بجلی کے بل بروقت ادا نہ کرنے پر کے پی سرکار کو 72 کروڑ کا جرمانہ


خیبر پختونخوا حکومت کو بروقت بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر ایک سال کے دوران 72کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ بھرنا پڑا ہے جبکہ جرمانہ کی رقم کی واپسی کے لیے بھی عملی طورپر کوششیں نہیں کی جا سکی ہے۔ مالی سال 2023-24کے دوران خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ کی جانب سے بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی یا ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کی وجہ سے صوبائی حکومت کو 72 کروڑ 54 لاکھ 60 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ میں قائم انرجی مانیٹرنگ یونٹ کا کام سرکاری محکموں کے بجلی کے بلوں کی تصدیق کرنا، انہیں درست طریقے سے ایڈجسٹ کرنا اور وقت پر ادائیگی یقینی بنانا ہے تاکہ بجلی بلوں کی تاخیر سے ادائیگی کی وجہ سے لگنے والے جرمانے سے بچا جا سکے ۔ تاہم آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ مالی سال میں 3ارب 78 کروڑ 45 لاکھ 64 ہزار روپے کی بجلی بلوں میں سے 3ارب 51 کروڑ 46 لاکھ 83 ہزار روپے ایڈجسٹ کیے گئے جبکہ باقی 26 کروڑ 97 لاکھ 77 ہزار روپے نہ تو نقد وصول کیے گئے اور نہ ہی سرکاری محکموں کی ذمہ داریوں کے خلاف ایڈجسٹ کیے گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ بجلی کے بلوں کے لیے مختص پورا بجٹ جاری کرنے کے بعد اسے واپس اٹھا لیا گیا جس سے اس کا استعمال محدود ہوگیا اس انتظامی کمزوری کی وجہ سے حکومت کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑا۔آڈٹ نے اس مسئلے کی نشاندہی ستمبر 2024 میں کی تھی جس پر محکمہ کی جانب سے جواب دیا گیا کہ متعلقہ شعبوں کے ساتھ بات چیت کے بعد تفصیلی جواب دیا جائے گا تاہم 8 نومبر 2024 اور 31 دسمبر 2024 کو بھیجے گئے خطوط اور یاددہانیوں کے باوجود محکمانہ آڈٹ کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا جاسکا۔ آڈٹ نے تجویز پیش کی ہے کہ انرجی مانیٹرنگ یونٹ کو مضبوط بنایا جائے بجٹ سیکشنز کے ساتھ بہتر تال میل قائم کیا جائے، اور سرکاری محکموں کے ساتھ رابطہ بڑھا کر پیسکو کے بلوں کی بروقت تصدیق اور ایڈجسٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔ اس سے مستقبل میں ایسی کوتاہیوں سے بچا جا سکے گا اور وسائل کا موثر استعمال ممکن ہو گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی: ’ایسا فوجی سامان برآمد نہیں کیا جائے گا جو غزہ میں استعمال ہو‘

انصاف فوڈ کارڈ کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو 18کروڑ سے زائد کا نقصان

لاہور میں ڈیلیوری ایپ کا رائیڈر ’45 ہزار روپے کا‘ کھانا لے کر غائب: ’ہمارے گھر کے قیمتی برتن بھی گئے‘

کیا آپ ان پتھروں کے درمیان چھپی بکری کو تلاش کرسکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ ناکام ہوجاتے ہیں

میاں بیوی فلائی اوور سے اچانک کیسے گر پڑے ؟ افسوس ناک واقعہ

گوادر میں پانی کا بحران، وزیراعلیٰ کا فوری اقدامات کا حکم

قوتِ سماعت اور نشو و نما سے محروم بچی کے والدین جنھوں نے خود اس کا علاج ڈھونڈا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

وہ آٹھ چیزیں جو پیٹ میں موجود گیس کے اخراج کی وجہ بن سکتی ہیں

بحریہ ٹاؤن کے اثاثوں کی نیلامی پر مکین پریشان: ’چند ماہ پہلے تک سوسائٹی میں سکون تھا اب بے چینی ہے، خدشات ہیں اور سوالات ہیں‘

مغلِ اعظم: جس کے ہیرو دلیپ کمار پہلے ریجیکٹ ہوئے اور جنگی مناظر کی عکس بندی کے لیے اصلی انڈین فوجی بلائے گئے

سندھ اسمبلی : ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور

حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے خوشخبری

ژوب میں سکیورٹی فورسز نے 33 خوارج کو ہلاک کردیا

ٹیسکو نے لنڈی کوتل اسپتال کی بجلی کاٹنے کی دھمکی دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی