کہیں حبس اور کہیں بارش، 14 اگست کو پاکستان بھر میں موسم کیسا رہے گا؟


پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔جمعرات کو اسلام آباد اور گردونواح میں حبس کے ساتھ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔جمعرات کو پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں جمعرات کو موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند،کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع مین جمعرات کو موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے، تاہم سکھر،گھوٹگی،کشمور، دادو، تھرپارکر، ٹھٹھہ اور کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کو صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات اور گوجرانوالہ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اسی طرح سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان میں جمعرات کو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہا؟پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بارش ہوئی؟گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 36 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 17 اور کاکول میں 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایئرپورٹ سٹی کے علاقے میں 13 ملی میٹر، کوٹلی میں 13 ملی میٹر، راولا کوٹ میں 10 جبکہ گڑھی دوپٹہ میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں 9 ملی میٹر، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں 8، جبکہ گولڑہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں شمس آباد اور چکلالہ میں 1، 1 ملی میٹر جبکہ سندھ کے شہر شہید بے نظیرآباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور چلاس میں 44 جبکہ نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب پولیس کا پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے کتوں اور گھوڑوں کے استعمال کا اعلان

’مار دیں مگر واپس نہیں جائیں گے‘، افغان باشندے اسلام آباد کے پارک میں مقیم

انڈین ایئرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ اور میڈیا پر بحث: ’چلیں انڈیا نے یہ تو مانا کہ 2019 میں کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا تھا‘

پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں: شہباز شریف

عرب لیگ کی نتن یاہو کے گریٹر اسرائیل سے متعلق بیان کی مذمت: ’ایسے بیانات توسیع پسند اور جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتے ہیں‘

کہیں حبس اور کہیں بارش، 14 اگست کو پاکستان بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، ’عمران خان کی کال کو دھچکا‘

تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ایک بار پھر دعوت دیتا ہوں: شہباز شریف کا خطاب

تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ایک بار پھر دعوت دیتا ہوں: شبہاز شریف کا خطاب

یوکرین میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر نہ کرنے کی صورت میں روس کو ’سنگین نتائج‘ بھگتنا ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ یوکرین کی مدد کے لیے تیار ہے، زیلنسکی کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد بیان

باجوڑ میں ’ٹارگٹڈ آپریشن‘: ’خیمہ بستی میں بیٹھے لوگ مانگنے والے نہیں، لاکھوں کی جائیداد آپ کے کہنے پر چھوڑ آئے ہیں‘

امریکہ، پاکستان انسدادِ دہشتگردی مذاکرات، ’مشترکہ اعلامیہ مثبت اور پرجوش‘

خیبر پختونخوا کے لوگو میں الٹا چاند، کابینہ میں انکشاف

باجوڑ میں کرفیو میں نرمی، بازار کھل گئے، مسلح شہریوں کا پہرہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی