فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کے صدر بننے کی افواہوں کو قطعی بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر جھوٹ اور قیاس آرائی پر مبنی ہیں ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیے غیر ذمہ دارانہ ہیں اور ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کسی فوجی کارروائی کا آغاز کرتا ہے تو پاکستان کا جواب مختلف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بار ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے اور بھارت کے اندر گہرائی میں کارروائی کریں گے تاکہ بھارت کو سمجھ آ جائے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی: گاڑیوں کی رجسٹریشن اور چالان کی آن لائن ادائیگی کا نظام قائم ، کابینہ کو بریفنگ

حماس کا غزہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا خفیہ نظام اور ’چائے پینے کی دعوت‘

سندھ میں ترقیاتی بجٹ میں سست روی، غیر ترقیاتی اخراجات کا دائرہ وسیع

سوات: زمرد کی کان بیٹھنے کا واقعہ، 4 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

کیا ٹرمپ کا غیر متوقع فیصلہ مودی کو چین کے قریب لا سکتا ہے؟

فراڈ کے شبہے پر 70 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹ بند: ہیکرز کِن طریقوں سے آپ کو پھنسا سکتے ہیں اور اُن سے کیسا بچا جائے؟

وانا میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، دو عام شہری ہلاک، پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی

حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کچلاک اور سریاب کے درمیان پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر متفق

’کوئی پاکستانی کہتا ہے، کوئی انڈین‘: 16 سال قبل پاکستان سے انڈیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر جو اب کسی ملک کے شہری نہیں

’پی ٹی آئی اور پیتل کا چمکتا باجا؟‘

بلوچستان میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 31 اگست تک معطل رہے گا، نوٹیفکیشن وائرل

انڈیا کو 50 فیصد تجارتی محصولات کے بعد ٹرمپ کی نئی دھمکی کا سامنا: ’ابھی اور پابندیاں لگیں گی‘

خاتون ہراسانی کیس: سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ روپے جرمانہ جمع کرا دیا

انڈیا نے ٹرمپ کی جانب سے مزید 25 فیصد ٹیرف کو ’نامعقول‘ قرار دے دیا: ’انڈیا اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا‘

انتخابی دھاندلی کی شکایت: اینٹی کرپشن نے کامران بنگش کو طلب کرلیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی