لیاقت یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے قیام کے لیے 73 کروڑ 95 لاکھ کی منظوری


لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جامشورو میں انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے قیام کے لیے 73 کروڑ 95 لاکھ روپے کی رقم منظور کر لی گئی ہے۔ منصوبے کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی مشترکہ مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے۔ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ایک رسمی خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں منصوبے کی نظرثانی کے بعد مالی منظوری کی تصدیق کی گئی ہے۔ پراونشل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (PDWP) نے اس منصوبے کی منظوری 5 مئی 2025 کو دی تھی۔ابتدائی بجٹ میں شامل 2 کروڑ 73 لاکھ روپے میں 20 فیصد اضافہ کرتے ہوئے مجموعی لاگت میں 13 کروڑ 65 لاکھ روپے کا مزید اضافہ کیا گیا۔یوں منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت 73 کروڑ 95 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ منصوبے کی توثیق 11 جولائی 2024 اور 21 اگست 2024 کو ہونے والے PDWP اجلاسوں میں کی گئی۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو منصوبے کی انتظامی منظوری کے لیے باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔منصوبے کی مالی تفصیلات پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ سے مشاورت کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوات مدرسہ تشدد کیس: طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

اختر مینگل سفری پابندی کیس: ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس، آئندہ سماعت پر جواب طلب

سوات کے دینی مدرسے میں 12 سالہ طالبعلم کی اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاکت: مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا، پولیس

سربیا میں ہزاروں ملازمتیں، مگر پاکستانی ورکرز کی عدم دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

تحریک انصاف مالی مشکلات کا شکار، ’چائے پلانے کے پیسے بھی نہیں‘

پنجاب پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ، سی سی ڈی کی کارروائیاں کتنی قابل اعتماد ہیں؟

ڈیگاری واقعہ، غیرت کے نام پر قتل بلوچی رسم یا قبائلی جہالت

’آدھے گھنٹے میں قبر تیار چاہیے‘: راولپنڈی میں ’غیرت‘ کے نام پر خاتون کا قتل، خاموشی سے تدفین اور قبر کا نشان مٹانے کا معمہ کیسے کُھلا؟

’آدھے گھنٹے میں قبر تیار چاہیے‘: راولپنڈی میں نام نہاد ’غیرت‘ کے نام پر خاتون کا قتل، خاموشی سے تدفین اور قبر کا نشان مٹانے کا معمہ کیسے کُھلا؟

امریکی عہدیدار کا دورہ کراچی ، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور

نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ: پولیس افسر سمیت چار افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

اپوزیشن نے سوال کیا کہ ہمارے کتنے طیارے گرے، پوچھنا یہ چاہیے تھا کہ ہم نے دشمن کے کتنے طیارے گرائے: انڈین وزیرِ دفاع

ضلع باجوڑ میں ایک بار پھر آپریشن، 3 دن کے لیے کرفیو نافذ

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، ’سدرہ کو گلا دبا کر مارا گیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی