وہ نوریح کی بہن ہے اور۔۔ سابق شوہر کی بیٹی سے اتنی محبت کیسے ہے؟ سائرہ یوسف تلخ موضوع پر بول پڑیں


“کیونکہ وہ اس کی بہن ہے، نوریح کے معاملے میں مجھے اپنے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں پڑتی، میں خود کے بارے میں سوچنا ہی نہیں چاہتی۔” یہ جذباتی الفاظ کسی اور کے نہیں بلکہ پاکستان کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کے ہیں جو حال ہی میں صنم جنگ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی بیٹی نوریح اور اس کی سوتیلی بہن زہرہ کے ساتھ تعلق کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ سائرہ نے اس گفتگو میں نہ صرف دونوں بہنوں کے خوبصورت رشتے کو بیان کیا بلکہ اپنی زندگی کے سب سے بڑے چیلنج یعنی کو-پیرنٹنگ پر بھی کھل کر روشنی ڈالی۔ View this post on Instagram A post shared by Dump Songs (@songs_videosdump) سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ شریکِ والدین کے طور پر سب سے اہم چیز یہ ہے کہ دونوں ذہنی، جذباتی اور جسمانی طور پر مضبوط اور صحت مند ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ: “کو-پیرنٹنگ نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ اپنی انا کو ختم کرنا پڑتا ہے۔” یہ جملہ سن کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ سائرہ نے اپنی زندگی کے تلخ تجربے کو کس طرح مثبت سبق میں بدلا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Dump Songs (@songs_videosdump) واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے اکتوبر 2012 میں شادی کی تھی اور تقریباً سات سال بعد دسمبر 2019 میں علیحدگی کا اعلان کیا جبکہ فروری 2020 میں ان کے درمیان باضابطہ طلاق ہوگئی۔ اس رشتے سے ان کی بیٹی نوریح 2014 میں پیدا ہوئی جو آج کل اپنی ماں اور والد دونوں کے ساتھ وقت گزارتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سائرہ نہ صرف نوریح بلکہ زہرہ کے ساتھ بھی وقت گزارتی ہیں اور اکثر ان کے ساتھ خوشگوار لمحوں کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ ان تصاویر اور بیانات سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ کو بڑی پختگی سے سنبھالا ہے اور اپنی بیٹیوں کے رشتے کو سب سے زیادہ مقدم رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا یہ انٹرویو مداحوں کے لیے نہ صرف دل کو چھو لینے والا ہے بلکہ کئی والدین کے لیے ایک متاثر کن سبق بھی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ کی منگنی اور ’کروڑوں روپے‘ کی انگوٹھی: مشہور شخصیات پر بڑے ہیروں اور قدیم ڈیزائن کا سحر طاری

وہ نوریح کی بہن ہے اور۔۔ سابق شوہر کی بیٹی سے اتنی محبت کیسے ہے؟ سائرہ یوسف تلخ موضوع پر بول پڑیں

نکل جاؤ یہاں سے۔۔ مداح کی بدتمیزی پر نمرہ مہرا لائیو کنسرٹ کے دوران بھڑک اٹھیں ! ویڈیو وائرل

بیٹے نے 1 مہینے تک خود کو کمرے میں بند رکھا تھا۔۔ ارچنا پورن سنگھ بیٹے کی زندگی کا دکھ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

نور بخاری کو کتنے نمبر دیں گے؟ سابق شوہر نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے دلچسپ انکشاف کردیا

ٹیلر سوئفٹ کا امریکی فٹ بالر ٹریوس کیلس سے منگنی کا اعلان، صدر ٹرمپ کی مبارکباد

معروف اداکار سنجے دت کی بیٹی شاہ رخ خان سے متاثر کیوں ہیں؟

اچھا ہوا معین اور اختر اور عمر شریف پہلے ہی دنیا سے چلے گئے ورنہ۔۔ بشریٰ انصاری کا روبی انعم کو کرارا جواب ! کیا مشورہ دیا؟

یہ بچہ آج کا مشہور اداکار ہے۔۔ کیا آپ اس کو پہچان سکتے ہیں؟ صرف 2 فیصد لوگ ہی صحیح نام بتا پاتے ہیں

بچہ گود لیں گی یا نہیں؟ ہمیشہ سوتن کے بیٹے کے ساتھ خوش نظر آنے والی فرح اقرار ماں بننے سے متعلق بول پڑیں

ایمن اور منیب کے گھر تیسرے بچے کی آمد۔۔ لڑکا ہوا یا لڑکی؟

رجنی کانت کی فلم ’قلی‘ کی باکس آفس پر دھوم: 11 ویں دن 250 کروڑ انڈین روپے کی کمائی

میرا ارشد بھائی اور فیملی سے رابطہ نہیں۔۔ سیالکوٹ میں شدید سیلاب ! معروف یوٹیوبر کے بھائی کا تشویش ناک پیغام جاری

بچپن سے ہی اسٹائل کا شوق تھا۔۔ کیا آپ بھارت اور پاکستان میں دھوم مچانے والے اس بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ صرف 2 فیصد لوگ ہی صحیح نام بتا پاتے ہیں

وہ لڑھکتا ہوا لوٹا ہیں جو۔۔ تنقید کے جواب میں فیصل قریشی کا کڑا وار ! غصے میں کیا کچھ کہہ گئے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی