صحت سہولت کارڈ میں 28 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف


کوہستان اور سیٹزن امپرومنٹ پراجیکٹ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے بعد خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ منصوبے میں 28 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے 2017-18 سے 2021-22 کی آڈٹ کے دوران ہوا ہے، محکمہ صحت میں مبینہ 28 ارب 61 کروڑ روپے مالی بے قاعدگیاں تحریک انصاف کے گزشتہ دور میں شعبہ صحت میں اٹھائے گئے اقدامات کی مد میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ یہ بے قاعدگیاں صحت سہولت کارڈ، پرائیویٹ ہسپتالوں کوغیر ضروری طور پر صحت سہولت کارڈ کے پینل میں شامل کرنا، ہیلتھ کئیر کمیشن کے پینل پر نہ ہونے کے باوجود پرائیویٹ ہسپتالوں کو اربوں روپے کی ادائیگی کرنا اور کمزور مالی انتظام کی وجہ سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کا منصوبہ شروع کرتے وقت کچھ شرائط رکھی تھی جس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں یہ بھی شامل تھا کہ صحت کارڈ پر علاج معالجہ کرنے والے تمام ہسپتال ہیلتھ کئیر کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ہوں گے، آڈٹ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ صوبہ کے 10اضلاع سے صحت سہولت کارڈ کے پینل میں شامل 48 میں سے 17 ہسپتال ہیلتھ کئیر کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ نہیں تھے جن کو صحت سہولت پروگرام کے تحت ادائیگی کی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سوات کی صرف دو ہسپتالوں انور ہسپتال اور کنگز انٹرنیشنل ہسپتال کو ایک ارب ایک ارب 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں جو ہیلتھ کئیر کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔ 2017-18 سے 2021-22 کے دوران اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو 27 ارب ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی جس میں 8 فیصد کے حساب سے 2 ارب 16 کروڑ 13 لاکھ روپے انکم ٹیکس بنتا تھا تاہم یہ کٹوتی نہیں کی گئی اور خزانہ کو یہ نقصان برداشت کرنا پڑا۔ 32 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے مرحلے میں ضرورت کے بغیر سکیورٹی اور چوکیدار عملہ کو بھرتی کیا گیا، ہسپتالوں میں ضرورت سے زیادہ بھرتی سکیورٹی اور چوکیدار عملہ کی مد میں خزانہ کو 82 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ سیکریٹری صحت نے ہسپتالوں کے لیے آؤٹ سورس دونوں سروسز کو فروری 2023 میں معطل کیا۔ غیر تدریسی ہسپتالوں میں اصلاحات لانے کے لیے 2 ارب 7 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا گیا تاہم اس مد میں 46 کروڑ 80 لاکھ روپے خریداری اور سکیورٹی سروسز کی خدمات کی مد میں خرچ کی گئیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پبلک ہسپتالوں سے 25 فیصد حصہ وصول نہ کرنے سے خزانہ کو 27 کروڑ 47 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ آڈٹ پیرا کے مطابق 19 کروڑ 80 لاکھ روپے سامان خریداری کے لیے ٹینڈر کو اخبارات میں مشتہر نہیں کیا گیا، منظور نظر کمپنی سے خریداری کی گئی اور خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کے برعکس یہ خریداری عمل میں لائی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی انفراسٹرکچر بحالی منصوبہ کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب 40 کروڑ روپے منظور کیے گئے اس منصوبے کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا اور پہلے اور دوسرے مرحلے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا، کام کے لیے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی خدمات حاصل کی گئیں اور جون 2022 میں ایڈوانس میں ایک ارب 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کی گئی تاہم اپریل 2023 تک اس میں ایک روپے کا کام بھی نہیں ہوا۔ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2021 کے دوران 69 فیصد عوام نے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کیا اور صرف 31 فیصد نے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کو ترجیح دی جبکہ پرائیویٹ ہسپتال نے فی مریض کی مد میں سرکاری ہسپتال سے کئی گنا زیادہ رقم وصول کی۔ آڈٹ رپورٹ میں ضلع صوابی کے ایک سرکاری اور ایک پرائیویٹ ہسپتال کی اعداد وشمار کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 29 ہزار 911 مریض داخل ہوئے اور اس مد میں ہسپتال نے 33 کروڑ 82 لاکھ روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا۔ دوسری جانب صوابی ہی میں پرائیویٹ سردار خان ہسپتال میں 14 ہزار 999 مریض داخل ہوئے اور ہسپتال نے 88 کروڑ 27 لاکھ روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو کے چھ دریا ’واپس لینے‘ کے بیان پر متھن چکرورتی کی ’براہموس چلانے‘ کی دھمکی

مذاکرات اور جرگے کے انعقاد کے باوجود باجوڑ میں ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ کیوں شروع کیا گیا؟

پٹھوں کو نقصان پہنچائے بغیر وزن کم کرنے کے مؤثر طریقے

ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

3 ماہ کے بھانجے کو بھی نہ بخشا۔۔ سفاک بیٹے نے باپ اور 2 بہنوں کا قتل کیوں کیا؟ لرزہ خیز حقائق سامنے آگئے

آسان ڈاؤن لوڈز کے لیے VidMate کے بہترین متبادل

پانی کے مسئلے پر عالمی عدالت نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا۔۔ بھارت کو کیا ہدایت کی؟

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی گھڑی چوری۔۔ قیمت کیا تھی؟ جان کر لوگ حیران رہ گئے

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس : 34 نکاتی ایجنڈا جاری ، باجوڑ آپریشن کی بھی باضابطہ تصدیق

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

کینیڈا کے گرودوارے میں نام نہاد ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ اور انڈیا، کینیڈا کے رشتے میں مزید تلخی کی پرچھائی

مجید بریگیڈ کیا ہے اور امریکہ کی جانب سے اسے ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیے جانے کا کیا مطلب ہے؟

کوئٹہ میں لنک بادینی روڈ پر دھماکا، ایک شخص زخمی

کم عمر لڑکیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بیضے حاصل کرنے کا کاروبار: ’ہر بیضے کے عوض 330 ڈالر ادا کیے جاتے‘

کرشمہ کپور کے سابق شوہر کی اچانک موت کے بعد وراثت کا جھگڑا جو گھمبیر ہوتا جا رہا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی