’گھاس کھا کر زندہ رہا‘ لاہور کا سیاح ہنزہ سے 15 روز بعد زخمی حالت میں ریسکیو


گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں پنجاب سے آئے ایک سیاح کو گزشتہ روز زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد افضل گوجال کے پہاڑی علاقے مسگر میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے۔سیاح کو مقامی افراد نے محفوظ مقام پر منتقل کیا اور کھانے کی فراہمی کے علاوہ طبی امداد بھی دی گئی۔مقامی رضاکار محمد اکرم کے مطابق ’کئی روز تک بھوکا رہنے کی وجہ سے سیاح کی حالت ٹھیک نہیں تھی، ہم نے فوری طور پر کندھوں پر اٹھا کر قریبی قیام گاہ منتقل کیا، جہاں حالت میں بہتری آئی۔‘ان کا کہنا تھا کہ سیاح کے پاؤں پر زخموں کے نشانات تھے اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔ ان کا بیگ دو روز قبل دریا کے کنارے سے ملا تھا۔رضاکاروں نے تین دن کا سفر کرنے کے بعد زخمی سیاح کو سوست منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔سیاح نے مقامی افراد کو بتایا کہ ان تعلق شاہدرہ لاہور سے ہے وہ چار دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے پاک چین بارڈر خنجراب آئے ہوئے تھے۔کئی روز تک بھوکا رہنے کی وجہ سے سیاح کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔انہوں نے اپنے دوستوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے پیسے چھین کر پہاڑی سے دھکا دے دیا تھا۔ان کے مطابق ’میں 15 روز ان پہاڑوں میں بے یارومددگار پڑا رہا، بھوک لگنے پر گھاس کھا کر گزارا کرتا۔‘انہوں نے رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ ہوتے تو شاید انہی پہاڑوں میں ہی جان نکل جاتی۔پولیس کا موقفسوست پولیس نے ’متشبہ‘ سیاح کو اپنی تحویل میں لے کر علاج معالجہ شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم افضل کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے اور شک ہے کہ شاید اس کو غیرقانونی طور پر سرحد پار کرانے کی غرض سے لایا گیا ہو۔مقامی رضاکاروں نے زخمی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور ابتدائی طبی امداد دی۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے دیگر دوستوں کو بارڈر پار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہو تاہم ابھی صورت حال واضح نہیں ہے اور تفتیش جاری ہے۔سیاح افضل کے حوالے سے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ’اس کی حالت کافی خراب تھی اور اس نے کئی روز بھوک اور پیاس برداشت کی اس لیے کمزوری کا شکار ہے جبکہ وہ زخمی بھی ہے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان ہنزہ، غذر سمیت نگر کے علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بیشتر شاہراہیں بند ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک بھی معطل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بڑی رقوم کی فوری اور محفوظ ادائیگی کا نظام: سٹیٹ بینک کا نیا ’پرزم پلس‘ سسٹم کیا ہے؟

لائیو: آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، 400 اموات

گجرات میں میچ کے دوران اوور نہ دینے پر ایک کھلاڑی قتل، دو زخمی

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی انسداد دہشتگردی کا ترمیمی بل منظور: سکیورٹی اداروں کو ’غیر معمولی‘ حراستی اختیارات کیوں دیے جا رہے ہیں؟

’ڈکی بھائی‘ کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ: بائنومو کیا ہے اور پاکستان میں آن لائن ’جوئے‘ کی کن ایپس پر پابندی ہے؟

لائیو: بیشتر شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، بونیر میں تاحال 134 افراد لاپتہ

’گھاس کھا کر زندہ رہا‘ لاہور کا سیاح ہنزہ سے 15 روز بعد زخمی حالت میں ریسکیو

لائیو: ضلع بونیر میں تاحال 134 افراد لاپتہ، امدادی سرگرمیاں جاری

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: ’30 پلیئرز میں کوئی ایک بھی کیٹیگری اے کے قابل نہیں‘

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ’لکڑیوں اور ریت کے لیے لڑائی‘

’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘، بجلی کے بل میں شفافیت یا صارفین کے لیے صرف سہولت؟

’کچھ تو ہے اپنے کامران بھائی ٹیسوری میں‘

انفلوئنسرز کی ’آن لائن جوئے کی تشہیر‘ لوگوں کو کیسے نقصان پہنچا رہی ہے؟

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 358 تک پہنچ گئی، بونیر میں تاحال 100 سے زیادہ لاپتہ

ظہور رحمان: بشونئی میں متعدد افراد کی جانیں بچانے والے استاد جنھیں پانی بہا لے گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی