60 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ اور راج کندرا کی ہندو پیشوا کو گردہ دینے کی پیش کش


بالی وُڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر و کاروباری شخصیت راج کندرا نے حال ہی میں ایک ہندو پیشوا پریم آنند سے ملاقات کی ہے۔این ڈی ٹی کے مطابق اس ملاقات کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں راج کندرا ہندو پیشوا کی خراب صحت کے بارے میں سن کر انہیں اپنا گردہ دینے کی پیش کش کرتے ہیں۔ملاقات کے دوران ہندو گرو نے انکشاف کیا کہ ان کے دونوں گردے ناکارہ ہو چکے ہیں اور وہ گذشتہ دس برسوں سے اسی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔یہ سن کر راج کندرا نے کہا کہ ’میں گذشتہ دو سال سے آپ کی رہنمائی سے مستفید ہو رہا ہوں۔ آپ کی تقاریر میرے تمام سوالات اور خدشات کا جواب فراہم کرتی ہیں۔ آپ سب کے لیے سکون اور اطمینان کا باعث ہیں۔ اگر میں مدد کر سکتا ہوں تو میرا ایک گردہ آپ کے لیے حاضر ہے۔‘پریم آنند مہاراج نے راج کندرا کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے جواب دیا کہ ’میرے لیے یہ کافی ہے کہ آپ خوش رہیں۔ جب تک وقت نہ آئے، ہم گردے کی وجہ سے اس دنیا کو نہیں چھوڑیں گے، تاہم میں آپ کے اس خیرسگالی کے جذبے کو دل سے قبول کرتا ہوں۔‘اس موقع پر بزنس مین کی اہلیہ شلپا شیٹی حیران رہ گئیں تاہم بعد میں انہوں نے مہاراج سے ’رادھا مندر‘ کے وظیفے کی افادیت کے بارے میں بھی سوال کیا جس پر مہاراج نے بتایا کہ یہ عمل مشکلات سے نجات میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔پریم آنند مہاراج انڈیا سمیت دنیا بھر میں ہندو مذہب کے پیروکاروں میں نہایت احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔بالی وُڈ سٹار انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی بھی ان سے ملاقات کرنے والے عقیدت مندوں میں شامل ہیں۔ وہ ہندو مذہب کے بھگوان رادھا کرشن کے پیروکار ہیں اور ان کی تعلیمات میں محبت، ایمان اور اپنے خدا کے وظائف کی طاقت کو نمایاں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے خطابات لاکھوں افراد آن لائن سنتے ہیں۔دوسری جانب اسی روز شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف ممبئی کی ایک کاروباری شخصیت کے ساتھ 60 کروڑ روپے کی مالی بدعنوانی کا مقدمہ بننے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ یہ کیس ان کے بند ہو چکے کاروبار ’بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے ایک قرض و سرمایہ کاری معاہدے سے منسلک ہے۔راج کندرا اور شلپا شیٹی نے ان الزامات کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل راج کندرا مالی بدیانتی اور فحش فلمیں بنانے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہی مقدمات میں گذشتہ برس نومبر میں گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ کی منگنی اور ’کروڑوں روپے‘ کی انگوٹھی: مشہور شخصیات پر بڑے ہیروں اور قدیم ڈیزائن کا سحر طاری

وہ نوریح کی بہن ہے اور۔۔ سابق شوہر کی بیٹی سے اتنی محبت کیسے ہے؟ سائرہ یوسف تلخ موضوع پر بول پڑیں

نکل جاؤ یہاں سے۔۔ مداح کی بدتمیزی پر نمرہ مہرا لائیو کنسرٹ کے دوران بھڑک اٹھیں ! ویڈیو وائرل

بیٹے نے 1 مہینے تک خود کو کمرے میں بند رکھا تھا۔۔ ارچنا پورن سنگھ بیٹے کی زندگی کا دکھ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

نور بخاری کو کتنے نمبر دیں گے؟ سابق شوہر نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے دلچسپ انکشاف کردیا

ٹیلر سوئفٹ کا امریکی فٹ بالر ٹریوس کیلس سے منگنی کا اعلان، صدر ٹرمپ کی مبارکباد

معروف اداکار سنجے دت کی بیٹی شاہ رخ خان سے متاثر کیوں ہیں؟

اچھا ہوا معین اور اختر اور عمر شریف پہلے ہی دنیا سے چلے گئے ورنہ۔۔ بشریٰ انصاری کا روبی انعم کو کرارا جواب ! کیا مشورہ دیا؟

یہ بچہ آج کا مشہور اداکار ہے۔۔ کیا آپ اس کو پہچان سکتے ہیں؟ صرف 2 فیصد لوگ ہی صحیح نام بتا پاتے ہیں

بچہ گود لیں گی یا نہیں؟ ہمیشہ سوتن کے بیٹے کے ساتھ خوش نظر آنے والی فرح اقرار ماں بننے سے متعلق بول پڑیں

ایمن اور منیب کے گھر تیسرے بچے کی آمد۔۔ لڑکا ہوا یا لڑکی؟

رجنی کانت کی فلم ’قلی‘ کی باکس آفس پر دھوم: 11 ویں دن 250 کروڑ انڈین روپے کی کمائی

میرا ارشد بھائی اور فیملی سے رابطہ نہیں۔۔ سیالکوٹ میں شدید سیلاب ! معروف یوٹیوبر کے بھائی کا تشویش ناک پیغام جاری

بچپن سے ہی اسٹائل کا شوق تھا۔۔ کیا آپ بھارت اور پاکستان میں دھوم مچانے والے اس بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ صرف 2 فیصد لوگ ہی صحیح نام بتا پاتے ہیں

وہ لڑھکتا ہوا لوٹا ہیں جو۔۔ تنقید کے جواب میں فیصل قریشی کا کڑا وار ! غصے میں کیا کچھ کہہ گئے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی