باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع، ذرائع


باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ قبائلی عمائدین کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ علاقے میں چھپے دہشت گردوں کو یا تو فوری طور پر نکالیں یا سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے لیے علاقے کو خالی کر دیں۔ اس بابت باجوڑ میں جاری امن جرگہ کا ساتواں دور بھی بغیر کسی پیش رفت کے مکمل ہوگیا۔ جرگہ سربراہ ہاون الرشید کے مطابق فریقین کی کچھ شرائط ہیں جن کی وجہ سے مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو واضح پیغام دیا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں اور مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے افغان حکومت سے بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست یا سیکیورٹی اداروں کی جانب سے شدت پسندوں کے ساتھ کوئی براہ راست مفاہمت یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔ باجوڑ میں موجود دہشت گرد عام شہریوں کے درمیان چھپ کر نہ صرف دہشت گردی بلکہ دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے قبائلی عمائدین کو تین نکات پیش کیے ہیں؛ دہشت گردوں کو فوری طور پر نکالا جائے، علاقے کو کارروائی کے لیے ایک یا دو دن کے لیے خالی کر دیا جائے، اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو آپریشن کے دوران عام شہریوں کے نقصان کو کم سے کم رکھا جائے کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر حال میں کی جائے گی۔ باجوڑ انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ کارروائی سے قبل عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور سڑک کے دونوں اطراف 100 میٹر تک فصل کاٹنے کی ہدایات دی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا کے زیرِ استعمال روسی ساختہ ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟

تین ماہ سے جاری فضائی حدود کی بندشوں نے پاکستان اور انڈیا کو کیسے متاثر کیا؟

سائنسدانوں کی تیار کردہ ایسی آئس کریم جو پگھلتی ہی نہیں

انڈین ایئر چیف کا مئی کی لڑائی کے دوران چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، پاکستان کی تردید

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع، ذرائع

جلاؤ گھیراؤ کیسز : عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خوف، مودی کا ٹرمپ کی دعوت سے انکار

انڈین ایئر چیف کا مئی کی لڑائی کے دوران چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ: ’کوئی سیاسی رکاوٹ نہیں تھی‘

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، قیادت پر اراکین اسمبلی کی برہمی

انڈیا کے سب سے امیر شخص کا بھائی کیسے دیوالیہ ہوا؟

جنوبی وزیرستان لوئر میں کل ایک روزہ کرفیو نافذ

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

چند سو مسلح افراد 25 کروڑ عوام پر نظریہ مسلط نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس : بدامنی، مائنز ایکٹ اور زمینوں کی الاٹمنٹ کے خلاف بڑا اعلان

کراچی میں ایک اور فلاحی ادارے پر بچوں کی سمگلنگ کا الزام: حکام امریکی خط کی مدد سے ملزمہ تک کیسے پہنچے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی