بڑی رقوم کی فوری اور محفوظ ادائیگی کا نظام: سٹیٹ بینک کا نیا ’پرزم پلس‘ سسٹم کیا ہے؟


سٹیٹ بینک نے ملک کے مالیاتی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے ’پرزم پلس‘ کے نام سے ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ یہ نظام خاص طور پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کے درمیان بڑی مالیت کی ادائیگیوں کو فوری، محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق پرانے نظام میں تاخیر اور مختلف مسائل کے پیشِ نظر اس نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ’پرزم پلس‘ پاکستان کو ان چند ممالک کی صف میں شامل کرتا ہے جہاں ادائیگیوں کے لیے عالمی معیار ISO 20022 کو اختیار کیا گیا ہے۔ اس معیار کے باعث مالیاتی لین دین زیادہ شفاف، تیز اور مؤثر ہو سکے گا۔ اس سے سرمایہ کاری کا عمل آسان ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی مالیت کی ادائیگیوں میں حائل رکاوٹیں بھی کم ہوں گی۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پرزم پلس‘سٹیٹ بینک کے ’وژن 2028‘ کے تحت ڈیجیٹل مالیاتی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے عزم کا عملی مظہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں کئی جدید خصوصیات شامل کی گئی ہیں، جن میں ریئل ٹائم لیکویڈیٹی مینجمنٹ، ٹرانزیکشنز کی ترجیحی بنیاد پر خودکار تکمیل اور آئندہ تاریخ کے لیے ادائیگیوں کی پیشگی شیڈولنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔اس کے علاوہ، مرکزی سکیورٹیز ڈپازٹری کے ساتھ انضمام بھی سسٹم کا حصہ ہے، جس سے حکومتی مالیاتی آپریشنز کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔اگرچہ یہ نظام بنیادی طور پر بینکوں کے لیے تیار کیا گیا ہے، لیکن اس کے مثبت اثرات عام صارفین تک بھی پہنچنے کی توقع ہے۔بینکوں کے درمیان رقم کی منتقلی جتنی تیز اور محفوظ ہوگی، صارفین کو اپنی ادائیگیوں میں اتنی ہی کم تاخیر کا سامنا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، مستقبل میں ای والٹس، موبائل بینکنگ اور انٹرنیٹ بینکاری کی سہولیات زیادہ بہتر، تیز اور قابلِ اعتماد بن جائیں گی۔سٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی ذرائع کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ملک میں اس وقت 22 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بینک اور ای والٹ اکاؤنٹس فعال ہیں، جن میں سے 9 کروڑ 60 لاکھ انفرادی صارفین ہیں۔ان میں دو  کروڑ 80 لاکھ افراد بینکنگ ایپس استعمال کر رہے ہیں، سات  کروڑ 10 لاکھ برانچ لیس بینکاری سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین انٹرنیٹ بینکاری استعمال کر رہے ہیں۔یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی صارفین نقدی پر انحصار کم کر رہے ہیں اور تیزی سے ڈیجیٹل مالی خدمات کو اپنا رہے ہیں۔تاہم، اس پورے نظام کی کامیابی سائبر سکیورٹی پر منحصر ہے۔ سٹیٹ بینک نے دعویٰ کیا ہے کہ ’پرزم پلس‘ میں سخت سائبر سکیورٹی اقدامات، اینٹی منی لانڈرنگ پروٹوکولز اور فراڈ مینجمنٹ سسٹمز کو لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ مالیاتی نظام پر عوام کا اعتماد قائم رہے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے دوران دھوکہ دہی اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خطرہ کم ہو۔یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ پرانے ’پرزم سسٹم‘ نے گزشتہ مالی سال میں 1,043 ٹریلین روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کو پراسیس کیا، جو پاکستان کی معیشت کے مجموعی حجم سے کہیں زیادہ ہے۔’پرزم پلسُ نہ صرف اس صلاحیت کو مزید وسعت دے گا بلکہ مالیاتی مارکیٹ کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے قابل بھی بنے گا۔بینکاری ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ’پرزم پلس‘ محض ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن نہیں بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھنے کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ان کے مطابق، مستقبل میں اس نظام سے نہ صرف مالیاتی ادارے بلکہ عام صارفین بھی بالواسطہ طور پر مستفید ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بڑی رقوم کی فوری اور محفوظ ادائیگی کا نظام: سٹیٹ بینک کا نیا ’پرزم پلس‘ سسٹم کیا ہے؟

لائیو: آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، 400 اموات

گجرات میں میچ کے دوران اوور نہ دینے پر ایک کھلاڑی قتل، دو زخمی

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی انسداد دہشتگردی کا ترمیمی بل منظور: سکیورٹی اداروں کو ’غیر معمولی‘ حراستی اختیارات کیوں دیے جا رہے ہیں؟

’ڈکی بھائی‘ کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ: بائنومو کیا ہے اور پاکستان میں آن لائن ’جوئے‘ کی کن ایپس پر پابندی ہے؟

لائیو: بیشتر شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، بونیر میں تاحال 134 افراد لاپتہ

’گھاس کھا کر زندہ رہا‘ لاہور کا سیاح ہنزہ سے 15 روز بعد زخمی حالت میں ریسکیو

لائیو: ضلع بونیر میں تاحال 134 افراد لاپتہ، امدادی سرگرمیاں جاری

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: ’30 پلیئرز میں کوئی ایک بھی کیٹیگری اے کے قابل نہیں‘

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ’لکڑیوں اور ریت کے لیے لڑائی‘

’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘، بجلی کے بل میں شفافیت یا صارفین کے لیے صرف سہولت؟

’کچھ تو ہے اپنے کامران بھائی ٹیسوری میں‘

انفلوئنسرز کی ’آن لائن جوئے کی تشہیر‘ لوگوں کو کیسے نقصان پہنچا رہی ہے؟

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 358 تک پہنچ گئی، بونیر میں تاحال 100 سے زیادہ لاپتہ

ظہور رحمان: بشونئی میں متعدد افراد کی جانیں بچانے والے استاد جنھیں پانی بہا لے گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی