سوات مدرسہ تشدد کیس: ناظم سمیت 10 افراد گرفتار، مدرسہ سیل


سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں ایک غیر رجسٹرڈ مدرسے میں کمسن طالبعلم کے بہیمانہ قتل اور دیگر بچوں پر تشدد کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے ناظم سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مدرسے سے لاٹھیاں اور زنجیریں بھی برآمد کرلی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے مدرسے کو سرکاری طور پر سیل کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سوات محمد عمر خان نے ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت خان کے ہمراہ ڈی پی او آفس سیدو شریف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 21 جولائی کو 12 سالہ طالبعلم فرحان ولد محمد ایاز کی تشدد زدہ لاش خوازہ خیلہ اسپتال لائی گئی۔ واقعے کے بعد مقتول کے چچا کی مدعیت میں قاری محمد عمر اُس کے بیٹے احسان اللہ، ناظم مدرسہ عبد اللہ اور بخت امین کے خلاف قتل اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق نامزد ملزمان عبداللہ اور بخت امین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید انکشافات میں بتایا گیا کہ مدرسے میں دیگر بچوں پر بھی جسمانی تشدد کے شواہد ملے ہیں، جس پر 9 اساتذہ کے خلاف الگ مقدمہ درج کرکے انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں عمر ازدہ، محسن، گوہر علی، عبد الرحمٰن، سید رحمٰن، نور محمد، سمیع الرحمن سمیت دیگر شامل ہیں۔ مدرسے میں زیر تعلیم 160 بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مدرسے کو غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ہونے پر بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ مدارس کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او نے یہ بھی بتایا کہ گلکدہ کے ایک اور مدرسے میں بچے پر تشدد کے کیس میں دو ملزمان محمد رحمان اور عبدالسلام کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، بچوں پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قدیم مندر پر تنازع دو ممالک کی افواج کو کیسے آمنے سامنے لایا؟ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی متنازع سرحد پر فوجی جھڑپیں، 12 افراد ہلاک

سوات میں دینی مدرسے کا 12 سالہ طالبعلم اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاک: ’چہرے کے علاوہ پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے‘

ہمارا جو بگاڑ سکتے ہو بگاڑ کے دکھاؤ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

2 جوے چھلا ہوا لہسن لیں اور۔۔ دانتوں میں کیڑا اور منہ سے بدبو ! جانیں ان تکالیف اور شرمندگی سے بچنے کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

’سیارہ‘: سُپر سٹارز کے بغیر مگر ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 156 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اتنی کامیاب کیوں ثابت ہو رہی ہے؟

کراچی میں بادلوں کا بسیرا لیکن برسیں گے یا نہیں ؟

مدرسہ کیس میں نئے انکشافات: بچہ مدرسے کیوں نہیں جانا چاہتا تھا؟

ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش تین دن بعد مل گئی۔۔ نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟

خیالی ملک کے فرضی سفیر کا جعلی سفارتخانہ: ’ملزم اپنا تعارف نام نہاد ملک کے سفیر کے طور پر کرواتا تھا‘

دبئی کی قدیم گلیوں کے تعمیراتی راز جو شدید گرمی میں بھی ٹھنڈک برقرار رکھتے ہیں

’ڈیوڈ کوریڈور‘: کیا اسرائیل دروز اور کُرد آبادیوں کو متحد کرنے اور شام کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے مبینہ منصوبے پر عمل پیرا ہے؟

اسلام آباد میں بیٹی سمیت بہہ جانے والے باپ کی لاش برآمد: ’ریٹائرڈ کرنل کی لاش ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کو جوڑنے والے پُل کے نیچے سے ملی‘

شدید گرمی کو شکست دینے والی دبئی کی پرانی گلیاں اور ان کے تعمیراتی راز

اسلام آباد میں بیٹی سمیت بہہ جانے والے باپ کی لاش برآمد: ’کال آئی کہ ہم ڈوب رہے ہیں اور پھر فون بند ہو گیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی