انتخابی دھاندلی کی شکایت: اینٹی کرپشن نے کامران بنگش کو طلب کرلیا


محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے عام انتخابات میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کامران بنگش نے شکایت کی تھی کہ حلقہ پی کے-82 پشاور میں ریٹرننگ آفیسر اویس خان، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر آفاق وزیر اور دیگر پولنگ عملے نے مبینہ طور پر فارم 45 اور 48 میں جعل سازی کرتے ہوئے انتخابی نتائج میں دھاندلی کی۔ شکایت میں بدعنوانی، رشوت خوری اور غیر قانونی فوائد حاصل کرنے جیسے سنگین الزامات بھی شامل ہیں۔ اینٹی کرپشن نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کامران بنگش کو 11 اگست کو تمام متعلقہ شواہد اور دستاویزات کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز پشاور میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر فراہم کردہ شواہد قابلِ اعتبار ثابت ہوتے ہیں تو ملوث سرکاری افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا نے حالیہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی شکایات اینٹی کرپشن حکام کو جمع کرائی تھیں جس پر اب باقاعدہ تحقیقات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سندھ کے 11 ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے صرف 24 فیصد فنڈز جاری۔۔ اعداد و شمار سامنے آگئے

مستونگ میں دھماکا.. جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جس بچی کا جہیز جمع کررہے تھے آج اس کا جنازہ.. کراچی ڈمپر حادثہ ! چچا بات کرتے ہوئے رو پڑا

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، باپ زخمی ! شہریوں نے 7 ڈمپر نذرِ آتش کردیے

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا حماس غزہ کی جنگ میں اپنا وجود قائم رکھ پائے گی؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

انڈیا کے زیرِ استعمال روسی ساختہ ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟

تین ماہ سے جاری فضائی حدود کی بندشوں نے پاکستان اور انڈیا کو کیسے متاثر کیا؟

سائنسدانوں کی تیار کردہ ایسی آئس کریم جو پگھلتی ہی نہیں

انڈین ایئر چیف کا مئی کی لڑائی کے دوران چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، پاکستان کی تردید

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع، ذرائع

جلاؤ گھیراؤ کیسز : عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خوف، مودی کا ٹرمپ کی دعوت سے انکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی