پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک


بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا جس کے بعد دو روزہ کارروائیوں میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ اور گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب بھی پاک افغان سرحد کے قریب بڑی کارروائی کی گئی تھی جس میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنائی۔ تمام کارروائیاں عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور بھارتی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا کے زیرِ استعمال روسی ساختہ ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟

تین ماہ سے جاری فضائی حدود کی بندشوں نے پاکستان اور انڈیا کو کیسے متاثر کیا؟

سائنسدانوں کی تیار کردہ ایسی آئس کریم جو پگھلتی ہی نہیں

انڈین ایئر چیف کا مئی کی لڑائی کے دوران چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، پاکستان کی تردید

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع، ذرائع

جلاؤ گھیراؤ کیسز : عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خوف، مودی کا ٹرمپ کی دعوت سے انکار

انڈین ایئر چیف کا مئی کی لڑائی کے دوران چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ: ’کوئی سیاسی رکاوٹ نہیں تھی‘

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، قیادت پر اراکین اسمبلی کی برہمی

انڈیا کے سب سے امیر شخص کا بھائی کیسے دیوالیہ ہوا؟

جنوبی وزیرستان لوئر میں کل ایک روزہ کرفیو نافذ

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

چند سو مسلح افراد 25 کروڑ عوام پر نظریہ مسلط نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس : بدامنی، مائنز ایکٹ اور زمینوں کی الاٹمنٹ کے خلاف بڑا اعلان

کراچی میں ایک اور فلاحی ادارے پر بچوں کی سمگلنگ کا الزام: حکام امریکی خط کی مدد سے ملزمہ تک کیسے پہنچے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی