حکومتِ سندھ کا یومِ آزادی بھرپور اور تاریخی انداز میں منانے کا فیصلہ


حکومتِ سندھ نے 14 اگست یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کو بھرپور، منظم، پرجوش اور تاریخی انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ذوالفقار شاہ، معاونینِ خصوصی سید قاسم نوید قمر، انجنیئر قاسم سومرو، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمٰن میمن اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یومِ آزادی کے موقع پر صوبے بھر میں بھرپور تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ سرکاری عمارات، سڑکیں، بسیں، ٹرینیں، مارکیٹیں اور عوامی مقامات قومی پرچم، رنگ برنگی روشنیوں اور حب الوطنی پر مبنی بینرز سے سجائے جائیں گے۔ اس حوالے سے خصوصی اقدامات اور تقریبات کا شیڈول بھی طے کیا گیا ہے اور میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی جس کے ذریعے عوام کو شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے آرٹس کونسل، اسکولوں، کالجوں اور تھیٹر گروپس کی شمولیت سے خصوصی شوز، مشاعرے، قوالی نائٹس، اور تھیٹر پرفارمنس منعقد کی جائیں گی۔ حکومت سندھ یہ دن ایک عہد، ایک وعدے کے طور پر منائے گی کہ ہم جمہوریت، ترقی، انسانی حقوق اور قومی وحدت کے مشن پر پوری ثابت قدمی سے کاربند ہیں۔تقریبات میں ہر طبقے کو شامل کیا جائے گا اور خصوصی بچوں، اقلیتوں، بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے مخصوص پروگرام رکھے جائیں گے اور عوامی ریلیاں، ملی نغموں کی شامیں، اور نوجوانوں کے کھیلوں کے مقابلے شامل کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کا جوش و جذبہ ابھر کر سامنے آئے۔ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ دن محض ایک جشن نہیں بلکہ ایک عہد اور وعدے کا دن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی اس بار سچائی، حب الوطنی اور قربانی کا پیغام بنے گا۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہر ضلع میں کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ یہ دن عوامی سطح پر منایا جا سکے۔ وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت جاری کی جائے گی کہ یوسی، وارڈ اور ٹاؤن سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں۔ وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ نے کہا کہ یہ موقع صرف جشن کا نہیں بلکہ اپنے ورثے اور شناخت سے جڑنے کا ہے جسے اجاگر کرنے کے لیے بھرپور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

موسلادھار بارش کے بعد کلدام گول نالے میں سیلابی ریلہ، دروش تا چترال روڈ بند

پاکستان میں ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لیے آئی ایس آئی سے مدد کیوں مانگی گئی؟

خیبرپختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

کلاؤڈ برسٹ کے بعد ناران میں ریسکیو آپریشن، سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو

عرفی جاوید کے چہرے پر فِلر کے اثرات: ہونٹ، ناک یا گال کو ابھارنے والے انجیکشن اور ان کے خطرات کیا ہیں؟

’انڈیا آؤٹ‘ مہم سے ریڈ کارپٹ ویلکم تک: چین سے قربت رکھنے والے مالدیپ کو مودی کیوں نہیں کھونا چاہتے؟

پاؤ بھاجی کی پلیٹ جس نے دو کروڑ روپے سے زائد کی پراسرار ڈکیتی کا سراغ لگانے میں مدد کی

مانچسٹر ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط: انڈین بولرز کی پھیکی بولنگ کے بعد گمبھیر پر تنقید، روٹ کو خراجِ تحسین

پاکستان میں قانون سازی کے ذریعے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنا کتنا مشکل ہے؟

تاج الدین احمد: بنگلہ دیش کے پہلے وزیر اعظم جنھوں نے موت سے قبل نماز پڑھنے کی اجازت مانگی

کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، ’فتنہ الہندوستان‘ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

غزہ میں تقریبا ایک تہائی لوگوں کو کئی دنوں سے کھانا نہیں ملا: اقوام متحدہ کے فوڈ پروگرام کا انتباہ

امداد نہیں تجارت کو مستقبل سمجھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں: پاکستانی وزیرِ خارجہ

پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیاحتی مقامات مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی