پانی کے مسئلے پر عالمی عدالت نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا۔۔ بھارت کو کیا ہدایت کی؟


بین الاقوامی ثالثی عدالت (پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن) نے اپنے فیصلے میں بھارت کو ہدایت دی ہے کہ وہ مغربی دریاؤں چناب، جہلم اور سندھ کا پانی پاکستان کے بلا رکاوٹ استعمال کے لیے بہنے دے۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ حتمی ہے اور دونوں فریقوں پر لازم ہوگا جبکہ بھارت کو زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ فیصلہ 8 اگست کو سنایا گیا اور اب عدالت کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے لیے دی گئی رعایتیں معاہدے میں درج شرائط کے مطابق ہونی چاہییں . عدالت کی رائے ڈیمز کے آؤٹ لیٹس، گیٹڈ اسپِل ویز، ٹربائن انٹیک اور فری بورڈ سے متعلق پاکستان کے مؤقف کے عین مطابق قرار پائی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس فیصلے کو پاکستان کے تاریخی مؤقف کی توثیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے حالیہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کے پس منظر میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا پابند ہے اور توقع رکھتا ہے کہ بھارت فیصلے پر فوری اور دیانت داری سے عمل کرے گا۔ یاد رہے کہ بھارت نے اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا جسے پاکستان نے یکسر مسترد کرتے ہوئے معاہدے کی یک طرفہ معطلی کو جنگی اقدام قرار دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اڈیالہ جیل میں عمران خان کو اپنی بہنوں سے ملنے نہیں دیا گیا: پی ٹی آئی

بلاول بھٹو کے چھ دریا ’واپس لینے‘ کے بیان پر متھن چکرورتی کی ’براہموس چلانے‘ کی دھمکی

مذاکرات اور جرگے کے انعقاد کے باوجود باجوڑ میں ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ کیوں شروع کیا گیا؟

پٹھوں کو نقصان پہنچائے بغیر وزن کم کرنے کے مؤثر طریقے

ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

3 ماہ کے بھانجے کو بھی نہ بخشا۔۔ سفاک بیٹے نے باپ اور 2 بہنوں کا قتل کیوں کیا؟ لرزہ خیز حقائق سامنے آگئے

آسان ڈاؤن لوڈز کے لیے VidMate کے بہترین متبادل

پانی کے مسئلے پر عالمی عدالت نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا۔۔ بھارت کو کیا ہدایت کی؟

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی گھڑی چوری۔۔ قیمت کیا تھی؟ جان کر لوگ حیران رہ گئے

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس : 34 نکاتی ایجنڈا جاری ، باجوڑ آپریشن کی بھی باضابطہ تصدیق

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

کینیڈا کے گرودوارے میں نام نہاد ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ اور انڈیا، کینیڈا کے رشتے میں مزید تلخی کی پرچھائی

مجید بریگیڈ کیا ہے اور امریکہ کی جانب سے اسے ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیے جانے کا کیا مطلب ہے؟

کوئٹہ میں لنک بادینی روڈ پر دھماکا، ایک شخص زخمی

کم عمر لڑکیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بیضے حاصل کرنے کا کاروبار: ’ہر بیضے کے عوض 330 ڈالر ادا کیے جاتے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی