
BBCدلیپ سنگھ اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے دنکور قصبے کے رہنے والے ہیں اور وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بے روز گار ہیںدو اگست کو جب انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے گاؤں دنکور کے رہائشی 20 سالہ دیپال سنگھ نے اپنا اکاؤنٹ بیلنس چیک کرنے کے لیے بینک کی ایپ کھولی تو ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ ابتدا میں تو وہ سکرین پر نظر آنے والی رقم کو وہ گن بھی نہیں پا رہے تھے۔دلیپ نے دو ماہ قبل ہی کوٹیک مہندرا بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھلوایا تھا۔ایپلیکشن کے مطابق، اس وقت ان کے اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر 10,01,35,60,00,00,00,00,00,00,01,00,23,56,00,00,00,00,00,299 انڈین روپے تھے۔ دلیپ نے متعدد بار اپنی ایپ کو بند کر کے دوبارہ کھولا، اس کا پاس ورڈ بھی تبدیل کیا۔ لیکن پھر بھی کھربوں روپے ان کے اکاؤنٹ میں بدستور دکھائی دے رہے تھے۔بی سی سی سے بات کرتے ہوئے دلیپ کا کہنا تھا کہ رقم اتنی زیادہ تھی کہ وہ اسے گن بھی نہیں پا رہے تھے۔’میں بس اتنا گن پایا کہ وہ 37 ہندسوں پر مشتمل نمبر تھا۔ میں نے اسے گوگل کر کے دیکھنے کی کوشش کی لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا۔‘دلیپ کہتے ہیں کہ انھوں نے کئی لوگوں کو یہ رقم دکھائی لیکن ان میں سے کوئی بھی اسے گن نہیں پایا۔جب انھوں نے کیمرے کے سامنے ایک بار پھر اسے گننے کی کوشش تو 10 ارب تک گننے کے بعد انھوں نے ہاتھ کھڑے کر دیے اور کہا کہ ’مجھے اس سے آگے گنتی بھی نہیں آتی۔‘اے آئی ایپ، ناقابل یقین منافع اور چینی ملزمان: وہ سٹاک فراڈ جس میں پاکستانی شہری کروڑوں روپے گنوا بیٹھے’میرے دوست کو ایک لاکھ روپے بھیج دیں‘: وہ پیغام جو آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کا باعث بن سکتا ہےایک گھنٹے میں 23 کروڑ ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے غائب: انڈیا میں کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی چوری کا معمہ’ہارٹ سینڈر‘: پاکستانی ادارے امریکی شہریوں کو لوٹنے والے ہیکنگ نیٹ ورک کے ملتان میں موجود اراکین تک کیسے پہنچے؟BBCدلیپ کہتے ہیں کہ انھوں نے کئی لوگوں کو یہ رقم دکھائی لیکن ان میں سے کوئی بھی ان کے اکاؤنٹ میں موجود رقم گن نہیں پایادلیپ 12ویں پاس ہیں اور کافی عرصے سے کام کی تلاش میں ہیں۔اپنے اکاؤنٹ میں کھربوں روپے دیکھنے کے بعد دلیپ کو لگا کہ شاید کوئی تکنیکی غلطی ہو۔ لیکن بار بار ریفریش کرنے پر بھی اکؤنٹ میں وہی رقم نظر آتی رہی۔دلیپ کہتے ہیں کہ اپنے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر انھوں نے سوچا کہ کچھ رقم کسی اور اکاؤنٹ میں بھیج دیتے ہیں۔ ’میں نے 10 ہزار روپے ٹرانسفر کرنے کی کوشش لیکن وہ نہیں گئے۔ بینک والوں نے میرا اکاؤنٹ منجمد کر دیا تھا۔‘وہ کہتے ہیں کہ انھیں اپنے بینک اکاؤنٹ میں اتنی رقم دیکھ کر حیرت ہوئی تھی۔ ’ایک لمحے کے لیے مجھے لگا کہ شاید میری کوئی لاٹری لگ گئی ہو لیکن اتنی بڑی تو لاتری بھی نہیں ہو تی۔‘جب دلیپ سے پوچھا گیا کہ اس سے قبل ان کے اکاؤنٹ میں کتنی رقم تھی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اکاؤنٹ میں محض 10 سے 20 روپے ہی تھے۔Gettyاتر پردیش پولیس کے مطابق اتنی بڑی رقم تکنیکی خرابی کی وجہ سے دلیپ سنگھ کے بینک اکاؤنٹ میں نظر آرہی ہے۔بینک کا کیا کہنا ہے؟دلیپ کا کوٹینک مہندرا بینک میں آن لائن سیونگز اکاؤنٹ ہے۔جب وہ اپنے اکاؤنٹ میں آئے اربوں روپیوں کے بارے میں اطلاع دینے بینک پہنچے تو بینک کی جانب سے انھیں کہا گیا کہ انھیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔دلیپ کو بتایا گیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں اصلی میں کوئی رقم نہیں آئی اور محض ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹ میں یہ رقم دکھائی دے رہی ہے۔دنکور پولیس سٹیشن کے سب انسپکٹر سوہن پال سنگھ نے بی بی سی کو بتایا، ’پولیس نے تفتیش کی ہے۔ فون پے اور بینک سٹیٹمنٹ چیک کرنے پر پتا چلا ہے کہ دلیپ کے اکاؤنٹ میں بیلنس صفر روپے ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے بینک سے بھی رابطہ کیا ہے، تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ رقم ایک مخصوص ایپ میں دکھائی دے رہی ہے، جبکہ درحقیقت اکاؤنٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں ہے۔‘پروسیوں کا کیا کہنا ہے؟BBCدلیپ سنگھ کی پڑوسن سمن دیویدلیپ کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آنے کی خبر پورے گاؤں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔یہ کہانی سب کی زبان پر ہے۔ کئی دنوں سے میڈیا کے نمائندے بھی مسلسل دلیپ سے ملنے آ رہے ہیں۔دلیپ کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ ’میرا نام بھی دلیپ ہے، اسی وجہ سے کئی دنوں سے بہت سے لوگ مجھے بھی فون کر رہے ہیں۔ اس علاقے کے زیادہ تر لوگ غریب ہیں، دلیپ کے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔‘انھوں نے بتایا کہ ’دلیپ کے دوست ان کے بینک بیلنس کے سکرین شاٹس اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں اور کچھ پوسٹس وائرل بھی ہو رہی ہیں۔‘پڑوس میں رہنے والی سمن کہتی ہیں، ’جب پیسہ آتا ہے تو کسی کو برا نہیں لگتا؛ یہ بہت اچھا لگتا ہے۔ پورے دنکور میں اس کا چرچا ہو رہا ہے‘سمن بتابی ہیں کہ ’دلیپ کے والدین کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ اپنی دادی کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسے کچھ مدد ملے۔‘ہنی ٹریپ میں پھنس کر 49 لاکھ روپے گنوانے والا نوجوان جس سے پہلی بار خاتون نے صرف 350 روپے مانگےآن لائن کمائی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ: پڑھے لکھے پاکستانی نوجوان فراڈ کا شکار کیسے ہو رہے ہیں؟آن لائن فراڈ: ایمازون کا گفٹ واؤچر جو انڈین خاتون کو 51 لاکھ روپے سے محروم کر گیانوکری کے جھانسے میں فراڈ مرکز تک پہنچنے والے پاکستانی: ’1000 ڈالر کمانے پر دس فیصد کمیشن جبکہ ناکامی پر تشدد ہوتا تھا‘’آپ کا پارسل کینسل ہو چکا‘: ایک فون کال سے شروع ہونے والا 40 گھنٹوں پر محیط فراڈ جس کا نشانہ معروف یوٹیوبر بنے13 ہزار تنخواہ لینے والے سرکاری ملازم پر 21 کروڑ روپے غبن کا الزام: ’ملزم نے گرل فرینڈ کو چار کمروں کا اپارٹمنٹ خرید کر دیا،‘ پولیسانڈیا میں 190 کروڑ روپے کا ڈیجیٹل فراڈ جو ایک خاتون کی کال اور لوکیشن ٹریس کرنے پر بے نقاب ہوا