اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس : بدامنی، مائنز ایکٹ اور زمینوں کی الاٹمنٹ کے خلاف بڑا اعلان


کوئٹہ پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس و قومی جرگہ مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں نیشنل پارٹی، بی این پی، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ لشکری رئیسانی شامل تھے۔ شرکا نے بلوچستان میں بدامنی، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، زمینوں کی الاٹمنٹ اور دیگر مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے اعلامیے میں دہشت گردی اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس نے بلوچستان اسمبلی سے منظور شدہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازش قرار دیا اور اس کے خلاف سیاسی و عدالتی سطح پر مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا۔ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیے میں جعلی الاٹمنٹ اور انتقالات ختم کرنے، زیارت، ہرنائی، قلات، نوشکی، برشور، توبہ کاکڑی، قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں زمینوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے اور تاریخی تجارتی راستوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکا نے زرعی ٹیکس کے خاتمے، ایران سے پھل کی درآمد پر ٹیکس لگانے اور بلوچستان کی واحد زرعی یونیورسٹی کو فعال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سلامتی کونسل میں اسرائیل سے غزہ میں مزید کارروائی روکنے کا مطالبہ، نتن یاہو کا اپنے فیصلے کا دفاع

’دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی‘: پاکستان اور انڈیا کے آرمی چیفس کے حالیہ کشیدگی پر تبصرے اور کامیابیوں کے دعوے

نتن یاہو کے غزہ پر مکمل قبضے کے فیصلے کے خلاف اسرائیلی عوام کا احتجاج: ’ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں‘

سندھ کے 11 ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے صرف 24 فیصد فنڈز جاری۔۔ اعداد و شمار سامنے آگئے

مستونگ میں دھماکا.. جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

راولپنڈی سے پیرس، فرانس کے آخری اخبار فروش جن کے گاہکوں میں صدر میکخواں بھی شامل

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

60 سال پرانی وین جو میوزک بینڈز اور بینک ڈکیتوں کی پسندیدہ رہی

جس بچی کا جہیز جمع کررہے تھے آج اس کا جنازہ.. کراچی ڈمپر حادثہ ! چچا بات کرتے ہوئے رو پڑا

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، باپ زخمی ! شہریوں نے 7 ڈمپر نذرِ آتش کردیے

’یہ شطرنج کا کھیل تھا، نقصان کا خطرہ مول لے کر ہدف کو نشانہ بنایا‘: انڈین آرمی چیف کی تقریر میں پاکستان کا ذکر

’عاشق بنایا آپ نے‘: ہمیش ریشمیا جنھوں نے اپنے طرز گلوکاری پر طنز و مزاح کے باوجود ایک سال میں 30 ہٹ گانے دیے

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکہ میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا حماس غزہ کی جنگ میں اپنا وجود قائم رکھ پائے گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی