جنوبی وزیرستان لوئر میں کل ایک روزہ کرفیو نافذ


جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف علاقوں میں کل بروز ہفتہ ایک روزہ کرفیو نافذ رہے گا۔ خیبرپختونخوا محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق 10 اگست صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک تحصیل برمل میں مکمل کرفیو رہے گا، اس دوران تمام بازار اور مارکیٹیں، خصوصاً رغزئی، بند رہیں گی۔ متاثرہ راستوں میں خمرنگ-رغزئی، شولام تا وانا وانا، تیارزہ گیٹ، کرب کوٹ، تنائی، اور عزیز آباد چوک تا درگئی پل شامل ہیں۔ کرفیو کے دوران صرف ایمرجنسی میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکے گا اور ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر دیگر گاڑیاں کم از کم 100 میٹر دور سڑک سے نیچے اتار لی جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سلامتی کونسل میں اسرائیل سے غزہ میں مزید کارروائی روکنے کا مطالبہ، نتن یاہو کا اپنے فیصلے کا دفاع

’دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی‘: پاکستان اور انڈیا کے آرمی چیفس کے حالیہ کشیدگی پر تبصرے اور کامیابیوں کے دعوے

نتن یاہو کے غزہ پر مکمل قبضے کے فیصلے کے خلاف اسرائیلی عوام کا احتجاج: ’ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں‘

سندھ کے 11 ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے صرف 24 فیصد فنڈز جاری۔۔ اعداد و شمار سامنے آگئے

مستونگ میں دھماکا.. جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

راولپنڈی سے پیرس، فرانس کے آخری اخبار فروش جن کے گاہکوں میں صدر میکخواں بھی شامل

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

60 سال پرانی وین جو میوزک بینڈز اور بینک ڈکیتوں کی پسندیدہ رہی

جس بچی کا جہیز جمع کررہے تھے آج اس کا جنازہ.. کراچی ڈمپر حادثہ ! چچا بات کرتے ہوئے رو پڑا

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، باپ زخمی ! شہریوں نے 7 ڈمپر نذرِ آتش کردیے

’یہ شطرنج کا کھیل تھا، نقصان کا خطرہ مول لے کر ہدف کو نشانہ بنایا‘: انڈین آرمی چیف کی تقریر میں پاکستان کا ذکر

’عاشق بنایا آپ نے‘: ہمیش ریشمیا جنھوں نے اپنے طرز گلوکاری پر طنز و مزاح کے باوجود ایک سال میں 30 ہٹ گانے دیے

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکہ میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا حماس غزہ کی جنگ میں اپنا وجود قائم رکھ پائے گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی