پاکستان، چین اور افغانستان کا کابل میں سہ فریقی اجلاس، تعاون کے فروغ پر بات چیت


افغانستان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کابل میں ایک سہ فریقی اجلاس کے لیے ملاقات کر رہے ہیں، جس کا مقصد سیاسی، علاقائی اور معاشی تعاون کو فروغ دینا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسلام آباد اور بیجنگ سے جاری علیحدہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کابل پہنچنے پر طالبان حکام نے استقبال کیا۔افغان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات کابل کی میزبانی میں ہو رہے ہیں، اور اس میں سیاسی، اقتصادی اور علاقائی تعاون سمیت کئی اہم امور پر ’جامع گفتگو‘ کی جائے گی۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی گفتگو کا محور تجارت کے فروغ، علاقائی روابط کی بہتری اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔اس سے قبل اس سہ فریقی مذاکرات کا آخری دور مئی میں بیجنگ میں ہوا تھا۔یہ نیا اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب روس طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن چکا ہے۔اگرچہ روس کے سوا کسی اور ملک نے طالبان حکومت کو رسمی طور پر تسلیم نہیں کیا، لیکن طالبان نے کئی ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے ہیں اور چین، متحدہ عرب امارات سمیت کچھ ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں: بونیر میں ریلیف کے لیے این او سی لازمی قرار

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 385 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

کراچی: بارش میں عوام نے ایک دوسرے کی کیسے مدد کی؟

کراچی میں بارش: شہری کیسے ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں؟

کراچی میں شہری بارش اور سیلاب میں کیسے ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں؟

کراچی میں بارش کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور سیلابی صورتحال کی پیشگوئی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں جعلی وکلا متحرک، بار کونسلز کیا کارروائی کر رہی ہیں؟

پاکستان، چین اور افغانستان کا کابل میں سہ فریقی اجلاس، تعاون کے فروغ پر بات چیت

پاکستان کے مخلتف علاقوں میں بارشوں کے باعث حادثات میں مزید 21 افراد ہلاک

پاکستان میں دیت کی رقم میں 17 لاکھ روپے کا اضافہ: یہ قانون ہے کیا اور تنقید کی زد میں کیوں رہتا ہے؟

خیالی ہاؤسنگ سکیم، کانسٹیبل کے ہاتھوں راوی کنارے بکھری امیدوں کی کہانی

غزہ شہر پر قبضے کا منصوبہ: اسرائیلی فوج نے 60 ہزار ریزرو فوجی اہلکار طلب کر لیے

ڈی سی کا خط نظرانداز، دادو سیلاب کے شدید خطرے میں

بلوچستان میں گرین انرجی اور صنعتی ترقی کے نئی راہیں

عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی