پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، قیادت پر اراکین اسمبلی کی برہمی


پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات سنگین ہو گئے ہیں، بانی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کے معاملے پر پارٹی واضح طور پر تقسیم کا شکار ہے۔ کوہاٹ سے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے پارٹی قیادت پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد سے آج تک کسی اندرونی اجلاس میں عمران خان کی رہائی پر سنجیدہ بات چیت یا عملی اقدام کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر اجلاس میں اٹک پل بند کرنے اور احتجاجی تحریک چلانے جیسے اقدامات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، مگر قیادت نے اس پر کوئی عمل نہیں کیا۔ ذوالفقار خان نے پارٹی کے آفیشل گروپ میں کھلے خط میں لکھا کہ یہ ان کی آخری کوشش ہے کیونکہ عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ضروری ہیں، لیکن آج تک اس مقصد کے لیے کوئی کمیٹی تک قائم نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب مخلص کارکنوں کو خود ہی آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ موجودہ قیادت عملی قدم اٹھانے کو تیار نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالا جا چکا تھا، تاہم ان کی واپسی کے لیے جاری مہم پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ پارٹی میں قائد حزب اختلاف سمیت تین بڑے عہدوں کے لیے لابنگ بھی جاری ہے۔ مزید یہ کہ بعض اراکین اسمبلی نے کھل کر بانی تحریک کی بہنوں پر پارٹی پر قبضے کا الزام لگایا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف بھی کافی عرصے سے مخالفت موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی اراکین پہلے ہی وفاداریاں تبدیل کر چکے ہیں اور مزید بھی پارٹی پالیسی سے لاتعلقی کا اعلان کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع، ذرائع

جلاؤ گھیراؤ کیسز : عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خوف، مودی کا ٹرمپ کی دعوت سے انکار

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، قیادت پر اراکین اسمبلی کی برہمی

انڈیا کے سب سے امیر شخص کا بھائی کیسے دیوالیہ ہوا؟

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

کراچی میں ایک اور فلاحی ادارے پر بچوں کی سمگلنگ کا الزام: حکام امریکی خط کی مدد سے ملزمہ تک کیسے پہنچے؟

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں دو درجن سے زیادہ کتابوں پر پابندی عائد: ’حکومت کو کتاب پسند نہیں تو جوابی کتاب لکھوائے، پابندی نہ لگائے‘

پشاور ہائیکورٹ : گندم اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

9 مئی کیسز: عمران خان کی 8 اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

ٹرمپ اور پوتن اگلے جمعے کو ملاقات کریں گے، روس یوکرین جنگ پر بات چیت متوقع

’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہ

پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

’چین اور پاکستان کے دفاعی تعاون کا ہدف کوئی تیسرا فریق نہیں‘: پاکستانی فوج کے نئے چینی ساختہ جنگی ہیلی کاپٹر کی کیا خصوصیات ہیں؟

جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی: ’ایسا فوجی سامان برآمد نہیں کیا جائے گا جو غزہ میں استعمال ہو‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی