نیب نے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کی تین کمرشل جائیدادیں نیلام کر دیں


پاکستان میں بدعنوانی سے متعلق امور کی جانچ کرنے والے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب) نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین کے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل جائیدادیں نیلام کر دی ہیں۔نیب کی جانب سے بدھ کو اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق بحریہ ٹاؤن کی چھ میں سے تین پراپرٹیز کی نیلامی کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ’اس نیلامی کا مقصد عدالتی پلی بارگین کی باقی رقم کی وصولی ہے۔‘نیب نے مطابق روبیش مارکی 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام کی گئی۔ یوں یہ مارکی طے شدہ کم از کم قیمت سے دو کروڑ زیادہ میں فروخت ہوئی۔ مارکی کی قیمت کی ادائیگی اور پلاٹ کی منتقلی کا عمل ابھی جاری ہے۔‘’کارپوریٹ آفس ون کی 87کروڑ 60 لاکھ کی مشروط بولی لگی جبکہ کارپوریٹ آفس ٹو کی 88 کروڑ 15 لاکھ کی مشروط بولی وصول ہوئی۔ ان دونوں جائیدادوں کی نیلامی کی منظوری دی جانا باقی ہے۔‘نیب نے کہا ہے کہ بقیہ تین جائیدادوں کی نیلامی مؤخر کر دی گئی ہے۔ ان کی نیلامی دوبارہ کی جائے گی۔‘واضح رہے کہ ایک دن قبل چھ اگست کو بحریہ ٹاؤن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پراپرٹیز کی نیلامی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی جس میں عدالت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف بحریہ ٹاؤن کی درخواست خارج کردی تھی۔نیب کا موقف ہے کہ اس فروخت کا مقصد بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض حسین کے 190 ملین کیس سے منسلک سیٹلمنٹ ڈیل سے غیر ادا شدہ رقوم کی وصولی ہے۔بحریہ ٹاؤن کے مالک اور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے کچھ عرصہ بعد دبئی چلے گئے تھے۔pic.twitter.com/auU3Kyeemr— Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) August 5, 2025ملک ریاض نے منگل کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی طویل پوسٹ میں حکومتی اداروں کے دباؤ اور بحریہ ٹاؤن عملے کے ارکان کی گرفتاریوں کا حوالہ دینے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کا آپریشن شدید طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔انہوں نے رقوم کی ترسیل منجمد ہونے کی وجہ سے ہزاروں ستاف کی تنخواہیں ادا نہ ہو سکنے کا ذکر بھی کیا تھا اور عندیہ دیا تھا کہ وہ ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہنزہ کے حسن آباد نالے میں طغیانی، شاہراہ قراقرم کا کچھ حصہ پانی میں بہہ گیا

’ہمیں بیچ راہ میں چھوڑ دیا گیا‘، غیرقانونی ٹور آپریٹرز کے خلاف سیاحوں کی شکایات

لاہور میں ڈیلیوری ایپ کا رائیڈر ’45 ہزار روپے کا‘ کھانا لے کر غائب: ’ہمارے گھر کے قیمتی برتن بھی گئے‘

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

پشاور نیب کی بڑی کارروائی: دریاؤں سے سونا نکالنے کا اربوں روپے کا ٹھیکہ بے نقاب

بحریہ ٹاؤن کے اثاثوں کی نیلامی پر مکین پریشان: ’چند ماہ پہلے تک سوسائٹی میں سکون تھا اب بے چینی ہے، خدشات ہیں اور سوالات ہیں‘

کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں، کیا پنجاب میں ڈالر کی قلت پیدا ہو گئی؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

بجلی صارفین کے لیےخوشخبری: پروٹیکٹڈ شرح 300 یونٹس تک بڑھانے کی تجویز

اسرائیلی کابینہ نے غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں منشیات کی فروخت، قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

اسلام آباد کے 5 ہوٹلوں کو شراب فروخت کی قانونی اجازت، قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش

نیب نے بحریہ ٹاؤن کی تین جائیدادیں دو ارب 26 کروڑ روپے میں نیلام کر دیں

نیب نے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کی تین کمرشل جائیدادیں نیلام کر دیں

بلوچستان: سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، ’جعفر ایکسپریس محفوظ رہی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی