سندھ کے 11 ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے صرف 24 فیصد فنڈز جاری۔۔ اعداد و شمار سامنے آگئے


وفاقی ترقیاتی بجٹ کے اعداد و شمار نے حیران کن صورتحال بے نقاب کر دی ہے۔ سندھ میں جاری 11 بڑے منصوبوں کے لیے مختص رقم کا صرف 24 فیصد ہی وفاقی حکومت نے جاری کیا۔ ان منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 2 کھرب 36 ارب 57 کروڑ روپے رکھے گئے تھے، مگر 30 جون تک صرف 47 ارب 52 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ پچھلے مالی سال سے بچ جانے والی ایک کھرب 89 ارب 5 کروڑ روپے کی رقم اس سال کے بجٹ میں منتقل کر دی گئی۔ رواں مالی سال کے لیے 76 ارب 28 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جنہیں ابھی خرچ کیا جانا باقی ہے۔ یہ منصوبے مختلف شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان میں گرین پاکستان پروگرام، سائٹ کراچی کی سڑکوں کی تعمیر، سندھ کوسٹل ہائی وے کا قیام اور وزیراعظم کے تحت سیلاب سے متاثرہ 1800 اسکولوں کی بحالی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گڈو بیراج سے روہڑی تک شاہراہ کی مرمت، ملتان سکھر موٹروے پر خانپور مہر، میرہو ر ماتیلو اور مرید شاخ انٹرچینج کی تعمیر بھی منصوبوں میں شامل ہے۔ ٹنڈو آدم سے ٹنڈوالہیار تک روڈ کو ڈبل کرنا، نوابشاہ سے رانی پور تک مہران ہائی وے کی توسیع، سنگرار سے نیشنل ہائی وے این 5 روہڑی تک مختلف سیکشنز کی بہتری اور وزیراعظم کے 30 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی اس فہرست میں ہے۔ کے فور منصوبے کے لیے کینجھر جھیل اور کے بی فیڈر کی لائننگ، اور نیب سکھر کے دفتر کی تعمیر بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کو مکمل کرنے میں مزید وقت درکار ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سندھ کے 11 ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے صرف 24 فیصد فنڈز جاری۔۔ اعداد و شمار سامنے آگئے

مستونگ میں دھماکا.. جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جس بچی کا جہیز جمع کررہے تھے آج اس کا جنازہ.. کراچی ڈمپر حادثہ ! چچا بات کرتے ہوئے رو پڑا

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، باپ زخمی ! شہریوں نے 7 ڈمپر نذرِ آتش کردیے

’عاشق بنایا آپ نے‘: ہمیش ریشمیا جنھوں نے اپنے طرز گلوکاری پر طنز و مزاح کے باوجود ایک سال میں 30 ہٹ گانے دیے

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکہ میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا حماس غزہ کی جنگ میں اپنا وجود قائم رکھ پائے گی؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

سی ڈی اے کا آپریشن، راول ڈیم کے قریب مدنی مسجد مسمار

صحت سہولت کارڈ میں 28 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

انڈیا کے زیرِ استعمال روسی ساختہ ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟

تین ماہ سے جاری فضائی حدود کی بندشوں نے پاکستان اور انڈیا کو کیسے متاثر کیا؟

سائنسدانوں کی تیار کردہ ایسی آئس کریم جو پگھلتی ہی نہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی