خیبرپختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری


صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں، آندھی، گرج چمک اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر نیا مون سون الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران صوبے کے اکثر اضلاع میں وقفے وقفے سے شدید بارشوں کا امکان ہے، ان اضلاع میں دیر، سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو اور کرم شامل ہیں۔ 1 پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث گلیات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، چترال، دیر، نوشہرہ، صوابی اور مردان کے برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور دریائے سوات، چترال اور پنچکوڑہ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو کر ممکنہ سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے، ریسکیو 1122 اور امدادی ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں اور پیشگی اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ حساس مقامات پر ٹریفک کنٹرول، ندی نالوں اور نکاسی آب کے نظام کی صفائی فوری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اربن فلڈنگ سے بچا جا سکے۔ مزید برآں کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فصلوں کی جلد کٹائی مکمل کریں اور پیداوار کو محفوظ جگہوں پر ذخیرہ کریں۔ مویشی پال افراد کو جانوروں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے قومی و صوبائی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو محتاط رہنے اور متبادل راستے اپنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ عوام سے اپیل کی ہے کہ آندھی، ژالہ باری یا گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ 2025: میزبان انڈیا مگر میچز متحدہ عرب امارات میں، انڈین شائقین نالاں

ایشیا کپ 2025: میزبان انڈیا مگر میچز متحدہ عرب امارات میں، شائقین کے ملے جلے تبصرے

کرنسی ڈیلرز نے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی: ’ڈالر کی سمگلنگ شروع ہو جائے تو اداروں کو حرکت میں آنا پڑتا ہے‘

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

موسلادھار بارش کے بعد کلدام گول نالے میں سیلابی ریلہ، دروش تا چترال روڈ بند

پاکستان میں ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لیے آئی ایس آئی سے مدد کیوں مانگی گئی؟

خیبرپختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

میری بیوی حافظہ بھی تھیں اور.. پل بھر میں کم سن بیٹے اور بیوی کو کھونے والے ڈاکٹر سعد اسلام جذباتی ہوگئے

کلاؤڈ برسٹ کے بعد ناران میں ریسکیو آپریشن، سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو

عرفی جاوید کے چہرے پر فِلر کے اثرات: ہونٹ، ناک یا گال کو ابھارنے والے انجیکشن اور ان کے خطرات کیا ہیں؟

’انڈیا آؤٹ‘ مہم سے ریڈ کارپٹ ویلکم تک: چین سے قربت رکھنے والے مالدیپ کو مودی کیوں نہیں کھونا چاہتے؟

بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج، انصاف کا مطالبہ

پشاور میں قومی امن جرگہ: اے این پی کا 28 نکاتی اعلامیہ جاری

پاکستان کی میزبانی میں علاقائی دفاعی سربراہان کانفرنس، خطے میں امن، تعاون اور استحکام پر زور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی