسا لگا کہ شاید لوئس اس راؤنڈ کے خاتمے تک اپنا دفاع کر پائیں اور میچ پانچویں راؤنڈ میں چلا جائے۔ لیکن شاہزیب کی جانب سے زوردار کہنی کے وار اور پھر پے در پے مکوں کے باعث ریفری کو چوتھے راونڈ کے اختتام سے محض چار سیکنڈ پہلے ہی میچ روک کر شاہزیب کی جیت کا اعلان کرنا پڑا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہونے والے اس مقابلے میں فتح کے بعد شاہزیب تیسری مرتبہ کراٹے کامبیٹ کے چیمپیئن بن گئے ہیں۔ کراٹے کامبیٹ کے آٹھ میچوں میں شاہزیب اب تک ناقابلِ شکست رہے ہیں۔جہاں اس فتح کے بعد شاہزیب رند خوشی کے مارے ساتویں آسمان پر دکھائی دیے وہیں انھوں نے حکومتی وعدے وفا نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ٹائٹل جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شاہزیب کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ملک کے سیاستدان کرپٹ ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کے لیے 50 لاکھ روپے کا انعام جبکہ ان کے ٹریننگ کیمپ اور مستقبل کے مقابلوں کی تیاری کے لیے آٹھ کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔ ’لیکن یہ سب جھوٹ تھا، مجھے ان سے ایک پیسہ نہیں ملا۔‘وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ سب بظاہر ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ہم اس بلاجواز تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔ آپ جیسے کھلاڑی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں اور ہم آپ کی کامیابیوں کی قدر کرتے ہیں۔ آپ نے ملک کو بہت عزت دی ہے اور ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ’وزیر اعظم نے اس غیر معمولی تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ انشاء اللہ اسے فوری طور پر حل کر دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مزید ہدایت کی ہے کہ ایسی غلطیاں آئندہ کبھی نہیں ہونی چاہییں۔ ہمیں اس بلاجواز تاخیر اور ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔‘کوئٹہ کے ایم ایم اے فائٹر شاہ زیب رند جنھوں نے ’بیئر نکل‘ مقابلے میں حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دیکراٹے کمبیٹ میں پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کی انڈیا کے خلاف فتح: ’کیا 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو‘ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایانیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں وسیم اکرم کا مجسمہ: ایک تو صورت وہ نہیں اوپر سے 1999 کی تلخ یاد، سوشل میڈیا پر فینز سخت نالاں’دُکھ ہوا کہ حکومت کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں ملی‘اس بارے میں بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال اپریل میں جب انھوں نے انڈین کھلاڑی کو شکست دی تو اس کے بعد وزیر اعظم اور دیگر حکومتی عہدیداروں کی جانب سے جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد جب انھوں نے ستمبر میں ورلڈ ٹائیٹل جیتا تو ایک بار پھر ان سے وعدے کیے گئے۔شاہزیب کا کہنا تھا کہ وہ ان وعدؤں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ تاخیر پر انھوں نے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود سے رابطے کیے اور ان سے ملاقات بھی کی۔ ’ہر بار مجھ سے کہا گیا وہ اس پر لگے ہوئے ہیں لیکن ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔‘شاہزیب نے اس بات پر بھی شکوہ کیا کہ جب حال ہی میں وہ تیسری مرتبہ کراٹے کامبیٹ کے چیمپیئن بنے تو اس پر نہ وزیر اعظم اور نہ ہی کسی اور حکومتی عہدیدار نے ان کے حق میں کوئی ٹویٹ کیا اور نہ ہی کسی سپورٹ کا اعلان کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے میچ جیتا تو ہمارے وزیر اعظم نے ان کے حق میں ٹویٹ کیا۔ ’مجھے اس بات پر بھی دکھ ہوا کہ مجھے حکومت کی جانب سے کوئی سپورٹ ملی اور نہ مبارکباد کا کوئی پیغام بھیجا گیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انھوں نے تیسری مرتبہ ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔شاہزیب کا کہنا تھا وہ کوئٹہ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد پاکستانی ہیں جو کراٹے کامبیٹ میں ورلڈ چیمپیئن بنے۔ ’اتنے بڑے فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا خود ایک بڑی کامیابی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ٹویٹ کر کے ان سے معذرت کی اور کہا کہ آپ کا مسئلہ جلد سے جلد حل کریں گے۔شاہزیب نے امید ظاہر کی کہ اب کی بار جو وعدے کیے گئے ہیں ان پر عمل ہو گا اور یہ پہلے کی طرح فیک وعدے نہیں ہوں گے۔شاہ زیب رند کون ہیں؟شاہ زیب رند کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انھوں نے انٹرنیشنل ریلشنز (بین الاقوامی تعلقات) میں بی ایس کی تعیلم حاصل کر رکھی ہے۔ان کی عمر 27 سال ہے اور انھوں نے آٹھ سال کی عمر سے ہی کراٹے کامبیٹ کھیلنا شروع کیا تھا۔ انھوں نے اس کھیل کے حوالے سے تمام تربیت کوئٹہ میں حاصل کی۔ وہ آٹھ سال پاکستانی ٹیم میں رہے اور چھ مرتبہ نیشنل چیمپیئن بھی رہ چکے ہیں۔شاہ زیب رند نے بتایا کہ وہ مختلف انٹرنیشنل ایونٹس کے سلسلے میں سنگاپور، ویتنام، آذربائیجان، نیپال اور ایران جا چکے ہیں اور وہاں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد میڈلز حاصل کر چکے ہیں۔دو برس قبل بی بی سی بات کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے کہا تھا کہ ’میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا تھا اور اس حوالے سے مجھ پر ایک بہت بڑا بوجھ تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ 'اگر میں صحیح پرفارم نہیں کرتا تو اس کا ایک اچھا تاثر نہیں جاتا اور اس کے نتیجے میں ہمارے آنے والے کھلاڑیوں کو موقع نہیں ملتا۔''اس کھیل میں ویسے پاکستان کو امریکہ یا دیگر ممالک میں لوگ نہیں جانتے یہی وجہ ہے کہ میں نے ہمت اور حوصلے سے کھیل کر پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کیا۔'انھوں نے کہا کہ 'میں نے پہلے اچھا تاثر قائم کیا۔ انشا اللہ آگے پاکستان کا نام ہو گا لوگوں میں خوف ہو گا کہ پاکستانی بھی اچھے فائٹرز ہیں۔'ارشد ندیم نے پاکستان کو ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل دلوا دیا: ’وہ پرعزم اور بہتر سے بہتر ہونے کے لیے بے چین ہیں‘پاکستان میں فائٹر پائلٹ بننے کا خواب مگر زمبابوے کی نمائندگی: سکندر رضا سمیت پانچ پاکستانی نژاد کرکٹرز کی کہانیاں’لڑکے اب کھانا بھی نہ کھائیں؟‘: پشاور زلمی کی دعوت، مندی کا چرچا اور کوہلی کا ڈائٹ پلانجارج فورمین کی وفات: چیمپیئن باکسر جنھیں یقین تھا کہ وہ محمد علی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیں گےخبیب کو طیارے سے اُتارے جانے پر تنقید: ’انگریزی بول سکتا ہوں، خاتون نے بدتمیزی کی‘پیڈل: پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والا منفرد کھیلجو سرمایہ کاروں کے لیے ’منافع بخش‘ اور سیکھنے میں ’آسان‘ ہے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8 مسافر جاں بحق، 18 زخمی

سکھر میں سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، ایف بی آر افسران ریکارڈ سمیت طلب

ٹانک میں سکیورٹی آپریشن کے دوران بچی کی ہلاکت: ’اگر جرگے کے 11 مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم احتجاج کریں گے‘

اورکزئی : کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

’وزیر اعظم کی طرف سے 50 لاکھ روپے انعام کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا‘: ایم ایم اے فائٹر شاہ زیب رند جن سے حکومت نے معافی مانگی

خیبر پختونخوا :11 ارب 61 کروڑ کے 21 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیلی رپورٹس طلب

پاکستان اور انڈین پنجاب سے منشیات کی سمگلنگ کے الزام پر تنقید: ’کنگنا جی، آپ یہ سوال مودی اور گجرات حکومت سے کریں‘

آپ کی صحت، خطرناک بیماریوں کے امکان میں کمی اور روزانہ صرف 7000 قدم چلنے کا سوال!

افغان فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں اضافہ لیکن ان سے ہونے والی لاکھوں ڈالر کی آمدن تک طالبان حکومت کو رسائی ہی نہیں۔۔۔

اسرائیل کا غزہ کے مختلف حصوں میں عسکری کارروائیوں میں وقفے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ کے مختلف حصوں میں عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان

گوادر : سمندر سے ماہی گیروں کی لاشیں نکالنے کا آپریشن مکمل، ایک کی کراچی میں تدفین

ایشیا کپ کا میزبان انڈیا مگر میچز یو اے ای میں: وہ اعلان جسے انڈیا میں ’حکومت اور کرکٹ بورڈ کی ناکامی‘ قرار دیا جا رہا ہے

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

مانچسٹر ٹیسٹ: ڈوبتی انڈین بیٹنگ کو راہل اور گِل کا سہارا، پانچویں روز ایک بار پھر کانٹے کا مقابلہ متوقع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی