
EPA-EFE / REX / Shutterstockاسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ پورے غزہ کا کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اسے 'اپنے پاس رکھنا نہیں چاہتے۔'تو غزہ میں حماس کا مستقبل کیا ہوگا اور وہاں کے حالات کیسے ہوں گے؟نتن یاہو کے بیان سے چند روز قبل مسلح گروپ نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ اس وقت تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے کہ جب تک ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی۔ واضح رہے کہ حماس ایسا غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں بات چیت میں اسرائیل اور امریکہ کے اہم مطالبات میں سے ایک کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے۔اسرائیل حماس کے ہتھیار ڈالنے کو تنازع کے خاتمے کے لیے کسی بھی معاہدے کی کئی اہم شرائط میں سے ایک سمجھتا ہے۔گزشتہ ہفتے نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں 17 ممالک، یورپی یونین اور عرب لیگ نے ایک اعلان کیا تھا۔اس میں حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے غزہ کو غیر مسلح کرے اور اس کا کنٹرول چھوڑ دے۔مصر اور قطر جو عام طور پر غزہ کے معاملے پر مذاکرات میں ثالثی کرتے رہے ہیں نے اعلامیے میں اپنے نام شامل کیے۔ تاہم اسرائیل اور امریکہ نے اس پر دستخط نہیں کیے تھے۔EPAفروری میں اسرائیلی یرغمالیوں کی حوالگی کے دوران حماس کے مسلح جنگجوؤں کا ایک گروپ۔حماس کا جنگ جاری رکھنے کا اعلانحماس کے ایک رہنما نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان کا گروپ ’غیر مسلح نہیں ہوگا۔‘ان کے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی گروپ اپنی مسلح جنگ جاری رکھے گا اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔Amr Alfiky / Reutersحماس کے سیاسی دفتر کے رکن غازی حماد 28 اکتوبر 2023 کو بیروت، لبنان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی مسخ شدہ تصویر کے ساتھ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع پر تبصرہ کر رہے ہیں۔غزہ کی الامت یونیورسٹی میں فلسطینی سیاست کے پروفیسر حسام الدجانی کا ماننا ہے کہ کانفرنس کے بعد نیویارک اعلامیے کے آرٹیکل 11 پر میڈیا کی بہت زیادہ توجہ ہے۔کانفرنس سے جاری ہونے والے باضابطہ اعلامیے میں آرٹیکل 11 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’تمام فلسطینی علاقوں میں حکمرانی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سلامتی مکمل طور پر فلسطینی اتھارٹی کے پاس ہونی چاہیے۔‘الدجانی نے نشاندہی کی کہ دستاویز کے دیگر 41 آرٹیکلز میں سے کچھ فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل کے ساتھ اس کی باہمی بقا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس کا مطلب یہ ہے کہ اعلامیے میں متعدد ایسے طریقوں کا ذکر کیا گیا ہے جو فلسطینی ریاست کی تشکیل کریں گے۔‘الدجانی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’اگر نیویارک اعلامیے کے بقیہ حصے کا اطلاق ہو جاتا ہے تو آرٹیکل 11 کو پہلے ہی منظور کر لیا جائے گا۔‘Haitham Imad / EPA-EFE / REX / Shutterstockفروری میں جنوبی غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کے دوران ریڈ کراس کی ایک نمائندہ حماس کے جنگجوؤں کے قریب موجود ہیں۔غزہ پر راج کرنے والا فلسطینی عسکریت پسند گروہ حماس کیسے وجود میں آیا؟حماس کا غزہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا خفیہ نظام اور ’چائے پینے کی دعوت‘’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہحماس کے ہتھیاروں کی طاقت اور کمزوریاں کیا ہیں؟فلسطینی ریاستحماس کو امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ ایک بار جب فلسطینی ریاست بن جائے گی تو یہ گروپ مستقبل کے فلسطینی حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا۔تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ گروپ بڑے پیمانے پر غزہ پر اپنا کنٹرول کھو چکا ہے۔حماس اب بھی علاقے کی گورننگ باڈی کی حیثیت سے اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔حماس کی جانب سے اس کا نیا شروع سکیورٹی یونٹ ’سہم‘ جسے ’ایرو یونٹ‘ بھی کہا جاتا ہے، شہری نظم و نسق برقرار رکھنے اور لوٹ مار کو روکنے کے بیان کردہ مقصد کے ساتھ کام کر رہا ہے۔فلسطینی شہریوں نے مظاہروں کی صورت میں حماس سے ناراضگی طاہر کی تاہم حماس کی جنگجوؤں نے احتجاجی مظاہروں میں شامل فلسطینیوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔غزہ میں خوراک اور امداد کی کمی کی وجہ سے حالات انتہائی خطرناک ہو چُکے ہیں، دوسری جانب اقوامِ متحدہ سمیت امدادی اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ لوگ بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں۔Khamis Al-Rifi / Reutersاقوام متحدہ کی حمایت یافتہ انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفکیشن (آئی پی سی) نے جولائی کے آخر میں کہا تھا کہ ’غزہ کو اس وقت قحط کی بدترین صورت حال کا سامنا ہے۔‘بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے سات اکتوبر کے اسرائیل کے حملوں سے قبل نہ تو اسرائیل کی طاقت اندازہ درست انداز میں لگایا گیا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنی حکمتِ عملی اور اس بات کا اندازہ درست لگایا تھا کہ وہ کب تک اس جنگ کا حصہ رہ سکیں گے۔ بہت زیادہ متاثر ہیں اور جب انھوں نے 7 اکتوبر کے حملوں کا آغاز کیا تو ان سے اتنی کمزور حالت میں داخل ہونے کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔حماس کے جنگجو اسرائیل کی جانب سے حملوں کے جواب میں 22 ماہ سے جاری جنگ سے اب تھک چکے ہیں۔EPAفروری میں اسرائیلی یرغمالیوں کی حوالگی کے دوران حماس کے مسلح جنگجوؤں کا ایک گروپمقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروپ کے پاس اب بھی ہتھیار موجود ہیں لیکن اس کے ذخائر میں دن بدن کمی واقع ہو رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کا انحصار اسرائیل کے حملوں کے باقی ماندہ مواد کو ری سائیکل کرنے پر ہے یعنی زیادہ تر وہ بم جو پھٹنے میں ناکام رہے۔حماس کے جنگجو اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کے لئے اسرائیل کے بنے دھماکہ خیز مواد کو دوبارہ سے استعمال کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔Mohammed Saber / EPA-EFE / REX / Shutterstockاسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ میں بڑے پیمانے پر مکانات اور کاروباری مراکز تباہ ہو گئے ہیں۔اسرائیل نے بی بی سی کے نامہ نگاروں کو غزہ تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے اس لیے آزادانہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔علاقائی طور پر مسلح گروپ کے پاس بہت کم اتحادی باقی رہ گئے ہیں۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد تہران نے حماس کی حمایت جاری رکھنے اور اس کی جنگی صلاحیت کو برقرار رکھنے میں کسی حد تک کمی کر دی ہے۔لبنان میں ایران سے وابستہ حزب اللہ ملیشیا بھی اسرائیل کے حملوں اور اس کے رہنماؤں کے قتل ہو جانے کے بعد سے کمزور پڑ گئے ہیں۔حزب اللہ کو پہلے ہی لبنانی حکومت کی جانب سے غیر مسلح کرنے کے مطالبے کا سامنا ہے اور اسے اب بیرونی امداد کی فراہمی میں بھی کمی کا سامنا ہے۔EPA29 جولائی 2025 کو اقوام متحدہ میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی (تصویر کے درمیان میں گلے ملنے والے دو افراد میں بائیں جانب) فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی کو گلے لگا رہے ہیں۔عرب لیگعرب لیگ نے نیویارک اعلامیے پر دستخط کیے جس میں حماس کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس تنظیم کے 22 رکن ممالک ہیں جن میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جو عام طور پر حماس کے ساتھ دوستانہ اور اچھے تعلقات کے اعلان کرتے آئے ہیں، جیسا کہ قطر۔لندن میں قائم گلوبل افیئرز ڈسکشن فورم چیتھم ہاؤس کے سینیئر کنسلٹنٹ پروفیسر یوسی میکلبرگ کا کہنا ہے کہ ’اسرائیل اور امریکہ اپنے معمول کے موقف کو اپنا رہے ہیں۔‘لیکن ان کا کہنا ہے کہ ’عرب ریاستوں کا لہجہ بدل گیا ہے۔‘ انھوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عرب اور علاقائی طاقتوں کی طرف سے بڑھتا ہوا دباؤ حماس کو ’بالکل الگ تھلگ کر سکتا ہے۔‘Dawoud Abu Alkas / Reutersحماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔Hostagesحماس 7 اکتوبر 2023 کو اغوا کیے گئے باقی اسرائیلی یرغمالیوں کو سودے بازی کے طور پر اب بھی اپنے قابو میں رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ حماس نے اس غیر معمولی حملے کے دوران 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا جس میں تقریبا 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیل فوج کے غزہ پر حملوں کے نتیجے میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم 20 یرغمالی اب بھی موجود ہیں تاہم ان میں سے کچھ کی موت ہو چکی ہے اور کچھ کو اسرائیل واپس کر دیا گیا ہے۔ مگر معاملہ پیچیدہ اور اس کے بارہ میں وضاحت کسی بھی جانب سے نہیں کی جا رہی ہے کہ اب تک حماس کے پاس کتنے اسرائیلی یرغمالی زندہ موجود ہیں اور کتنے ہلاک ہو چُکے ہیں۔حماس نے اگست کے آغاز میں یرغمالی ایواٹر ڈیوڈ کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انھیں کمزور اور لاغر دکھایا گیا تھا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ حماس کو امید تھی کہ اس ویڈیو سے یرغمالیوں کے اہل خانہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو پر جنگ ختم کرنے کے لیے مزید دباؤ ڈالیں گے۔ویڈیو کے بعد اہل خانہ نے نتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کو ترجیح دیں۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک ہلاک ہونے والے حماس کے رہنماBBCاکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل حماس کے کئی سرکردہ رہنماؤں کو قتل کر چکا ہے جن میں تنظیم کے مجموعی رہنما اسماعیل ہانیہ بھی شامل ہیں۔ وہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔اسرائیل نے یحییٰ سنوار کو بھی ہلاک کر دیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ تھے۔میکلبرگ کے مطابق غزہ کے اندر موجود حماس کے رہنماؤں کے بیرونی مُمالک میں موجود رہنماؤں سے مفادات مختلف ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ جسمانی طور پر زندہ رہنے کی ترجیح کے علاوہ ’وہ سیاسی مطابقت برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جسے ابھی بھی کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کچھ حمایت حاصل ہے۔‘لیکن اس گروپ کو اپنی اہمیت برقرار رکھنے کے لیے اس کے باقی رہنماؤں کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔اور جمعرات 7 اگست 2025 کو نتن یاہو کے غزہ کا ’مکمل کنٹرول‘ حاصل کرنے اور ’حماس کو ہٹانے‘ کے اعلان کردہ اپنے ارادے کے بعد، گروپ کے پاس اب اپنے آئندہ کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے دن کم رہ گئے ہیں۔Reutersاسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہےحماس کا مستقبلتو کیا حماس بطور تنظیم غزہ کی اس جنگ کے بعد اپنا وجود قائم رکھ پائے گی؟اگر فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے اور حماس اپنے بیان کردہ وعدوں پر پورا اترتی ہے تو وہ طاقت کا استعمال ترک کر دے گی۔تاہم فلسطینی ریاست کی تشکیل اُس وقت تک بہت دور دکھائی دیتی ہے جب تک موجودہ اسرائیلی حکومت اپنا موقف تبدیل نہیں کرتی۔یہاں تک کہ اگر ایسا ہوتا بھی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ حماس کا وجود ختم ہو جائے گا۔چیتھم ہاؤس کی یوسی میکلبرگ نے پیش گوئی کی ہے کہ اس گروپ کو اب بھی ’مستقبل میں خود کو از سر نو تشکیل دینے اور فلسطینی سیاسی منظر نامے کا حصہ رہنے کا موقع مل سکتا ہے۔‘واضح رہے کہ ایسا فلسطینی علاقوں کے اندر سے بھی ہو سکتا ہے اور باہر سے بھی۔بہت سی باتوں کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ ممکنہ فلسطینی ریاست کے بارے میں اسرائیل کا موقف کیا ہے اور ساتھ یہ بھی اہم ہوگا کہ غزہ کے باشندے اس تباہ کن صورت حال کے بعد حماس کو کتنی اہمیت دیتے ہیں یا یہ تنظیم غزہ میں اپنی مقبولیت کس حد تک قائم رکھ پائے گی۔Amir Cohen / Reutersشمالی غزہ میں تباہ شدہ عمارتیں، سرحد کے اسرائیلی حصے سے دیکھی جا سکتی ہیں’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہحماس کا غزہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا خفیہ نظام اور ’چائے پینے کی دعوت‘مسجدِ اقصٰی کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی عبادت: مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے اہم مسجد اتنی متنازع کیوں ہے؟حماس کو اپنے 50 ہزار ملازمین اور اپنے خرچ کے لیے فنڈز کہاں سے ملتے ہیں؟کیا حماس کے خلاف بڑھتے مظاہرے غزہ پر اس کی گرفت کمزور کر رہے ہیں؟غزہ پر راج کرنے والا فلسطینی عسکریت پسند گروہ حماس کیسے وجود میں آیا؟