خیبرپختونخوا : بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات متاثر


خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں گزشتہ دو روز کے دوران مختلف اضلاع میں 9 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے نے اموات اور نقصانات کی تصدیق کرتے ہوئے خطرے کی موجودہ صورتحال سے خبردار کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے، 3 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں جبکہ 2 بچے اور 1 خاتون زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 19 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں 17 مکانات کو جزوی اور دو کو مکمل نقصان پہنچا۔ یہ واقعات خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، کوہستان اپر، مردان، کرم، ہری پور، مانسہرہ، چترال اپر، ملاکنڈ اور شانگلہ میں پیش آئے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اس ضمن میں پہلے ہی تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا تھا۔ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو سیاحتی مقامات پر بند سڑکوں اور رابطہ راستوں کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے جبکہ سیاحوں کو موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ ادارے ہمہ وقت رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قدیم مندر پر تنازع دو ممالک کی افواج کو کیسے آمنے سامنے لایا؟ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی متنازع سرحد پر فوجی جھڑپیں، 12 افراد ہلاک

سوات میں دینی مدرسے کا 12 سالہ طالبعلم اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاک: ’چہرے کے علاوہ پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے‘

ہمارا جو بگاڑ سکتے ہو بگاڑ کے دکھاؤ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

2 جوے چھلا ہوا لہسن لیں اور۔۔ دانتوں میں کیڑا اور منہ سے بدبو ! جانیں ان تکالیف اور شرمندگی سے بچنے کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

’سیارہ‘: سُپر سٹارز کے بغیر مگر ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 156 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اتنی کامیاب کیوں ثابت ہو رہی ہے؟

کراچی میں بادلوں کا بسیرا لیکن برسیں گے یا نہیں ؟

مدرسہ کیس میں نئے انکشافات: بچہ مدرسے کیوں نہیں جانا چاہتا تھا؟

ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش تین دن بعد مل گئی۔۔ نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟

خیالی ملک کے فرضی سفیر کا جعلی سفارتخانہ: ’ملزم اپنا تعارف نام نہاد ملک کے سفیر کے طور پر کرواتا تھا‘

دبئی کی قدیم گلیوں کے تعمیراتی راز جو شدید گرمی میں بھی ٹھنڈک برقرار رکھتے ہیں

’ڈیوڈ کوریڈور‘: کیا اسرائیل دروز اور کُرد آبادیوں کو متحد کرنے اور شام کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے مبینہ منصوبے پر عمل پیرا ہے؟

اسلام آباد میں بیٹی سمیت بہہ جانے والے باپ کی لاش برآمد: ’ریٹائرڈ کرنل کی لاش ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کو جوڑنے والے پُل کے نیچے سے ملی‘

شدید گرمی کو شکست دینے والی دبئی کی پرانی گلیاں اور ان کے تعمیراتی راز

اسلام آباد میں بیٹی سمیت بہہ جانے والے باپ کی لاش برآمد: ’کال آئی کہ ہم ڈوب رہے ہیں اور پھر فون بند ہو گیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی