بیٹے نے 1 مہینے تک خود کو کمرے میں بند رکھا تھا۔۔ ارچنا پورن سنگھ بیٹے کی زندگی کا دکھ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں


"جب تم لندن کے بورڈنگ اسکول میں تھے، تم بیمار ہو گئے تھے۔ یہ میرے لیے بھی بڑا دھچکا تھا۔ تمہارا ٹخنہ ٹوٹ گیا تھا اور میں جانتی تھی کہ تمہارے خواب بھی بکھر جائیں گے۔ تمہارا دل ٹوٹ چکا تھا اور اس دن سے اب تک تم نے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ لوگ تمہیں صرف ہنستا ہوا دیکھتے ہیں، مگر وہ نہیں جانتے کہ تمہاری ہنسی کے پیچھے کتنا درد چھپا ہوا ہے۔" یہ الفاظ ہیں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ آرچنا پورن سنگھ کے، جو اپنے بیٹے آریامن سیٹھی کے مشکل ترین دور کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے ولاگ میں پہلی بار کھل کر بتایا کہ کس طرح صرف 13 برس کی عمر میں آریامن شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہو گئے تھے۔ آریامن بچپن سے فٹبال کے شوقین تھے اور 2009 میں بھارت کی نمائندگی بھی کر چکے تھے۔ مگر ایک حادثے نے سب کچھ بدل ڈالا۔ ٹخنے کی چوٹ اور سرجری نے نہ صرف کھیل کا خواب ختم کیا بلکہ انہیں ایک لمبے اندھیرے میں دھکیل دیا۔ آرچنا کے مطابق وہ مہینوں کمرے میں قید جیسے رہتے، زندگی اور خوشی آنکھوں سے غائب ہو گئی تھی۔ آرچنا نے کہا کہ اس عرصے میں ایک ماں کی حیثیت سے وہ بھی اندر سے ٹوٹتی رہیں لیکن بیٹے کو سہارا دیتی رہیں۔ "میں نے سوچا تھا کہ تم اس تاریکی سے باہر نہیں آؤ گے، مگر ایک سال تک پورے دل کے ساتھ تمہیں سنبھالا اور خدا کا شکر ہے کہ تم نے خود کو دوبارہ کھڑا کیا۔" آج آریامن نہ صرف یوٹیوب پر "Arry Vlogs" کے ذریعے لوگوں کو اپنی کہانی سناتے ہیں بلکہ موسیقی اور گیت سازی میں بھی مصروف ہیں۔ ان کے چینل کے 90 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔ ساتھ ہی وہ فٹنس اور تعلیم کے شعبے میں بھی دوسروں کی مدد کرتے ہیں، یہاں تک کہ ضرورت مند طلبہ کو مفت پڑھاتے ہیں۔ گفتگو کے دوران آرچنا نے آریامن کی منگیتر یوگیتا بیہانی کا بھی ذکر کیا اور کہا، "اب تمہارے پاس وہ شخص ہے جو تمہاری زندگی میں روشنی لے کر آیا ہے۔ یہ بہت بڑی نعمت ہے۔" آریامن کا کہنا ہے کہ وہ "ریورس نیپوٹزم" کا شکار ہیں کیونکہ سو سے زیادہ آڈیشن دینے کے باوجود انہیں کوئی فلمی موقع نہیں ملا۔ لیکن ماں اور فیملی کی دعاؤں نے انہیں حوصلہ دیا اور آج وہ ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ کی منگنی اور ’کروڑوں روپے‘ کی انگوٹھی: مشہور شخصیات پر بڑے ہیروں اور قدیم ڈیزائن کا سحر طاری

وہ نوریح کی بہن ہے اور۔۔ سابق شوہر کی بیٹی سے اتنی محبت کیسے ہے؟ سائرہ یوسف تلخ موضوع پر بول پڑیں

نکل جاؤ یہاں سے۔۔ مداح کی بدتمیزی پر نمرہ مہرا لائیو کنسرٹ کے دوران بھڑک اٹھیں ! ویڈیو وائرل

بیٹے نے 1 مہینے تک خود کو کمرے میں بند رکھا تھا۔۔ ارچنا پورن سنگھ بیٹے کی زندگی کا دکھ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

نور بخاری کو کتنے نمبر دیں گے؟ سابق شوہر نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے دلچسپ انکشاف کردیا

ٹیلر سوئفٹ کا امریکی فٹ بالر ٹریوس کیلس سے منگنی کا اعلان، صدر ٹرمپ کی مبارکباد

معروف اداکار سنجے دت کی بیٹی شاہ رخ خان سے متاثر کیوں ہیں؟

اچھا ہوا معین اور اختر اور عمر شریف پہلے ہی دنیا سے چلے گئے ورنہ۔۔ بشریٰ انصاری کا روبی انعم کو کرارا جواب ! کیا مشورہ دیا؟

یہ بچہ آج کا مشہور اداکار ہے۔۔ کیا آپ اس کو پہچان سکتے ہیں؟ صرف 2 فیصد لوگ ہی صحیح نام بتا پاتے ہیں

بچہ گود لیں گی یا نہیں؟ ہمیشہ سوتن کے بیٹے کے ساتھ خوش نظر آنے والی فرح اقرار ماں بننے سے متعلق بول پڑیں

ایمن اور منیب کے گھر تیسرے بچے کی آمد۔۔ لڑکا ہوا یا لڑکی؟

رجنی کانت کی فلم ’قلی‘ کی باکس آفس پر دھوم: 11 ویں دن 250 کروڑ انڈین روپے کی کمائی

میرا ارشد بھائی اور فیملی سے رابطہ نہیں۔۔ سیالکوٹ میں شدید سیلاب ! معروف یوٹیوبر کے بھائی کا تشویش ناک پیغام جاری

بچپن سے ہی اسٹائل کا شوق تھا۔۔ کیا آپ بھارت اور پاکستان میں دھوم مچانے والے اس بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ صرف 2 فیصد لوگ ہی صحیح نام بتا پاتے ہیں

وہ لڑھکتا ہوا لوٹا ہیں جو۔۔ تنقید کے جواب میں فیصل قریشی کا کڑا وار ! غصے میں کیا کچھ کہہ گئے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی