ایئر ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ: ایوی ایشن انڈسٹری فضائی سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟


Getty Imagesشدید فضائی جھٹکے یعنی ایئر ٹربیولینس سے متاثر ہونے والی سنگاپور ایئر لائن کی پرواز میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ ’یہ بہت ہی ہولناک تھا۔ ہم نے جہاز کی چھت پر خون دیکھا۔‘ انھوں نے بتایا کہ بہت سے افراد زمین پر پڑے تھے۔رواں سال یونائیٹڈ ایئرلائن کی ایک فلائٹ کو اس وقت شدید ٹربیولینس کا سامنا کرنا پڑا جب وہ فلپائن کے اوپر سے پرواز کر رہی تھی۔ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ جہاز کے عملے میں شامل ایک فضائی میزبان چھت سے ٹکرائے جس سے اُن کا بازوں فریکچر ہو گیا۔انسانی وجوہات کی بنا پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔یونیورسسٹی آف ریڈنگ کے محقق اور پروفیسر پاؤل ولیم کی تحقیق کے مطابق سنہ 1979 کے بعد سے اب تک شدید کلیئر ایئر ٹربیولینس یعنی ایسی ناہموار ہوا جو سیٹلائٹ، ریڈار اور آنکھ سے بھی دکھائی نہ دے، کی موجودگی میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔امکان ہے کہ سنہ 2050 تک دنیا بھر میں ٹربیولینس کے واقعات تین گنا تک بڑھ جائیں گے اور اس سے زیادہ تر شمالی بحر اوقیانوس اور شمالی ایشیا کے روٹس متاثر ہو سکتے ہیں۔خطرات کے علاوہ ٹربیولینس کی وجہ سے ایوی ایشن انڈسٹری کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ اس سے جہازوں کو نقصان پہنچتا ہے اور بعض اوقات ٹربیولینس سے بچنے کے لیے پائلٹ لمبے روٹس لینے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے۔Getty Imagesانسانی وجوہات کی بنا پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہےٹربیولینس سولیشن نامی آسٹریا کی ایک کمپنی نے ایسے چھوٹے فلیپٹس بنائے ہیں جو جہاز کے ونگز سے منسلک ہوں گے۔ یہ فلپٹس ہوا کا رخ اور پریشر کو دیکھتے ہوئے اپنے آپ کو ایڈجٹس کر سکتے ہیں۔ جس سے جہاز کسی حد تک پرندوں کے پرؤں کی ماند ہوا میں اپنے ونگز کی ڈائریکشن تبدیل کر سکتے ہیں۔گو کہ اس ٹیکنالوجی کو ابھی تک چھوٹے جہازوں میں استعمال کیا گیا ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے مسافروں کے لیے ٹربیولینس کا اثر اسی فیصد تک کم ہو سکتا ہے لیکن کمپنی کی سی ای او اندرے گیلفی جو خود بھی پائلٹ ہیں کافی پر اعتماد ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ اس سے بڑے ہوائی جہازوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ہوا کے بھنور میں اوپر کی جانب پرواز کرنا جس میں ایئر ٹربیولینس بھی کم ہو ، اس کے لیے جدید انجینیئیرنگ، ریاضی اور دیگر عوامل کا تجزیہ ضروری ہے جو مجموعی طور پر ایک پیچیدہ کام ہے۔ انسانوں کے لیے اسے سمجھنا مشکل ہے لیکن آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے قدرے آسان ہے۔’میں نے تو کلمہ پڑھ لیا تھا‘: ایک چھوٹا سا پرندہ ہوائی جہاز کو کیسے تباہ کر سکتا ہے؟ٹائلٹ پیپر کا ’بم‘: انڈین ایئرلائنز کا طیارہ جسے پاکستان نے چھڑوایا اور مسافروں نے اغوا کاروں سے آٹوگراف لیےمشکوک شواہد، متنازع اڑان اور کریڈٹ لینے کی دوڑ: کیا واقعی ہوائی جہاز رائٹ بردرز کی ایجاد تھی؟انڈین ریاست اترپردیش میں ’چوروں کے مددگار ڈرون‘ جن کے خوف سے لوگ رات بھر جاگتے رہتے ہیںسٹاک ہوم میں موجود کے ٹی ایچ رائل انسٹیٹیوٹ کے ریسرچر ریکاڈو وینسیا کا کہنا ہے کہ کثیر جہتی ڈیٹا اور پیٹرن کا تجزیہ کرنے میں مشین زیادہ متحرک ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بارسلونا سپر کیمپوٹنگ سنٹر نے ٹی یو ڈیلفٹ کے اشتراک سے ایک ایسے آرٹیفیشل انٹیلجنس سسٹم کا تجربہ کیا جو مصنوعی ہوائی جہاز کے ونگ پر ہوا کے مصنوعی جیٹ طیاروں کو کنٹرول کرے گا۔ انھوں نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کو ٹرائل اینڈ ایئرر ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ریکارڈو وینسیا نے بتایا کہ عمومی طور نیوٹرل نیٹ ورکس میں سیاہ خانوں کو شمار کیا جاتا ہے لیکن ہم نے ایک وضاحتی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل استعمال کیا جس کے ذریعے ہم اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ ماڈل سے کی گئی پیشگوئی میں سب سے زیادہ اہم پیمائش کون سی ہے۔ریکارڈو وینسیا اور اُن کے ساتھی ٹیک کمپنی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔ گذشتہ سال نیواڈا اور کالٹیک کی ٹیم نے ایک ہوا کی سرنگ میں شدید ٹربیولینس پیدا کی تاکہ آرٹیفیشل انٹیلجنس سنینگ اور پریڈکشن سسٹم سے لیس ڈرون اس کو ٹیسٹ کر سکیں۔ناسا کے لینگلے ریسرچ سینٹر کے محققین نے اسے مقصد کے لیے ایک مائیکروفون کا تجربہ کیا جو 480 کلومیٹر دور تک ایئر ٹربیولینس سے پیدا ہونے والی انتہائی کم انفراساؤنڈ فریکوئنسیوں کا پتہ لگا سکتا ہے۔Getty Imagesخطرات کے علاوہ ٹربیولینس کی وجہ سے ایوی ایشن انڈسٹری کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ اس سے جہازوں کو نقصان پہنچتا ہےایک اور نظریہ جو سنہ 2010 سے فعال ہے اس میں لائٹ ڈیٹیکشن اور رینجنگ کو استعمال کرتے ہوئے جہاز کے اطراف ہوا کا تھری ڈی نقشہ بنایا جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے خود ساختہ کاریں اردگرد موجود چیزوں اور گاڑیوں کو دیکھتے ہوئے نقشہ بناتی ہیں۔سنہ 2023 میں چین کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں ’دوہری طول موج‘ پر مبنی لِڈر سسٹم کی تجویز پیش کی جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ہوائی جہاز کے آگے سات سے 10 کلومیٹر درمیان کلیئر ایئر ٹربیولینس کا پتا لگا سکتی ہے۔ بدقسمتی سے بلندی پر ہوا کے مالیکیولز کی کم کثافت سے آلات بہت بڑے، بھاری اور زیادہ ایندھن استعمال کرتے ہیں جو موجودہ کمرشل طیاروں میں استعمال کے قابل نہیں ہیں۔یونیورسسٹی آف ریڈنگ کے محقق اور پروفیسر پاؤل ولیم کے مطابق 21ویں صدی کے نصف میں مینوفیکچرنگ، اے آئی اور نئے سینسرز کا ملاپ ہوا بازی کو تبدیل کر سکتا ہے۔ ’لیکن آج کیا ہوتا ہے؟ ٹیک آف سے پہلے، پائلٹ موسم کی بریفنگ چیک کرتے ہیں اور جیٹ اسٹریم چارٹس کا مطالعہ کرتے ہیں۔ وہ فلائٹ پلاننگ سوفٹ ویئر سے مشورہ کرتے ہیں اور پیشن گوئی چیک کرتے ہیں جیسے گرافیکل ٹربولنس گائیڈنس وغیرہ۔‘انھوں نے کہا کہ 20 سال پہلے ہم تقریباً 60 فیصد ٹربیولینس کا پتہ لگا سکتے تھے اور اب 75 فیصد کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ تحقیق کی راہ میں کیا آڑے آ رہا ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ جہاز کے سافت ویئر میں ٹربیولینس کے ڈیٹا تک رسائی، جو کہ ریسرچر کو خریدنا پڑتا ہے اور یہ ڈیٹا سستا نہیں ملتا ہے۔Getty Imagesبیس سال پہلے ہم تقریبا ساٹھ فیصد ٹربیولینس کا پتہ لگا سکتے تھے اور اب 75 فیصد کا پتا لگایا جا سکتا ہےانٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ٹربیولینس کا ڈیٹا شیئر کرتا ہے اور اب ایئر فرانس، ایزی جیٹ اور ایر لنگس سمیت ایئر لائنز اسے استعمال کر رہی ہیں۔ مسافروں کے لیے، ایسی موبائل ایپس کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جو اس ڈیٹا تک رسائی فراہم کر رہی ہے۔ یہ پہلے صرف پائلٹس تک محدود تھی۔ ان میں سے ایک ٹربلی ہے۔جدید کمپیوٹیشن، اے آئی اور سیٹلائٹس کے ساتھ موسم کی پیشگوئی بہتر ہو رہی ہے۔ لیکن زمین کی سطح سے اوپر ہوا کی پیمائش کم ہے۔ جو کچھ بھی ہمیں پتا چلتا ہے وہ کرہ ارض کے اردگرد تقریباً 1,300 موسمی غبارے اور تقریباً 100,000 کمرشل فلائٹس کے ایکسلرومیٹر سے آتا ہے جو ہر روز فضاؤں میں اڑتے ہیں۔ولیمز کا کہنا ہے کہ وہ بھی ٹربلی استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’میں نے اسے ایک حد تک درست پایا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ وہ آپ کے صحیح راستے کو نہیں جانتے، لہذا یہ سو فیصد تک درست نہیں ہو سکتا۔‘مشکوک شواہد، متنازع اڑان اور کریڈٹ لینے کی دوڑ: کیا واقعی ہوائی جہاز رائٹ بردرز کی ایجاد تھی؟’میں نے تو کلمہ پڑھ لیا تھا‘: ایک چھوٹا سا پرندہ ہوائی جہاز کو کیسے تباہ کر سکتا ہے؟پاس ورڈ کی معمولی غلطی جس نے 158 سال پرانی کمپنی ڈبو دی اور 700 افراد کو بے روزگار کر دیاٹائلٹ پیپر کا ’بم‘: انڈین ایئرلائنز کا طیارہ جسے پاکستان نے چھڑوایا اور مسافروں نے اغوا کاروں سے آٹوگراف لیےایک گھنٹے میں 23 کروڑ ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے غائب: انڈیا میں کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی چوری کا معمہانڈین ریاست اترپردیش میں ’چوروں کے مددگار ڈرون‘ جن کے خوف سے لوگ رات بھر جاگتے رہتے ہیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’جے اور ویرو‘: جنگل میں ’علاقے کی لڑائی‘ جو یہاں راج کرنے والے شیروں کی طاقتور جوڑی توڑنے کا باعث بنی

ذیابیطس کی نئی قسم جو کم وزن والے افراد کو بھی متاثر کرتی ہے

ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں ٹوپی پہنے باریش شخص کو ’تھپڑ مارنے‘ کا واقعہ اور اسلاموفوبیا پر بحث

ایئر ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ: ایوی ایشن انڈسٹری فضائی سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

31 برس سے منجمد ایمبریو یا بیضے سے بچے کی پیدائش کا نیا ریکارڈ قائم

ہم شکل جڑواں بچوں کی ایک سی عادات ہونا قدرتی عمل ہے یا پرورش اور ماحول کا کرشمہ

180 برسوں میں تقریباً سات ہزار ڈیموں کی تعمیر: دنیا بھر میں بننے والے بڑے ڈیمز نے ہماری زمین کے قطبین کو کیسے ہلایا؟

انڈین ریاست اترپردیش میں ’چوروں کے مددگار ڈرون‘ جن کے خوف سے لوگ رات بھر جاگتے رہتے ہیں

کیا گوگل مختلف ویب سائٹس کے کلکس ’چوری‘ کر رہا ہے؟

انڈیا کا ایک بار پھر میچ کھیلنے سے انکار، پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں

انڈین لیجنڈز کا سامنا ایک بار پھر پاکستان سے: ’اب انڈین ٹیم اگر کھیلے گی تو حب الوطنی پر آنچ نہیں آئے گی؟‘

نریندر مودی کی 100 منٹ کی تقریر مگر نہ طیاروں پر بات اور نہ ٹرمپ کی ثالثی کی تردید: ’14 بار نہرو کا نام لیا مگر چین کا نام ایک بار بھی نہ لے سکے‘

’والد نے میری عمر رسیدہ ماں کے ساتھ زبردستی شروع کر دی‘: وہ ادویات جن کے منفی اثرات میں شدید جنسی خواہشات شامل ہیں

اشرف پہلوی: ’مغربی سوچ کی حامل‘ شہزادی جنھوں نے امریکی و برطانوی ایجنسیوں کے تعاون سے فوجی بغاوت کروا کر ایران کی حکومت گرائی

کیا یہ ایک حقیقی ماڈل لگتی ہیں؟ فیشن میگزین ’ووگ‘ میں اے آئی ماڈل کی تصویر شائع ہونے پر اتنا ہنگامہ کیوں مچا ہوا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی