چند سو مسلح افراد 25 کروڑ عوام پر نظریہ مسلط نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ چند سو مسلح افراد کا جتھا 25 کروڑ عوام پر نظریہ مسلط نہیں کر سکتا۔ حالیہ برسوں میں نام نہاد قوم پرستی کے نام پر پاکستان دشمن ایجنڈا پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ پسماندگی بغاوت کا جواز نہیں، آئینِ پاکستان ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا تقاضا کرتا ہے اور جو معصوم شہریوں کا خون بہائیں وہ بلوچ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔وہ کوئٹہ میں فتحِ معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کے لوگ مثالی ہم آہنگی سے رہتے ہیں اور اقلیتوں نے ہمیشہ ملکی سالمیت کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ دشمن کبھی نسلی اور کبھی لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ سوشل میڈیا جھوٹ اور اشتعال انگیزی کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں امن بحال ہو رہا ہے، احتجاج کا حق سب کو ہے مگر سڑکیں ہفتوں بند کرنے کی روایت ختم کر دی گئی ہے۔ جو عناصر ہتھیار ڈالنا چاہیں ان کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ایسے پروگرام کی حمایت کرے گی جو پاکستانیت اور اتحاد کا پیغام دے کیونکہ یہ وطن ہمارے بزرگوں کا خواب اور ایمان کا حصہ ہے، اور یہاں امن کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سلامتی کونسل میں اسرائیل سے غزہ میں مزید کارروائی روکنے کا مطالبہ، نتن یاہو کا اپنے فیصلے کا دفاع

’دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی‘: پاکستان اور انڈیا کے آرمی چیفس کے حالیہ کشیدگی پر تبصرے اور کامیابیوں کے دعوے

نتن یاہو کے غزہ پر مکمل قبضے کے فیصلے کے خلاف اسرائیلی عوام کا احتجاج: ’ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں‘

سندھ کے 11 ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے صرف 24 فیصد فنڈز جاری۔۔ اعداد و شمار سامنے آگئے

مستونگ میں دھماکا.. جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

راولپنڈی سے پیرس، فرانس کے آخری اخبار فروش جن کے گاہکوں میں صدر میکخواں بھی شامل

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

60 سال پرانی وین جو میوزک بینڈز اور بینک ڈکیتوں کی پسندیدہ رہی

جس بچی کا جہیز جمع کررہے تھے آج اس کا جنازہ.. کراچی ڈمپر حادثہ ! چچا بات کرتے ہوئے رو پڑا

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، باپ زخمی ! شہریوں نے 7 ڈمپر نذرِ آتش کردیے

’یہ شطرنج کا کھیل تھا، نقصان کا خطرہ مول لے کر ہدف کو نشانہ بنایا‘: انڈین آرمی چیف کی تقریر میں پاکستان کا ذکر

’عاشق بنایا آپ نے‘: ہمیش ریشمیا جنھوں نے اپنے طرز گلوکاری پر طنز و مزاح کے باوجود ایک سال میں 30 ہٹ گانے دیے

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکہ میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا حماس غزہ کی جنگ میں اپنا وجود قائم رکھ پائے گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی