بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج، انصاف کا مطالبہ


بلوچستان میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بول اُٹھو گروپ اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کوئٹہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں انسانی حقوق کے کارکنوں، خواتین اور سماجی نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حالیہ ڈیگاری واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور غیرقانونی قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی جرگوں کی جانب سے غیرت کے نام پر قتل جیسے ظالمانہ فیصلوں کا فوری سدباب کیا جائے اور ان میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیرت کے نام پر قتل میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور ان مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غیرت کے نام پر قتل ناقابلِ قبول، انصاف دو، خاموشی نہیں اور قاتلوں کو سزا دو جیسے نعرے درج تھے۔ انہوں نے حکومت، عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے اور روایتی جرگہ نظام کے تحت دی جانے والی غیر انسانی سزاؤں کو بند کیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8 مسافر جاں بحق، 18 زخمی

سکھر میں سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، ایف بی آر افسران ریکارڈ سمیت طلب

اورکزئی : کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

خیبر پختونخوا :11 ارب 61 کروڑ کے 21 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیلی رپورٹس طلب

آپ کی صحت، خطرناک بیماریوں کے امکان میں کمی اور روزانہ صرف 7000 قدم چلنے کا سوال!

افغان فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں اضافہ لیکن ان سے ہونے والی لاکھوں ڈالر کی آمدن تک طالبان حکومت کو رسائی ہی نہیں۔۔۔

اسرائیل کا غزہ کے مختلف حصوں میں عسکری کارروائیوں میں وقفے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ کے مختلف حصوں میں عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان

ایشیا کپ کا میزبان انڈیا مگر میچز یو اے ای میں: وہ اعلان جسے انڈیا میں ’حکومت اور کرکٹ بورڈ کی ناکامی‘ قرار دیا جا رہا ہے

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

مانچسٹر ٹیسٹ: ڈوبتی انڈین بیٹنگ کو راہل اور گِل کا سہارا، پانچویں روز ایک بار پھر کانٹے کا مقابلہ متوقع

انڈین کرپٹو ایکسچینج سے 23 کروڑ ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے کیسے چوری ہوئے اور اس کی تحقیقات اتنی پیچیدہ کیوں ہیں؟

ایشیا کپ 2025: میزبان انڈیا مگر میچز متحدہ عرب امارات میں، انڈین شائقین نالاں

ایشیا کپ 2025: میزبان انڈیا مگر میچز متحدہ عرب امارات میں، شائقین کے ملے جلے تبصرے

کرنسی ڈیلرز نے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی: ’ڈالر کی سمگلنگ شروع ہو جائے تو اداروں کو حرکت میں آنا پڑتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی