حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کیسے پکڑا گیا اور کتنی رقم برآمد ہوئی ؟


کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کورنگی سے منظم گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی نشاندہی پر کروڑوں مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان کورنگی انڈسٹریل ایریا سے حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کر رہے تھے، ملزمان حوالہ ہنڈی رقوم کی ترسیل کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزم محمد جنید اور وسیم سے 8 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سمیعہ لگژری ہومز میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر گھر سے بڑی مقدار میں پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، لیجرز اور شواہد برآمد کرلیے۔ برآمد کرنسی میں 99 لاکھ روپے، 13,500 پاؤنڈ، 6,300 امریکی ڈالر، 14,500 سعودی ریال، 10900 یو اے ای درہم، 1150 یورو اور 8000 تھائی بھات کے علاوہ 23 لاکھ روپے مالیت کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

گوادر میں پانی کا بحران، وزیراعلیٰ کا فوری اقدامات کا حکم

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

اسرائیلی کابینہ نے غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈین فوج کی نئی ’ڈرون بٹالین‘ کیا اسے پاکستانی فوج پر برتری دلائے گی؟

نتن یاہو کا غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کا ارادہ، اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس جاری

بحریہ ٹاؤن: اربوں روپے کی چھ جائیدادوں کی نیلامی میں کیا ہوا؟

بحریہ ٹاؤن کی ایک جائیداد 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام، تین کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی موخر

نتن یاہو کا غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کا ارادہ، اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس شروع

نتن یاہو کی زیرِ صدارت سکیورٹی اجلاس میں غزہ پر ’مکمل کنٹرول‘ کی منظوری کا امکان: اسرائیلی میڈیا

جب ایک بے روزگار نوجوان کے اکاؤنٹ میں اتنی رقم آ گئی کہ گننا مشکل ہو گیا

کراچی: گاڑیوں کی رجسٹریشن اور چالان کی آن لائن ادائیگی کا نظام قائم ، کابینہ کو بریفنگ

حماس کا غزہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا خفیہ نظام اور ’چائے پینے کی دعوت‘

سندھ میں ترقیاتی بجٹ میں سست روی، غیر ترقیاتی اخراجات کا دائرہ وسیع

سوات: زمرد کی کان بیٹھنے کا واقعہ، 4 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی