اسلام آباد سے پکڑا جانے والا گدھوں کا گوشت کہاں سپلائی کیا جا رہا تھا؟


اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عرفان میمن نے کہا ہے کہ گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے بعد اب اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ وہ کہاں سپلائی کیا جا رہا تھا۔پیر کو ڈائریکٹر عرفان میمن نے کہا کہ گوشت کے حوالے سے اطلاعات ایک ہفتے سے موجود تھیں، تاہم اس میں ملوث عناصر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے پوری منصوبہ بندی کی گئی۔ان کے مطابق ’جب ہماری ٹیم وہاں پہنچی ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے ملے۔‘ عرفان میمن نے کہا کہ چھاپے کے وقت غیرملکی قصائی کو موقع پر جبکہ چوکیدار کو بعدازاں حراست میں لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر زاویے سے امر کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ گوشت کہاں سپلائی کیا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات بھی ہو رہی ہیں کہ اس سے قبل کتنے گدھے ذبح ہوئے اور ان کا گوشت کہاں تقسیم ہوا۔ان کے مطابق ’گوشت کچھ غیرملکی شہریوں کو سپلائی کرنے کے حوالے سے بھی رپورٹس ہیں جبکہ اسلام آباد سے باہر بھجوانے سے متعلق اطلاعات بھی ملی ہیں۔‘تاہم انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ ’ابھی تک کسی قسم کا ثبوت موجود نہیں ہے کہ حتمی رائے دی جا سکے۔‘ڈائریکٹر فوڈ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تمام ریستوران کی انسپکشن اچانک دوروں کے ذریعے کی جاتی ہے جو رات کے وقت بھی ہوتے ہیں۔تاہم دو سال قبل تک گدھوں کے گوشت کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔خیال رہے اتوار کو فوڈ اتھارٹی کی ایک کارروائی میں ترنول کے علاقے سے 25 من گدھے کا گوشت برآمد ہوا تھا۔جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا تھا کہ 40 سے زائد زندہ گدھے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں جبکہ برآمد ہونے والے گوشت کو تلف کیا جا رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو بھی پولیس کے حوالے کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوات مدرسہ تشدد کیس: طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

اختر مینگل سفری پابندی کیس: ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس، آئندہ سماعت پر جواب طلب

سوات کے دینی مدرسے میں 12 سالہ طالبعلم کی اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاکت: مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا، پولیس

سربیا میں ہزاروں ملازمتیں، مگر پاکستانی ورکرز کی عدم دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

تحریک انصاف مالی مشکلات کا شکار، ’چائے پلانے کے پیسے بھی نہیں‘

پنجاب پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ، سی سی ڈی کی کارروائیاں کتنی قابل اعتماد ہیں؟

ڈیگاری واقعہ، غیرت کے نام پر قتل بلوچی رسم یا قبائلی جہالت

’آدھے گھنٹے میں قبر تیار چاہیے‘: راولپنڈی میں ’غیرت‘ کے نام پر خاتون کا قتل، خاموشی سے تدفین اور قبر کا نشان مٹانے کا معمہ کیسے کُھلا؟

’آدھے گھنٹے میں قبر تیار چاہیے‘: راولپنڈی میں نام نہاد ’غیرت‘ کے نام پر خاتون کا قتل، خاموشی سے تدفین اور قبر کا نشان مٹانے کا معمہ کیسے کُھلا؟

امریکی عہدیدار کا دورہ کراچی ، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور

نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ: پولیس افسر سمیت چار افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

اپوزیشن نے سوال کیا کہ ہمارے کتنے طیارے گرے، پوچھنا یہ چاہیے تھا کہ ہم نے دشمن کے کتنے طیارے گرائے: انڈین وزیرِ دفاع

ضلع باجوڑ میں ایک بار پھر آپریشن، 3 دن کے لیے کرفیو نافذ

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، ’سدرہ کو گلا دبا کر مارا گیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی