ڈی سی کا خط نظرانداز، دادو سیلاب کے شدید خطرے میں


ڈپٹی کمشنر دادو کی جانب سے ایک ماہ قبل ایم این وی ڈرین کی خطرناک صورتحال سے خبردار کیے جانے کے باوجود سندھ حکومت نے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے۔ ڈپٹی کمشنر دادو نے 18 جولائی کو چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری آبپاشی اور کمشنر حیدرآباد کو لکھے گئے خط میں ایم این وی ڈرین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر اپ اسٹریم علاقوں، خصوصاً بلوچستان سے سیلابی ریلا آیا تو موجودہ کمزور ڈھانچے کے باعث ایم این وی ڈرین پانی کا دباؤ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے گی جس کے نتیجے میں دادو ضلع سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹرز کو بھی شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم این وی ڈرین کے انسپیکشن پاتھ کی حالت نہایت خراب ہے جبکہ نان انسپیکشن پاتھ 2010 اور 2022 کے سیلاب میں مکمل طور پر بہہ چکا تھا لیکن واپڈا نے اب تک اس کی مرمت کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا 2022 کے سیلاب کے دوران ضلعی انتظامیہ نے خود مداخلت کرکے ٹھیکیداروں کے ذریعے بند کو عارضی طور پر مضبوط بنایا اور پانی کو منچھر جھیل کے ذریعے دریائے سندھ میں منتقل کیا تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ ان ٹھیکیداروں کے واجبات آج تک ادا نہیں کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ میں مون سون بارشوں اور ممکنہ شدید سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے لہٰذا اس صورتحال کو کسی بھی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ڈپٹی کمشنر دادو نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایم این وی ڈرین کی سرکاری طور پر ذمہ داری لی جائے، انسپیکشن اور نان انسپیکشن پاتھ کو فوری طور پر مضبوط کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے بچا جاسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں: بونیر میں ریلیف کے لیے این او سی لازمی قرار

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 385 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

کراچی: بارش میں عوام نے ایک دوسرے کی کیسے مدد کی؟

کراچی میں بارش: شہری کیسے ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں؟

کراچی میں شہری بارش اور سیلاب میں کیسے ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں؟

کراچی میں بارش کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور سیلابی صورتحال کی پیشگوئی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں جعلی وکلا متحرک، بار کونسلز کیا کارروائی کر رہی ہیں؟

پاکستان، چین اور افغانستان کا کابل میں سہ فریقی اجلاس، تعاون کے فروغ پر بات چیت

پاکستان کے مخلتف علاقوں میں بارشوں کے باعث حادثات میں مزید 21 افراد ہلاک

پاکستان میں دیت کی رقم میں 17 لاکھ روپے کا اضافہ: یہ قانون ہے کیا اور تنقید کی زد میں کیوں رہتا ہے؟

خیالی ہاؤسنگ سکیم، کانسٹیبل کے ہاتھوں راوی کنارے بکھری امیدوں کی کہانی

غزہ شہر پر قبضے کا منصوبہ: اسرائیلی فوج نے 60 ہزار ریزرو فوجی اہلکار طلب کر لیے

ڈی سی کا خط نظرانداز، دادو سیلاب کے شدید خطرے میں

بلوچستان میں گرین انرجی اور صنعتی ترقی کے نئی راہیں

عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی