راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی قبر کشائی، مزید 4 ملزمان گرفتار


راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی لڑکی سدرہ عرب کی قبرکشائی کر دی گئی ہے جبکہ ہولی فیملی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش سے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ علاقے کے سابق وائس چیئرمین عصمت اللہ سمیت دیگر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس نے پہلے مدعی مقدمہ ضیاالرحمان کو بھی گرفتار کر لیا۔سابق وائس چیئرمین عصمت اللہ سمیت دیگر ملزمان اور سدرہ عرب کے دوسرے شوہر عثمان اور ان کے والد الیاس کو سدرہ کی لاش کی شناخت کے لیے قبرستان لایا گیا۔ قبر کی نشاندہی کے بعد ملزمان واپس تھانے منتقل کر دیا گیا۔قبر کشائی کے وقت میٹرو پولیٹین اور پولیس کا عملہ موجود تھا۔سنیچر کو سول جج نے مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا حکم بھی دیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے تین گرفتار ملزمان کو مقدمے کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں گورکن راشد محمود، قبرستان کے امور کے سیکریٹری محمد سیف الرحمن اور لاش کو قبرستان منتقل کرنے کے لیے رکشہ فراہم کرنے والے خیال محمد شامل ہیں۔تھانہ پیرودھائی میں مقتولہ سدرہ کی گمشدگی کا مقدمہ 21 جولائی کو دن دو بج کر 40 منٹ پر درج کیا گیا اور ان کے شوہر مدعی ضیا الرحمان نے الزام عائد کیا کہ اُس کی ’اہلیہ سدرہ اب عثمان نامی شخص کے ساتھ نکاح پر نکاح کے بعد رہائش پذیر ہے۔ اور رابطہ کرنے پر اُن کے گھر والے واپس کرنے سے انکاری ہیں۔‘تین دن تفتیش کے دوران پولیس کو اہل علاقہ اور اپنے مخبروں کے ذریعے معلوم ہوا کہ دراصل ضیا الرحمان کی اہلیہ سدرہ لاپتہ ہوئیں اور نہ ہی خود سے کہیں گئی ہیں بلکہ اُن کو جرگے کے فیصلے کے ذریعے ’غیرت کے نام پر قتل‘ کر کے لاش قریبی قبرستان میں دفن کی گئی ہے۔راولپنڈی کے سٹی پولیس افسر (سی پی او) خالد محمود ہمدانی نے مقدمے کی تفتیش میں معاونت کے لیے 10 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔ٹیم کی سربراہی ایس پی راول ڈویژن راجہ حسیب کر رہے ہیں جبکہ ڈی ایس پی سٹی اطہر شاہ، انسپکٹر ثناء اللہ، انسپکٹر علی عباس، انسپکٹر ناصر عباس، اور پولیس کی آئی ٹی کے ماہرہن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔’ٹیم تفتیشی افسر کو مختلف اداروں سے بروقت معاونت کو یقینی بنانے کے ساتھ ٹیکنیکل ثبوتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوات مدرسہ تشدد کیس: طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

اختر مینگل سفری پابندی کیس: ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس، آئندہ سماعت پر جواب طلب

سوات کے دینی مدرسے میں 12 سالہ طالبعلم کی اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاکت: مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا، پولیس

سربیا میں ہزاروں ملازمتیں، مگر پاکستانی ورکرز کی عدم دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

تحریک انصاف مالی مشکلات کا شکار، ’چائے پلانے کے پیسے بھی نہیں‘

پنجاب پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ، سی سی ڈی کی کارروائیاں کتنی قابل اعتماد ہیں؟

ڈیگاری واقعہ، غیرت کے نام پر قتل بلوچی رسم یا قبائلی جہالت

’آدھے گھنٹے میں قبر تیار چاہیے‘: راولپنڈی میں ’غیرت‘ کے نام پر خاتون کا قتل، خاموشی سے تدفین اور قبر کا نشان مٹانے کا معمہ کیسے کُھلا؟

’آدھے گھنٹے میں قبر تیار چاہیے‘: راولپنڈی میں نام نہاد ’غیرت‘ کے نام پر خاتون کا قتل، خاموشی سے تدفین اور قبر کا نشان مٹانے کا معمہ کیسے کُھلا؟

امریکی عہدیدار کا دورہ کراچی ، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور

نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ: پولیس افسر سمیت چار افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

اپوزیشن نے سوال کیا کہ ہمارے کتنے طیارے گرے، پوچھنا یہ چاہیے تھا کہ ہم نے دشمن کے کتنے طیارے گرائے: انڈین وزیرِ دفاع

ضلع باجوڑ میں ایک بار پھر آپریشن، 3 دن کے لیے کرفیو نافذ

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، ’سدرہ کو گلا دبا کر مارا گیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی