اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی محکمہ خارجہ میں اہم ملاقات کی جس میں پاک-امریکہ تعلقات، مسئلہ کشمیر، دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، انسداد دہشتگردی اور عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار کی آمد پر امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے استقبال کیا اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید بھی موجود تھے۔ ملاقات تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر مشترکہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے طویل المدتی شراکت داری، اقتصادی و تجارتی روابط میں وسعت، اور سیکیورٹی و انسداد دہشتگردی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں اسحاق ڈار نے جموں و کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے حالیہ جنگ بندی میں امریکہ کے تعمیری کردار، خصوصاً صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی کوششوں کو سراہا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے اور دونوں ممالک کو تجارت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، کرپٹو کرنسی اور نایاب معدنیات کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے نجی اور سرکاری دونوں سطحوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اسحاق ڈار نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون اس میدان میں نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔ ملاقات میں ایران، افغانستان اور غزہ کی صورتحال سمیت مشرق وسطیٰ میں امن، انسانی بحران اور عالمی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان عالمی امن کے قیام میں ایک تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے دوطرفہ تجارت، نایاب معدنیات میں تعاون، اقتصادی ترقی، انسداد دہشتگردی اور علاقائی استحکام جیسے امور پر گفتگو کی، اور ان شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا ہے کہ مارکو روبیو نے ایران سے مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی خواہش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار علاقائی کشیدگی کے خاتمے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت کو باہمی مفاد میں فروغ دینے اور نایاب معدنیات و کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق ملاقات کے دوران دہشتگردی، خصوصاً (ISIS-K) کے خلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا-پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی پر اشتراک عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ 2025: میزبان انڈیا مگر میچز متحدہ عرب امارات میں، انڈین شائقین نالاں

ایشیا کپ 2025: میزبان انڈیا مگر میچز متحدہ عرب امارات میں، شائقین کے ملے جلے تبصرے

کرنسی ڈیلرز نے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی: ’ڈالر کی سمگلنگ شروع ہو جائے تو اداروں کو حرکت میں آنا پڑتا ہے‘

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

موسلادھار بارش کے بعد کلدام گول نالے میں سیلابی ریلہ، دروش تا چترال روڈ بند

پاکستان میں ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لیے آئی ایس آئی سے مدد کیوں مانگی گئی؟

خیبرپختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

میری بیوی حافظہ بھی تھیں اور.. پل بھر میں کم سن بیٹے اور بیوی کو کھونے والے ڈاکٹر سعد اسلام جذباتی ہوگئے

کلاؤڈ برسٹ کے بعد ناران میں ریسکیو آپریشن، سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو

عرفی جاوید کے چہرے پر فِلر کے اثرات: ہونٹ، ناک یا گال کو ابھارنے والے انجیکشن اور ان کے خطرات کیا ہیں؟

’انڈیا آؤٹ‘ مہم سے ریڈ کارپٹ ویلکم تک: چین سے قربت رکھنے والے مالدیپ کو مودی کیوں نہیں کھونا چاہتے؟

بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج، انصاف کا مطالبہ

پشاور میں قومی امن جرگہ: اے این پی کا 28 نکاتی اعلامیہ جاری

پاکستان کی میزبانی میں علاقائی دفاعی سربراہان کانفرنس، خطے میں امن، تعاون اور استحکام پر زور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی