کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، باپ زخمی ! شہریوں نے 7 ڈمپر نذرِ آتش کردیے


کراچی میں ایف بی ایریا لکی ون مال کے قریب ٹوٹل پارکو پمپ کے سامنے پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک بھائی اور بہن موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ والد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر شامل ہیں، جبکہ 47 سالہ شاکر ولد صلاح الدین شدید زخمی ہیں۔ حادثے کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور غم و غصے کے عالم میں چار ڈمپرز کو آگ لگا دی، جب کہ ایک ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں، تاہم بعد ازاں نذر آتش کیے گئے ڈمپرز کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی۔ راشد منہاس روڈ اور لکی ون مال کے اطراف دونوں سڑکوں پر ڈمپرز کو آگ لگانے کے واقعات پیش آئے، جس سے علاقے میں کشیدگی کی فضا برقرار رہی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سندھ کے 11 ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے صرف 24 فیصد فنڈز جاری۔۔ اعداد و شمار سامنے آگئے

مستونگ میں دھماکا.. جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جس بچی کا جہیز جمع کررہے تھے آج اس کا جنازہ.. کراچی ڈمپر حادثہ ! چچا بات کرتے ہوئے رو پڑا

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، باپ زخمی ! شہریوں نے 7 ڈمپر نذرِ آتش کردیے

’عاشق بنایا آپ نے‘: ہمیش ریشمیا جنھوں نے اپنے طرز گلوکاری پر طنز و مزاح کے باوجود ایک سال میں 30 ہٹ گانے دیے

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکہ میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا حماس غزہ کی جنگ میں اپنا وجود قائم رکھ پائے گی؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

سی ڈی اے کا آپریشن، راول ڈیم کے قریب مدنی مسجد مسمار

صحت سہولت کارڈ میں 28 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

انڈیا کے زیرِ استعمال روسی ساختہ ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟

تین ماہ سے جاری فضائی حدود کی بندشوں نے پاکستان اور انڈیا کو کیسے متاثر کیا؟

سائنسدانوں کی تیار کردہ ایسی آئس کریم جو پگھلتی ہی نہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی