گوادر میں پانی کا بحران، وزیراعلیٰ کا فوری اقدامات کا حکم


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں گوادر میں پانی کی شدید قلت کے مسئلے کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری آبی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جہاں وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واٹر سیلینیشن پلانٹ کو 3 لاکھ گیلن یومیہ کی سطح پر بحال کر دیا گیا ہے اور اگلے تین دنوں میں اس کی استعداد بڑھا کر 6 لاکھ گیلن یومیہ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واٹر پلانٹ کو بجلی کی بندش کے دوران متبادل توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی تاکہ آبی ترسیل میں خلل نہ آئے۔ علاوہ ازیں شادی کور ڈیم سے پانی کی ترسیل کے لیے روابط کو تیز کرنے اور آبی پائپ لائن منصوبے 15 دن کے اندر مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ قلتِ آب سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں مختلف محکموں پر مشتمل رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو رپورٹ ارسال کرے گی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ گوادر میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہر صورت حل کریں گے وہ خود آبی منصوبوں کی نگرانی کریں گے اور وزیر اعظم و پاور ڈویژن سے ایران سے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انصاف فوڈ کارڈ کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو 18کروڑ سے زائد کا نقصان

کیا آپ ان پتھروں کے درمیان چھپی بکری کو تلاش کرسکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ ناکام ہوجاتے ہیں

میاں بیوی فلائی اوور سے اچانک کیسے گر پڑے ؟ افسوس ناک واقعہ

گوادر میں پانی کا بحران، وزیراعلیٰ کا فوری اقدامات کا حکم

بحریہ ٹاؤن کے اثاثوں کی نیلامی پر مکین پریشان: ’چند ماہ پہلے تک سوسائٹی میں سکون تھا اب بے چینی ہے، خدشات ہیں اور سوالات ہیں‘

مغلِ اعظم: جس کے ہیرو دلیپ کمار پہلے ریجیکٹ ہوئے اور جنگی مناظر کی عکس بندی کے لیے اصلی انڈین فوجی بلائے گئے

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

اسرائیلی کابینہ نے غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈین فوج کی نئی ’ڈرون بٹالین‘ کیا اسے پاکستانی فوج پر برتری دلائے گی؟

بجلی کے بل بروقت ادا نہ کرنے پر کے پی سرکار کو 72 کروڑ کا جرمانہ

نتن یاہو کا غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کا ارادہ، اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس جاری

بحریہ ٹاؤن: اربوں روپے کی چھ جائیدادوں کی نیلامی میں کیا ہوا؟

بحریہ ٹاؤن کی ایک جائیداد 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام، تین کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی موخر

نتن یاہو کا غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کا ارادہ، اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی