باپ کی لاش کو گھر لایا اور۔۔ سگے باپ بھائی کا قتل کیوں کیا؟ ملزم کا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آگیا


کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر کی حیدرآباد کالونی میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے والد اور بھائی کو قتل جبکہ بھابھی کو شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ جمعرات کی شب اچار والی گلی میں ایک رہائشی گھر میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتول کا بڑا بیٹا ہے، جو سافٹ ویئر انجینئر ہے اور چند سال قبل دبئی میں ملازمت کرتا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر اہلِ علاقہ موقع پر پہنچے اور ملزم کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی آمد پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سب سے پہلے اپنے بھائی عمید اور بھابھی پر گھر کے اندر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بھائی جاں بحق اور بھابھی شدید زخمی ہوئیں۔ بعد ازاں جب والد نماز پڑھ کر گھر واپس لوٹے اور گیٹ کھولا تو بیٹے نے سلینسر لگی پستول سے ان پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ملزم نے والد کی لاش کو گھر کے اندر گھسیٹ کر لایا۔ ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق مقتول 65 سالہ نعمت اللہ نیشنل کالج کے ریٹائرڈ پروفیسر تھے، جبکہ دوسرے مقتول عمید کی عمر 40 سال تھی۔ زخمی خاتون کی شناخت صالحہ کے نام سے ہوئی ہے، جو مقتول عمید کی اہلیہ اور ملزم کی بھابھی ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے خول برآمد ہوئے، جبکہ پستول میں سلینسر نصب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پستول والد کی ملکیت تھا اور اسے ان کے کمرے کی دراز سے حاصل کیا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اس کے دو بچے نیوی ملیر کینٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ ملزم نے بیان دیا کہ دبئی میں ملازمت کے دوران وہ ہر ماہ گھر رقم بھیجتا رہا۔ والد کا بائی پاس کروانے کے لیے بھی اس نے لاکھوں روپے بھیجے، جبکہ والدہ کے کورونا کے دوران علاج کے لیے بھی مالی معاونت کی، تاہم وہ انتقال کر گئیں۔ ملزم کے مطابق جب وہ دبئی سے واپس آیا تو بھائی اور بھابھی نے اس کی بھیجی ہوئی رقم واپس نہیں کی۔ بارہا رقم کے مطالبے پر گھر میں جھگڑے ہوتے رہے۔ ملزم نے الزام عائد کیا کہ اس کی بھابھی نے اس پر جادو کروایا، جس کے باعث جب بھی وہ بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرتا، اسے سینے میں تکلیف ہونے لگتی۔ اسی معاشی اور ذہنی دباؤ کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ اس نے بتایا کہ فائرنگ سے قبل اس نے اپنے ارادے سے کسی کو آگاہ نہیں کیا، اور پستول کے ساتھ سلینسر بھی والد کے گھر پر موجود تھا جسے اس نے خود نصب کیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی: گاڑیوں کی رجسٹریشن اور چالان کی آن لائن ادائیگی کا نظام قائم ، کابینہ کو بریفنگ

حماس کا غزہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا خفیہ نظام اور ’چائے پینے کی دعوت‘

سندھ میں ترقیاتی بجٹ میں سست روی، غیر ترقیاتی اخراجات کا دائرہ وسیع

سوات: زمرد کی کان بیٹھنے کا واقعہ، 4 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

کیا ٹرمپ کا غیر متوقع فیصلہ مودی کو چین کے قریب لا سکتا ہے؟

فراڈ کے شبہے پر 70 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹ بند: ہیکرز کِن طریقوں سے آپ کو پھنسا سکتے ہیں اور اُن سے کیسا بچا جائے؟

وانا میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، دو عام شہری ہلاک، پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی

حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کچلاک اور سریاب کے درمیان پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر متفق

’کوئی پاکستانی کہتا ہے، کوئی انڈین‘: 16 سال قبل پاکستان سے انڈیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر جو اب کسی ملک کے شہری نہیں

’پی ٹی آئی اور پیتل کا چمکتا باجا؟‘

بلوچستان میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 31 اگست تک معطل رہے گا، نوٹیفکیشن وائرل

انڈیا کو 50 فیصد تجارتی محصولات کے بعد ٹرمپ کی نئی دھمکی کا سامنا: ’ابھی اور پابندیاں لگیں گی‘

خاتون ہراسانی کیس: سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ روپے جرمانہ جمع کرا دیا

انڈیا نے ٹرمپ کی جانب سے مزید 25 فیصد ٹیرف کو ’نامعقول‘ قرار دے دیا: ’انڈیا اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا‘

انتخابی دھاندلی کی شکایت: اینٹی کرپشن نے کامران بنگش کو طلب کرلیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی